خودکار درستی املا

ویکیپیڈیا میں ابھی کام نہیں کررہا ہے، دیگر صارفین سے معاونت کی درخواست کی ہے۔ جیسے ہی مسئلہ حل ہوتا ہے اطلاع کرتے ہیں۔ :) :)
 

اسد

محفلین
اس سکرپٹ میں زیادہ الفاظ درج کرنے سے یہ کام نہیں کر رہی ہے۔
ابن سعید بھائی، اسے دیکھتے؟
سکرپٹ یہ ہے۔
الفاظ کی فہرست کے آخر سے دوسرے جوڑے ( ہین: "ہیں" ) کے بعد کوما نہیں ہے، ابھی میں ٹیسٹ نہیں کر سکا۔
ایڈٹ: ( ھوتا: "ہوتا ", ) میں 'ہوتا' کے بعد فالتو سپیس ہے۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
الفاظ کی فہرست میں سے یہ دو لائنیں نکال دیں، ان میں دو الفاظ یعنی درمیان میں سپیس ہونے کی وجہ سے یہ کام نہیں کریں گی:
السلام علیکم: "السلام علیکم",
انشاء اللہ: "ان شاء اللہ",

اگر میں یہ سکرپٹ ویکیپیڈیا پر استعمال کرنا چاہوں تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟
 
آخری تدوین:
اس ربط پر موجود فائل آزما لیں۔ :) :) :)
جزاکم اللہ، اب کام کر رہی ہے سکرپٹ۔ :) :)
البتہ سپیس پر مشتمل الفاظ جیسے السلام علیکم کام نہیں کر رہے ہیں، تو اس کے لیے دوسری سکرپٹ استعمال کر رہے ہیں جو اس مد میں اچھا کام کر رہی ہے۔
البتہ کیا ایک چیز ہوسکتی ہے کہ اس سکرپٹ میں درج ذیل سنٹیکس قابل قبول ہو:
HTML:
autoCorrect("خیاک|خیاگ|خیاپ|", "خیال");
سکرپٹ کا ربط
 

اسد

محفلین
...
HTML:
autoCorrect("خیاک|خیاگ|خیاپ|", "خیال");
مسئلہ اسکیپنگ کا ہی ہے، اوپر والی سطر ایسے ہونی چاہیے:
کوڈ:
autoCorrect("خیا[ک|ہ|پ]", "خیال");
یا
autoCorrect("(خیاک|خیاگ|خیاپ)", "خیال");
لیکن یہ کوڈ:
var escapedString = searchString.replace( /([\\.*+?|(){}])/g, "\\$1" );
[،]، (، ) اور | کو اسکیپ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے بیک وقت ایک سے زیادہ الفاظ چیک نہیں ہو سکتے۔ چیک کرنے کے لئے آپ چوتھی لائن کو اس طرح کر دیں:
var escapedString = searchString.replace( /([\\.*+?|(){}])/g, "\\$1" );
یعنی [، ] اور | اسکیپ نہیں ہوں گے اور خیال والی لائن ایسے:
autoCorrect("خیا[ک|ہ|پ]", "خیال");
پہلے کچھ اور ٹائپ کریں اور پھر خیاپ، خیاہ یا خیاک۔
 
یہی ترمیم ہم نے کی تھی، لیکن سکپ سٹرنگ کا مطلب یہ پتہ چلا کہ کی بورڈ سے یہ کیریکٹرز لکھنے پر انہیں سکپ کر دیتا ہے۔ ورنہ اس تبدیلی کے بعد آپ کی بورڈ سے | تحریر کریں تو مسائل نظر آئیں گے۔ :)
 
پہلی سکرپٹ جسے درست کر کے سعود بھائی نے دیا تھا، اس میں مسئلہ یہ ہے کہ وہ زیادہ الفاظ پر واقعی کام نہیں کر رہی ہے۔ دوسری سکرپٹ زیادہ الفاظ نیز مرکبات پر بھی کام کر رہی ہے لیکن اس میں ایک پرابلم یہ ہے کہ سپیس دینے سے قبل ہی لفظ تبدیل ہوجاتا ہے۔ کیا اس سکرپٹ میں ایسی تبدیلی ہوسکتی ہے کہ وہ سپیس دینے کے بعد تبدیلی کرے؟
دوسری سکرپٹ کا ربط
ابن سعید ، نبیل
 
پہلی سکرپٹ جسے درست کر کے سعود بھائی نے دیا تھا، اس میں مسئلہ یہ ہے کہ وہ زیادہ الفاظ پر واقعی کام نہیں کر رہی ہے۔ دوسری سکرپٹ زیادہ الفاظ نیز مرکبات پر بھی کام کر رہی ہے لیکن اس میں ایک پرابلم یہ ہے کہ سپیس دینے سے قبل ہی لفظ تبدیل ہوجاتا ہے۔ کیا اس سکرپٹ میں ایسی تبدیلی ہوسکتی ہے کہ وہ سپیس دینے کے بعد تبدیلی کرے؟
دوسری سکرپٹ کا ربط
ابن سعید ، نبیل
لفظی درستگی کا تو یہی حال ہونا ہے۔ غالباً زیادہ بہتر طریقہ کار یہ ہوگا کہ خود کار درستگی کے بجائے محض غلطیوں کا ہائیلائٹ کیا جائے اور لکھنے والوں کو اسے درست کرنے کا موقع دیا جائے، یوں اسپیس دیتے ہی تبدیلی نہیں ہوگی۔ نیز یہ کہ فہرست میں زیادہ مخصوص اندراجات کو پہلے پراسیس کیا جائے، مثلاً سہ لفظی مرکبات پھر دو لفظی اور بھر مفردات۔ :) :) :)
 
Top