مبارکباد عبدالرحمن کو ساگرہ مبارک۔

ماوراء

محفلین
واہ، اگست کے شروع میں ہی کسی کی سالگرہ آ گئی۔ محفل میں میرا خیال ہے اگست میں سب سے زیادہ سالگرہ آتی ہیں۔ اور مجھے بھی بارہ مہینوں میں سے سب سے اچھا اگست کا مہینہ اسی لیے لگتا ہے کہ میں بھی اسی مہینے میں دنیا میں تشریف لائی تھی۔ میں ابھی سوچ ہی رہی تھی کہ لسٹ بناؤں کہ اگست میں کس کس کی سالگرہ کون سی تاریخ کو ہے۔ تو یکم اگست کو ہی عبدالرحمن کی سالگرہ آ گئی۔ خیر۔۔۔۔


میری طرف سے سے عبدالرحمن کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اور ان کے نام اور کام کو تو دیکھ کر لگتا تھا کہ کافی عمر کے ہوں گے۔ لیکن عبدالرحمن تو بچے ہیں۔ صرف چوبیس سال کے۔

55ep9wl6tt9.gif
 
عبد الرحمن بھائی! بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کا ہر سال خوشیوں سے بھرپور فرمائے۔۔۔۔! آمین
 
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو عبدالرحمن اور دعا ہے کہ آپ ہنستے مسکراتے اور اردو کے لیے یونہی کام کرتے رہیں۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔
شکر ہے آج سالگرہ کے بہانے کسی نے مجھے یاد تو کیا ورنہ محفل پر مجھ ناچیز کو کون جانتا تھا ۔۔۔ آپ سب کا فرداً فرداً مشکور ہوں کہ میری خوشی میں‌ شریک ہوئے ۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
عبدالرحمٰن صاحب معذرت کے ساتھ سالگرہ کی تاخیری مبارکباد میری طرف سے بھی قبول فرمائیں۔
 
السلام علیکم ۔۔۔
شکر ہے آج سالگرہ کے بہانے کسی نے مجھے یاد تو کیا ورنہ محفل پر مجھ ناچیز کو کون جانتا تھا ۔۔۔ آپ سب کا فرداً فرداً مشکور ہوں کہ میری خوشی میں‌ شریک ہوئے ۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء

وعلیکم سلام عبدالرحمن ،

یہ کیا کہہ دیا آپ نے کہ آپ کو کوئی یاد نہیں کرتا ، اب تو ساری محفل روز آپ کانام پڑھتی ہے نیچے ترجمہ کی سطروں میں۔ :)

ویسے آپ کو میں ایک کتاب برقیانے کے سلسلے میں یاد کرنے ہی والا ہوں تیار رہیے گا ذرا اور پھر مصروفیت کا عذو بھی قابل قبول نہ ہوگا۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
سالگرہ کی ڈھیروں مبارک باد

السلام علیکم!
عبدالرحمٰن صاحب معذرت کے ساتھ سالگرہ کی تاخیری مبارکباد میری طرف سے بھی قبول فرمائیں۔
شکریہ ۔:)
آپ دوستوں نے مجھے اتنے اچھے لفظوں‌میں یاد کیا ۔۔۔ اللہ آپ کو بھی خوشیاں نصیب فرمائے ۔۔۔ (آمین)
 

عبدالرحمٰن

محفلین
وعلیکم سلام عبدالرحمن ،

یہ کیا کہہ دیا آپ نے کہ آپ کو کوئی یاد نہیں کرتا ، اب تو ساری محفل روز آپ کانام پڑھتی ہے نیچے ترجمہ کی سطروں میں۔ :)

ویسے آپ کو میں ایک کتاب برقیانے کے سلسلے میں یاد کرنے ہی والا ہوں تیار رہیے گا ذرا اور پھر مصروفیت کا عذر بھی قابل قبول نہ ہوگا۔
محب علوی بھائی ۔۔۔
میری طبیعت اکثر میرا ساتھ نہیں‌دیتی ورنہ میں آپ کے ساتھ اس عظیم کارنامے میں ضرور شریک ہوتا اور اپنی ذاتی لائبریری بھی اس کام کیلیے وقف کردیتا۔
اس کے علاوہ میرے آنلائن بیک وقت تین کورسز چل رہے ہیں جنہیں میں ابھی تک ٹائم نہیں دے پارہا۔:(
اور آجکل آپ ایم ایس این پر نظر نہیں‌آتے کیا بات ہے؟
 
Top