خودکار درستی املا

اینڈروئڈ صارفین کے لیے پلے سٹور میں ایک کی بورڈ ہے multiling keyboard کے نام سے. اس کی بورڈ کو انسٹال کرنے کے بعد ایپلیکیشن کی سیٹنگز میں جا کر اردو فعال کر دیں تو اردو میں تحریر کرسکتے ہیں.
اس کے ساتھ ایک پلگ ان بھی آتا ہے MK Urdu plugin کے نام سے، اسے انسٹال کر لینے کے بعد آپ اپنے فون میں جہاں کہیں اردو لکھیں، املا کی غلطی کو یہ از خود درست کرتے چلا جاتا ہے اگر غلطی ہوجائے. مثلا غلط املا والا لفظ تحریر کریں اور سپیس دیں تو وہ لفظ فورا درست ہوجائے گا.

کیا ایسا ہی کچھ اردو ایڈیٹز کے لیے بنایا جاسکتا ہے، کہ جب کسکس سے ایڈیٹر میں لکھنے کے دوران غلطی ہو تو از خود درست ہوجائے؟

پلگ ان کی ڈکشنری فائل ڈاونلوڈ کرنے کے لیے اس ربط پر جائیں اور Alternative link پر کلک کیجیے. .apk فائل ڈاؤنلوڈ ہوگی، اسے rename کرلیں اور .apk کے بجائے .zip کردیں. پھر extract کریں تو ایک فولڈر res اور اس میں raw فولڈر کھولیں. main.dict فائل نظر آئے گی، اسے کھول کر ڈکشنری دیکھی جاسکتی ہے.

نوٹ: اسے دیکھنے کے لیے اینڈرو موبائل ضروری نہیں، کمپیوٹر یا دیگر ڈیوائسز سے بھی دیکھا جاسکتا ہے.
 
اسد

محفلین
main.dict فائل انکرپٹڈ ہے۔
... کیا ایسا ہی کچھ اردو ایڈیٹز کے لیے بنایا جا سکتا ہے، کہ جب کسی سے ایڈیٹر میں لکھنے کے دوران غلطی ہو تو از خود درست ہو جائے؟ ...
ہو سکتا ہے، لیکن کس ایڈیٹر کے لئے؟ مائکروسوفٹ آفس اور اوپن/لیبرے آفس میں یہ سہولت پہلے سے موجود ہے، اسے AutoCorrect کہتے ہیں۔ آٹوکریکٹ الفاظ کی دو کالمی فہرست پر کام کرتا ہے، پہلے کالم میں غلط ٹائپ کیے ہوئے الفاظ کی فہرست ہوتی ہے اور دوسرے کالم میں یہی الفاظ درست املا کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان سوفٹویئرز میں یہ فہرستیں تبدیل کی جا سکتی ہیں اور ان میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اصل مسئلہ غلط اور درست املا کے ساتھ اردو الفاظ کی فہرستوں کا ہے، وہ کہاں سے آئیں گی؟

ونڈوز کے لئے علیحدہ سے بھی یہ کام کرنے والی ایپلیکیشنز موجود ہیں، بیشتر اوپن سورس یا مفت ایپلیکیشنز یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتیں۔ ایک ذاتی استعمال کے لئے مفت ایپلیکیشن جو یونیکوڈ اور اردو سپورٹ کرتی ہے، فریز ایکسپریس(PhraseExpress) ہے۔ میں نے جب یہ استعمال کی تھی تو اس میں خودکار طور پر غلطی درست نہیں ہوتی تھی بلکہ درست لفظ بطور تجویز نظر آتا تھا اور ٹیب دبانے سے لفظ تبدیل ہو جاتا تھا، میں پورٹیبل ورژن استعمال کر رہا تھا۔ اس میں مائکروسوفٹ آفس سے آٹوکریکٹ انٹریز امپورٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اگر کچھ لوگ آفس یعنی ورڈ یا ایکسل میں یہ فہرستیں بنا لیں تو انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ دوسرے اوپن سورس یا مفت پروگرام بھی موجود ہوں جو خودکار طور پر املا درست کر سکیں۔ لیکن ہر صورت میں ہمیں غلط اور درست املا کے ساتھ اردو الفاظ کی فہرستوں کی ضرورت ہو گی، اگر ہم خود سے کوئی سکرپٹ یا ایپلیکیشن لکھیں تب بھی۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اسد صاحب اور شعیب صاحب آپ دونوں کا اِن مفید معلومات کے لیے شکریہ لیکن کیا ضروری ہے کہ ہم درست الفاظ کے ساتھ ممکنہ اغلاط پر مشتمل فہرستوں کا ڈیٹا بھی جو کہ اصل ڈیٹا سے کئی گُنا بڑا ہو گا ضرورہی اکٹھا کریں جب کہ اغلاط تو پریکٹیکلی لا محدود ہو سکتی ہیں یا دوسرے لفظوں میں ہم کسی بھی ڈیٹا سیٹ کو فائنل نہیں کہہ سکتے تو کیوں نا ایک کام کیا جائے کہ اگر ہمارے پاس ممکنہ طور پر تمام اُردو الفاظ کی فہرست موجود ہوتو ہمارا سکرپٹ لفظ کو اُس فہرست سے تلاش کرے اگر مِل جائے تو ایڈیٹر کوئی انٹرپشن نہ کرےاور اُسے ایک ویلڈ ورڈ ڈیکلئیر کرنے کے لیے خاموشی سے اگلے لفظ پر آجائے اور اگر لفظ نہ ملے تو ریڈ لائن سے انڈر لائن کر دےاور اگر وہ ایک نیا اور ویلڈ ورڈ ہو تو ایڈ ٹو ڈکشنری کا آپشن مہیا کر کے یوزر سے ڈکشنری ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کروا لی جائے ورنہ سٹرنگ میچنگ کے ذریعے لکھے گئے الفاظ کے قریب ترین چند ویلڈ الفاظ بطور سُجیسشن ظاہر کر دیے جائیں اور یوزرکو اُن میں سے اگر مطلوبہ لفظ مل جائے تو اُسے شاملِ تحریر کر لے۔ میرے پاس ذخیرہء الفاظ موجود ہے اور کوئی سنجیدگی سے ساتھ دے تو مجھے یہ کام کر کے بہت خوشی ہوگی :)
 
آپ جو چاہتے ہیں وہ پہلے ہی ہن‌سپیل‌ کی صورت میں موجود ہے، بہت سی ایپلیکیشنز اسی کو استعمال کرتی ہیں۔ میں نے اسے استعمال کرتے ہوئے فائرفوکس اور اوپن/لیبرے آفس کے لئے سپیل‌چیکر تیار کیے تھے۔ اس کے علاوہ اس لڑی میں بھی کچھ معلومات موجود ہیں۔
 
دوست

محفلین
آفس 2007 سے مائیکرو سافٹ آفس کے ہر ورژن کے لیے سپیل چیکر موجود ہے۔ اینڈرائیڈ کے لیے بھی ایک سپیل چیکر بننا چاہیے۔ اینڈرائیڈ میں سپیل چیکر بنانے کی اے پی آئی تو موجود ہے لیکن اردو کے لیے تیاری کے سلسلے میں اس پر تحقیق کرنا پڑے گی۔
 
اسد بھائی، بنیادی طور پر تو ہمیں اردو ویکیپیڈیا کے ایڈیٹر کے لیے یہ چیز درکار ہے، تاہم اردو ایڈیٹرز تو یہاں محفل اور دیگر اردو ویب سائٹس پر بھی موجود ہیں۔

دوست بھائی، اوپر ہم نے اینڈرو سپیل چیکر کی بابت ہی لکھا ہے، یہ اردو کے لیے ہے اور بہت اچھا کام کرتا ہے۔ آپ تجربہ کرسکتے ہیں۔ :) :)
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
میں سوئفٹ کی استعمال کرتا ہوں۔ ملٹی لنگ کچھ عرصہ استعمال کر کے چھوڑ دیا تھا۔ گوگل کی بورڈ بھی سپیل چیکر مہیا کرتا ہے لیکن اردو کا کی بورڈ ہی نہیں یعنی آپ اردو سپیل چیکر کے لیے ورڈ لسٹ بھی شامل نہیں کر سکتے۔
 
اسد

محفلین
... ہمیں اردو ویکیپیڈیا کے ایڈیٹر کے لیے یہ چیز درکار ہے ...
کیا ویکیپیڈیا کے ایڈیٹر کے صفحے میں جےکویری استعمال ہوتی ہے؟ جےکویری میں لکھے ہوئے آٹوکریکٹ سکرپٹ موجود ہیں، ان میں اردو الفاظ کی فہرست شامل کرنی ہو گی۔ جو سکرپٹ میں نے دیکھے تھے ان میں سکرپٹ کا کوڈ اور تمام الفاظ اور متبادل ایک ہی سکرپٹ میں شامل تھے۔ یہ سکرپٹ الفاظ کی محدود تعداد کو خودکار طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ الفاظ کی ایسی فہرست مہیا کر دیں تو میں یہ سکرپٹ تلاش کر کے اس میں اردو الفاظ شامل کر سکتا ہوں۔
 
جی، ویکیپیڈیا میں اس وقت دو قسم کے ایڈیٹرز استعمال ہورہے ہیں، ایک کا نام ہے ویکی ایڈیٹر جو ڈیفالٹ ایڈیٹر ہے اور دوسرا ہے ویژول ایڈیٹر، یہ ابھی بیٹا مرحلہ میں ہے لیکن امکان غالب ہے کہ آئندہ سالوں میں اسے ڈیفالٹ کردیا جائے گا۔
ویکی ایڈیٹر کی تفصیلات اور سورس کوڈ وغیرہ یہاں پر
اور ویژول ایڈیٹر کی تفصیلات یہاں پر
اور ویژول ایڈیٹر میں پلگ ان شامل کرنے کے لیے یہ گائیڈ دیکھ سکتے ہیں۔
 
اسد

محفلین
جے کویری آٹوکریکٹ: یہاں مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے زپ فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔ سائز 12 کلوبائٹ۔ ابھی اس میں آپ کے مہیا کردہ الفاظ کے علاوہ کچھ غلط طور پر جوڑ کر لکھے جانے والے الفاظ شامل کیے ہیں، کل تعداد 76 ہے۔

پلگ‌ان کا صفحہ: ثانی سوفٹ۔

ایڈٹ: ڈراپ‌بوکس فائلیں براؤزر میں بھیجتے ہوئے شاید اپنی مرضی سے انکوڈنگ کرتا ہے، جس سے مسئلہ ہوتا ہے۔ اب مظاہرے کی فائلیں دوسرے ویب سرور پر ڈال دی ہیں۔ میرے پاس یہ اوپرا 12 اور فائرفوکس 40 میں کام کر رہا ہے۔
 
آخری تدوین:
جے کویری آٹوکریکٹ: یہاں مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے زپ فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔ سائز 12 کلوبائٹ۔ ابھی اس میں آپ کے مہیا کردہ الفاظ کے علاوہ کچھ غلط طور پر جوڑ کر لکھے جانے والے الفاظ شامل کیے ہیں، کل تعداد 76 ہے۔

پلگ‌ان کا صفحہ: ثانی سوفٹ۔
بہت شکریہ اسد بھائی، کیا اردو ویکیپیڈیا پر بھی تجربہ کر سکتے ہیں اس کا؟۔ اپنے صارف نام کے تحت سکرپٹ رکھ سکتے ہیں، مثلا آپ کے لیے صفحہ یہ رہے گا
user:asadpg/common.js
پھر آپ کے کھاتے میں یہ سکرپٹ لوڈ ہوجائے گی۔
 
اسد بھائی، اوپر آپ نے تجربہ کے لیے جو لنک دی ہے، اس میں آٹو کریکٹ کام نہیں کررہا ہے میرے پاس۔ مثلا اسلاح لکھنے کے بعد سپیس دینے سے وہ ویسا ہی رہ رہا ہے۔
 
اسد

محفلین
اسد بھائی، اوپر آپ نے تجربہ کے لیے جو لنک دی ہے، اس میں آٹو کریکٹ کام نہیں کررہا ہے میرے پاس۔ مثلا اسلاح لکھنے کے بعد سپیس دینے سے وہ ویسا ہی رہ رہا ہے۔
ڈراپ‌بوکس فائلیں براؤزر میں بھیجتے ہوئے شاید اپنی مرضی سے انکوڈنگ کرتا ہے، جس سے مسئلہ ہوتا ہے۔ اب مظاہرے کی فائلیں دوسرے ویب سرور پر ڈال دی ہیں اور ربط ایڈٹ کر دیا ہے۔ میرے پاس ونڈوز7 64بِٹ میں اوپرا 12 اور فائرفوکس 40 میں کام کر رہا ہے۔ اب دوبارہ دیکھیں۔

بہت شکریہ اسد بھائی، کیا اردو ویکیپیڈیا پر بھی تجربہ کر سکتے ہیں اس کا؟۔ اپنے صارف نام کے تحت سکرپٹ رکھ سکتے ہیں، مثلا آپ کے لیے صفحہ یہ رہے گا
user:asadpg/common.js
پھر آپ کے کھاتے میں یہ سکرپٹ لوڈ ہوجائے گی۔
سکرپٹ محفوظ تو ہو جائے گا لیکن اسے استعمال کرنے کے لئے ٹیکسٹ ایریا سے کیسے منسلک کریں گے؟ اس کے لئے ذیل کا کوڈ ایڈیٹنگ کے صفحے میں استعمال کرنا ہو گا:
کوڈ:
<script type="text/javascript">
$(document).ready(function()
{
    // Attach auto-correct plugin to textarea
    $("#wpTextbox1").autocorrect();
});
</script>
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اگر ایک آف لائن ایپلیکیشن بن جائے تواِس کے لیے الفاظ جمع کرنے میں میں بھی آپ سے مناسب تعاون کر سکوں گا :)
کس قسم کی ایپلیکیشن؟ کیا ایسی کوئی ایپلیکیشن پہلے سے موجود نہیں ہے؟ میں پہیہ دوبارہ ایجاد کرنے کا قائل نہیں ہوں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
کس قسم کی ایپلیکیشن؟ کیا ایسی کوئی ایپلیکیشن پہلے سے موجود نہیں ہے؟ میں پہیہ دوبارہ ایجاد کرنے کا قائل نہیں ہوں۔
اسد صاحب میرے ناقص علم میں تو ایسی کوئی ایپلیکیشن نہیں ہے ابھی تک اگر آپ مرحمت فرما دیں تو اُس میں ڈیٹا بیس اَپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری میں لیتا ہوں۔ بے شک ہمیں کیے جا چُکے کام سے آگے بڑھنا چاہیے :)
 
Top