اپنی اینڈرائڈ ڈیوائس پر اردو کتابیں پڑھیے۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
آداب نین نوشہ - آپ آج یہاں کیسے تشریفے؟
آہا۔۔۔۔ جنااااب میرزا بھائی۔۔۔۔ زہے نصیب زہے نصیب۔۔۔ اجی ہم تو روز ہی غرضِ دیدار لیے حاضر ہوتے ہیں لیکن مراد آج ہی بر آئی ہے۔۔۔ کدھر گم ہیں آپ۔۔۔ کچھ لوگ تو پہلے ہی اپنی گمشدگی کے اعترافات درج کروا چکے ہیں۔۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین

تمھارے سر کی قسم نوشہ ہم تو روز آویں ہیں پر وہ پہلا سا تپاک اور صحبتِ شریراں نہ پاکے لوٹ جاتے ہیں :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تمھارے سر کی قسم نوشہ ہم تو روز آویں ہیں پر وہ پہلا سا تپاک اور صحبتِ شریراں نہ پاکے لوٹ جاتے ہیں :(
ہم تو خود روز آویں۔۔۔۔ مگر صدا ٹکرا کر پلٹ جاوے تو ہم بھی روز کی طرح پلٹ جاویں۔۔۔۔ کہاں ہوئیں وہ صدائیں جن کے جواب میں نت نئی شرارتیں سوجھتی تھیں۔۔۔۔
 
محمداحمد

اب کہاں ہیں نگہِ یار پہ مرنے والے
صورتِ شمع سرِ شام سنورنے والے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا میں تو باز آیا کوچہء شریراں سے یوں بھی میں ان دنوں معافی تلافے نامے لکھ رہاہوں جو قیامت ناموں سے کم نہیں :(
اب اپنی بار ہمیں بلی بنانا نہیں دکھا۔۔۔o_O ایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔:notworthy: معافی تلافی نامے۔۔۔۔ :eek:
اللہ خیر کرے۔۔۔ کہیں بقیہ زندگی کسی حسینہ کے ساتھ جنگل میں اللہ اللہ کرتے گزارنے کا ارادہ تو نہیں۔۔۔۔ :evil:
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کی سستی تو "اپرم پار" ہے۔۔۔

یہ "اپرم پار" کیا بلا ہے؟ :)

استغفراللہ۔۔۔ میں آج کل چستی کے میدان میں ریکارڈ بنا رہا ہوں۔۔۔

تو پھر کرسیء صدارت خالی کریں تاکہ نئی اور (غیر) فعال قیادت سامنے لائی جا سکے ۔ :)

ہمارے خیال میں تو اب فرحت کیانی کی تاج پوشی ہو جانی چاہیے۔ :)

بس میرے سے پتا نہیں کیسے بچ گیا۔۔۔ جبکہ میں تو روز ہی محفل میں جھانک لیتا ہوں۔۔۔ :D یہ بھی اغیار کی سازش ہوگی۔۔۔۔

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ !

اس سازش کے پیچھے یہود و ہنود کے مذموم مقاصد پنہاں نظر آتے ہیں۔ :)

یہ بات درست ہے۔۔۔ فرحت کیانی کو بغیر بتائے چھاپہ نہیں مارنا چاہیے تھا۔۔۔

صد فی صد متفق ۔ :)

کوئی نئے نام آئے ہیں اس میدان میں۔۔۔۔ ہمیں بھی بتایا جائے۔۔۔

کوئی تیس مار خان تو شاید ہی ہو۔ ہاں کچھ چھپے رستم ہوں گے جو کوچے کے کونے کھانچے میں سر نیہوڑائے سو رہے ہوں گے۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ "اپرم پار" کیا بلا ہے؟ :)
یہ "اترم آر" کا متضاد ہے۔۔۔۔ :p

تو پھر کرسیء صدارت خالی کریں تاکہ نئی اور (غیر) فعال قیادت سامنے لائی جا سکے ۔ :)

ہمارے خیال میں تو اب فرحت کیانی کی تاج پوشی ہو جانی چاہیے۔ :)
ہاہاہاااا۔۔۔ غیر فعال کے ساتھ ہی آپ نے جو فرحت کیانی کی تاجپوشی کی تجویز پیش کی ہے۔۔۔۔ اس پر سوموٹو ایکشن بنتا ہے۔۔۔ :p

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ !

اس سازش کے پیچھے یہود و ہنود کے مذموم مقاصد پنہاں نظر آتے ہیں۔ :)
جو کروا رہا ہے امریکہ کروا رہا ہے۔۔۔ :D

اور کوئی چارہ بھی تو نہ تھا اے چارہ ساز۔۔۔۔ :p

کوئی تیس مار خان تو شاید ہی ہو۔ ہاں کچھ چھپے رستم ہوں گے جو کوچے کے کونے کھانچے میں سر نیہوڑائے سو رہے ہوں گے۔ :p
ہاہاہاہاااا۔۔۔۔ اپنے مخدوم اعلی ابن سعید بھائی بھی آجکل وہی پائے جاتے ہیں۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ۔ :)

مزے کی بات یہ ہے کہ جو پہلی کتاب میں نےموبی فارمیٹ میں تبدیل کی تھی اُس پر یہ تین نام درج تھے۔

ابوشامل ، شمشاد ، فرحت کیانی

یعنی نسخہ تشکیل دینے والی ٹیم کے اراکین۔ یہ سید قطب صاحب کی کتاب جادہء و منزل تھی۔
ارے واہ. یہ کتاب کہاں ہے. میں پھر سے پڑھنا چاہوں گی.
کیسا اچھا وقت یاد دلا دیا جب میں بھی ہلکی سی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کروا لیا کرتی تھی.

جہاں تک میری معلومات ہے کنڈل ابھی تک اردو زبان کو سپورٹ نہیں کرتا۔ یعنی ای بک میں الفاظ انگریزی کی طرح بائیں سے دائیں نظر آئیں گے۔ اگر آپ تجربہ کرنا چاہیں تو کوئی اینڈرائڈ ڈیوائس استعمال کرنا ہوگی۔
اچھا. :(
اینڈرائڈ پر تو ابھی کے ابھی محفوظ کر لیتی ہوں لیکن کاش بھی کنڈل کے لیے بھی ایسا کوئی بند و بست ہو جائے.

بالکل خیال آیا تھا۔

سب سے پہلے تو اپنا ہی خیال آیا جب ہی ٹیوٹوریل تیار ہوتے ہوتے ہفتوں کے بجائے مہینے لگ گئے۔ :)
پھر شاہِ کوچہ کا خیال آیا اور پوسٹ کرنے سے پہلے سٹپٹائے لیکن پھر اس میدان میں ان کی صلاحیتوں کا سوچ کر مطمئن ہو گئے۔ :glasses-cool:
ہمارا اطمینان اور سوا ہو گیا جب موصوف نے اس دھاگے میں آ کر جھانکا تک نہیں کہ یہ کیا بلا ہے۔ اسے کہتے ہیں خداداد صلاحیت۔ (y)
آپ سے تو یہ بھی اُمید نہیں تھی کہ آپ محفل میں لاگ ان ہی ہوں گی سو یہاں بھی راوی سکون میں رہا۔ :)
باقی لوگ بھی اپنی صلاحیتوں کووقتاً فوقتاً آب دیتے رہتے ہیں۔ :)
اب یہ تو کوئی بات نہ ہوئی. آپ کو معلوم ہے خلاف توقع واقعات تو اب اکثر رونما ہوا کرتے ہیں.

قرض کے جھنجٹ سے خود کو بچا کر اکثر غریب لوگ خوشحال ہی رہتے ہیں۔ یہ بنکوں کا احسان ہی تو ہے۔ :)
اس کا مطلب وہی ہے جو مجھے سمجھ آیا ہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کی سستی تو "اپرم پار" ہے۔۔۔ :p

استغفراللہ۔۔۔ میں آج کل چستی کے میدان میں ریکارڈ بنا رہا ہوں۔۔۔ :D

بس میرے سے پتا نہیں کیسے بچ گیا۔۔۔ جبکہ میں تو روز ہی محفل میں جھانک لیتا ہوں۔۔۔ :D یہ بھی اغیار کی سازش ہوگی۔۔۔۔

یہ بات درست ہے۔۔۔ فرحت کیانی کو بغیر بتائے چھاپہ نہیں مارنا چاہیے تھا۔۔۔ :p

کوئی نئے نام آئے ہیں اس میدان میں۔۔۔۔ ہمیں بھی بتایا جائے۔۔۔
چونکہ میں اس چستی بھری پوسٹ کو پڑھ کر حیرت سے مانند انگشت بدنداں ہو گئی ہوں تو جوابی تبصرہ ذرا اس شاک کی شدت کم ہونے پر کرتی ہوں.
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے واہ. یہ کتاب کہاں ہے. میں پھر سے پڑھنا چاہوں گی.

پہلی پوسٹ کے آخر میں پہلے سے کنورٹ شدہ کچھ کتابوں کے عنوان سے جو لنک دیا گیا ہے اس میں تھی یہ کتاب۔ آپ یہاں کلک کیجے۔

کیسا اچھا وقت یاد دلا دیا جب میں بھی ہلکی سی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کروا لیا کرتی تھی.

مذاق میں کی گئی یہ بات بھی بڑی سچی ہے۔ :)

یعنی آپ انگلی کٹنے کے باعث کبھی کبھی محفل میں آتی ہیں اور باقی دو واقعی محفل کے لئے شہید ہو گئے ہیں۔ ویسے فہد بھائی بھی کبھی کبھی آ جاتے ہیں۔ :)

اینڈرائڈ پر تو ابھی کے ابھی محفوظ کر لیتی ہوں لیکن کاش بھی کنڈل کے لیے بھی ایسا کوئی بند و بست ہو جائے.
آمین۔
اب یہ تو کوئی بات نہ ہوئی. آپ کو معلوم ہے خلاف توقع واقعات تو اب اکثر رونما ہوا کرتے ہیں.

:)
اس کا مطلب وہی ہے جو مجھے سمجھ آیا ہے؟

جی اِس کا وہی مطلب ہے کہ جو میری سمجھ کے مطابق آپ کی سمجھ آیا ہوگا۔ :) :) :)
 
Top