دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

متلاشی

محفلین
بس کچھ خاص نہیں۔ آپ نے ایک بار مہر نستعلیق فانٹ کی تاریخ ، اسپر کام سے متعلق ایک معلوماتی مضمون لکھا تھا۔ فانٹ کی تخلیق کے دوران کیا مسائل آئے اور ا نہیں آپنے کیسے حل کیا۔ بس یہی ایک مضمون کی شکل میں درکار ہوگا :)
جی ٹھیک ہے میں لکھ دوں گا کب تک چاہیے ؟
 
شزہ مغل

محفلین
کوئی مجھے بتائے گا کہ طنزومزاح کے ذمرے میں صرف لڑی ہی منتخب کرنی ہے یا مراسلے بھی؟؟؟ اور لڑی اور مراسلات الگ الگ لینے ہیں؟؟؟؟
 
تجمل حسین

محفلین
عبدالقیوم چوہدری
فاروق احمد بھٹی
تجمل حسین
عبد الرحمن
عندلیب
جاسمن

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کام میں ہماری مدد کیجیے، کسی سیکشن کی ذمے داری لے لیں یا ان محفلین کے نام بتا دیں جو آپ کو اوپر بتائے گئے تمام سیکشنز میں سے کسی بھی سیکشن کے لئیے موزوں لگتے ہیں۔ ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ آپ کسی اور سیکشن کو جو آپ کی سپیشیلٹی ہو اس لسٹ میں شامل کروا دیں۔
ماہی بہنا! مجھے ٹیگ کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔
مگر جیسا کہ میں پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ مجھے اس کام کا بالکل بھی تجربہ نہیں ہے اس لیے آپ کی سخت محنت کے درمیان میں ایسے ہی اپنی ٹانگ نہیں اڑانا چاہتا۔ :cool:
ارے ارے غصہ مت کریں۔ چلیں ایسا کرتے ہیں کہ جیسا ہی میں نے محسوس کیا کہ میں کسی بھی جگہ کسی کام میں آپ لوگوں کا ہاتھ بٹاسکتا ہوں تو یقین کیجئے ضرور آپ کے ساتھ شرکت کروں گا۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین

یقین کریں میں بھی اپنی زندگی میں پہلی بار کسی سوئینر کے لئیے کام کر رہی ہوں۔۔۔۔۔ اللہ کی قسم مجھے بھی کوئی تجربہ نہیں۔
 
شزہ مغل

محفلین
میرا خیال ہے کہ لڑی ہو یا مراسلہ سب کی بہترین چیزیں اٹھا لیتی ہوں اور مراسلے کے ساتھ یہ بھی لکھوں کہ کس لڑی میں ہے(لڑی کا نام اور جس نے شروع کی اس کا نام)
 
ماہی احمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ لڑی ہو یا مراسلہ سب کی بہترین چیزیں اٹھا لیتی ہوں اور مراسلے کے ساتھ یہ بھی لکھوں کہ کس لڑی میں ہے(لڑی کا نام اور جس نے شروع کی اس کا نام)
شزہ مغل
طنز و مزاح کے زمرے سے آپ نے تحریریں چننی ہیں، اس کے علاوہ اس سیکشن کے متعلق ایک چھوٹا سا مضمون لکھنا ہے، یعنی اس سیکشن میں محفیلین کس قسم کی کاوشیں شریک کرتے ہیں، ان پر گفتگو کیسی ہوتی ہے وغیرہ۔ یہ جو دلچسپ مراسلوں کا اقتباس لینے کی بات کی میں نے، ان کو آپ الگسے ایک فائل میں محفوظ کرلینا وہ دلچسپ نوک جھونک وغیرہ والی حصے میں آ جائے گی۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی بہنا! مجھے ٹیگ کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔
مگر جیسا کہ میں پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ مجھے اس کام کا بالکل بھی تجربہ نہیں ہے اس لیے آپ کی سخت محنت کے درمیان میں ایسے ہی اپنی ٹانگ نہیں اڑانا چاہتا۔ :cool:
ارے ارے غصہ مت کریں۔ چلیں ایسا کرتے ہیں کہ جیسا ہی میں نے محسوس کیا کہ میں کسی بھی جگہ کسی کام میں آپ لوگوں کا ہاتھ بٹاسکتا ہوں تو یقین کیجئے ضرور آپ کے ساتھ شرکت کروں گا۔ :)
آپ کو سونپتی ہوں ابھی کام۔
اپنی سپیشیلٹی بتائیں ذرا، نثر؟ شعر وشاعری؟ اسلامک سیکشن؟ یا کچھ اور؟
 
شزہ مغل

محفلین
ماہی بہنا! مجھے ٹیگ کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔
مگر جیسا کہ میں پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ مجھے اس کام کا بالکل بھی تجربہ نہیں ہے اس لیے آپ کی سخت محنت کے درمیان میں ایسے ہی اپنی ٹانگ نہیں اڑانا چاہتا۔ :cool:
ارے ارے غصہ مت کریں۔ چلیں ایسا کرتے ہیں کہ جیسا ہی میں نے محسوس کیا کہ میں کسی بھی جگہ کسی کام میں آپ لوگوں کا ہاتھ بٹاسکتا ہوں تو یقین کیجئے ضرور آپ کے ساتھ شرکت کروں گا۔ :)
تجمل حسین صاحب تجربے کی بات مت کیجیئے مجھے کونسا گولڈمیڈل ملا ہوا ہے۔
مجھے تو کچھ بھی نہیں آتا پھر بھی کر رہی ہوں۔ کیونکہ ہمارے اساتذہ کرام موجود ہیں وہ ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ہماری غلطیاں بھی نکالیں گے۔
 
Top