دسویں سالگرہ رائے شماری 2015: پسندیدہ غیر فعال محفلین (مذکر )

پسندیدہ غیر فعال محفلین (مذکر )

  • شمشاد

    Votes: 18 50.0%
  • قیصرانی

    Votes: 9 25.0%
  • ناصر علی مرزا

    Votes: 0 0.0%
  • سید ذیشان

    Votes: 3 8.3%
  • محسن حجازی

    Votes: 3 8.3%
  • مغزل

    Votes: 2 5.6%
  • شاکر القادری

    Votes: 1 2.8%

  • Total voters
    36
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

ماہی احمد

لائبریرین
آپ کی رائے میں ایسے کون سے غیر فعال محفلین ہیں جن کو آپ محفل پر بہت مس کرتے ہیں اور ان کی واپسی چاہتے ہیں؟ :)
یہاں آپ صرف ایک ووٹ دے سکتے ہیں۔
رائے شماری کی آخری تاریخ 21 جولائی 2015 ہوگی۔ :)
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
بھئی لڑی کا نام لئے بغیر ذکر کروں گا کہ بعض لڑیوں میں ووٹوں کی تعداد مقرر کرنے سے بڑی الجھن کا سامنا کرنا پڑا کہ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کسے ووٹ دیں اور کسے نہ دیں۔ مجبورا تعداد کے مطابق ووٹ ڈال دیا لیکن ایک دو محفلین کے نام رہ جانے کا افسوس ہوا۔ اب پتہ لگا کہ ووٹ دینا سیاسی الیکشن میں کتنا آسان ہے اور محفلی الیکشن میں کتنا مشکل۔:)
 
دراصل کچھ جگہوں پر نامزدگیوں کی تعداد بہت کم ہے، وہاں مجھے تعداد کم کرنی پڑ رہی ہے۔ باقی جہاں زیادہ ہیں وہاں دل سے پوچھ کر جواب دیں گے تو کوئی مشکل نہیں ہو گی :)
 
رانا

محفلین
دراصل کچھ جگہوں پر نامزدگیوں کی تعداد بہت کم ہے، وہاں مجھے تعداد کم کرنی پڑ رہی ہے۔ باقی جہاں زیادہ ہیں وہاں دل سے پوچھ کر جواب دیں گے تو کوئی مشکل نہیں ہو گی :)
جہاں تین ووٹ دینے کی اجازت تھی وہاں دل سے ہی پوچھا تھا اور دل نے فتویٰ دیا کہ پانچ کو ووٹ دو۔ دل کو سمجھایا کہ بھائی پانچ کی گنجائش نہیں تین ہی کی اجازت ہے تو دل نے دماغ کی طرف ریفر کردیا کہ ریاضی کے معاملات کے لئے اوپر والی منزل سے رجوع کیا جائے یہاں صرف جذباتی معاملات دیکھے جاتے ہیں۔:)
 
کچھ نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔ دعا دے دیں باقی دونوں کو کوئی اچھی سی :)
 
نایاب

لائبریرین
ایک معطل رکن کو پسندیدہ ارکان کی رائے شماری میں رکھا گیا ہے؟
محترم ناصر علی مرزا صاحب بلاشبہ معطلی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ لیکن یہ معطلی ان کو پسند کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ تو نہیں ۔۔۔
یہ اعتراض عجیب ہے محترم زیک بھائی
بہت دعائیں
 
عثمان

محفلین
محترم ناصر علی مرزا صاحب بلاشبہ معطلی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ لیکن یہ معطلی ان کو پسند کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ تو نہیں ۔۔۔
یہ اعتراض عجیب ہے محترم زیک بھائی
بہت دعائیں
غیر فعال محفلین کا زمرہ ہے۔ معطل شدہ کا نہیں۔
 
عثمان

محفلین
ان کے غیر فعال ہونے میں معطلی کا ہاتھ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ غیر مقبول بھی ہو گئے
کسی شخص کو محفل میں معطل اس کے متنازعہ اور ناپسندیدہ افعال کی بنیاد پر ہی کیا جاتا ہے۔ معطل ہونے کا مطلب ہی یہ ہے کہ مذکورہ شخص بحثیت رکن انتظامیہ کو قبول نہیں۔
 
تہذیب

محفلین
ان کا نام لسٹ میں ہونا ہی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ موصوف کافی فعال تھے ۔ معطل کیوں ہوئے؟ اس کا علم نہیں ۔
محمد اظہر الدین کے کرکٹ سے بین ہونے سے ان کا نام کرکٹ کی ریکارڈ بکس سے مٹا نہیں دیا گیا
 
معطلی کی حقیقت کی بجائے اگر آپ اس ایوارڈ کی حقیقت پر ہی غور کر لیں تو معاملہ واضح ہوجائے۔ یہ ایوارڈ اور زمرہ ان لوگوں کے لیے مختص ہے جو ماضی میں فعال اور مقبول تھے۔ اب کسی نہ کسی مصروفیات کے سبب محفل کا رخ نہیں کرتے لیکن ہم محفلین آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ پھر سے واپس آئیں اور محفل کی رونق بڑھائیں۔ ظاہر ہے معطل شدہ شرپسند اراکین اس فہرست میں شامل ہونے کے لائق نہیں۔
محمد اظہر الدین کی طرح معطل شدہ اراکین کے مراسلوں اور دھاگوں کا ریکارڈ محفل سے نہیں مٹایا گیا۔ لیکن آئی سی سی کی طرح بعد از معطلی محفل میں انہیں مقبولیت کے ایوارڈ دینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
بعد از معطلی محفل میں انہیں مقبولیت کے ایوارڈ دینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں۔
میرے محترم بھائی آپ نے بالکل درست بات کی ۔لیکن یہ حقیقت بھی اپنی جگہ کہ آج اگر انتظامیہ معطلی ختم کر دے تو کچھ عجب نہیں کہ معطل شدہ رکن محفلین کا پسندیدہ قرار پائے ۔ یہ رائے شماری اراکین کی ووٹنگ پر رواں ہے ۔ انتظامیہ کی سلیکشن پر نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

معطل شدہ رکن ہی کیا۔۔ کسی بھی رکن کو پسند اور ناپسند کرنے والے اراکین محفل میں مل جائیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ انتظامیہ کے فیصلوں اور اقدام پر بھروسہ کرنے والے محفلین کی ہمیشہ اکثریت ہی رہی ہے تبھی یہ محفل دس سال سے قائم ہے۔ :)
 
Top