دلچسپ سوال

شزہ مغل

محفلین
چلیں دیکھیں ۔۔کل کیا ہوتا ہے ۔۔۔پہیلی کا جواب ملتا ہے یا اس کے جواب کا انعام
یہ پہیلی نہیں ہے۔ بس ذہن کی ورزش کے لیے اور سب کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے یہ سوال پوچھا۔
اس کا کوئی لگا بندھا جواب بھی نہیں ہے۔
 
شزہ مغل

محفلین
میں نے کورا کاغذ آپ سب کو دیا جس پر آپ نے وہ تصویر اتاری جو آپ کے شعور و لاشعور میں تھی۔
تقریبا" سبھی نے ایسی مصوری کی جو مادیت سے ماورا تھی۔
میرے چند رفقاء تو الجھ کر ہی رہ گئے۔ شاید انہیں اپنے اندر کوئی تشنگی نہ ملی ہو یا ہو سکتا ہے کی ان کے اندر خواہشات کا ہجوم ہو اور وہ فیصلہ نہ کر پا رہے ہوں کہ کس خواہش کو فوقیت دی جائے۔
بہرحال
اللہ سب کی نیک اور جائز تمناؤں کو پورا فرمائے۔ آمین
 
شزہ مغل

محفلین
اب یہ تو دنیا کے سونے پر منحصر ہے کہ شزہ مغل نے ایک دن سونے کی پابندی لگائی ہے۔ اب وہ ایک دن اگر سالوں پر محیط ہو تو کیا ہی کہنے اور ویسے بھی خوشیاں ڈھونڈنے کے لیے کچھ وقت تو درکار ہو گا۔ نا
اللہ آپ کو اپنے خزانے سے ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین
 
شزہ مغل

محفلین

خرم انصاری

محفلین
سوچ کی سیاہی سے مراد گندی سوچ نہیں ہے بھیا
"Ink of thinking" قلم میں ٰInk ہو کی تو الفاظ تحریر ہوں گے ناں
وضاحت نامہ: سوچ کو سیاہی سے تعبیر کرنا۔۔۔کبھی کہیں پڑھنے میں نہیں آیا اور اگر یہ نئی اختراع ہے تو۔۔۔جب ایک شے کو کسی دوسری شے سے تشبیہ دی جائے تو دونوں میں کسی وصفِ مشترک کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔۔۔یہاں سیاہی سے اگر قلم کی روشنائی (Ink)مراد ہو تو دونوں میں کونسا وصف مشترک ہے اور اگر اس سے مراد رنگ (Color) ہے بصورت دیگر "سیاہ سوچ" تو البتہ سوچ کو سیاہی سے تعبیر کرنا درست ہو سکتا ہے لیکن پھر یہ تعبیر بُری سوچ کے ساتھ خاص ہو جائے گی اچھی سوچ کے لیے اس کا استعمال درست نہ ٹھہرے گا۔۔۔کچھ اس قسم کا کلام بطورِ تبصرہ لکھا پھر کوتاہ نظری پر نظر کرتے ہوئے اور مزید یہ خیال کر کے کہ کہیں طبعِ نازک پر بارِ گراں بن کر نہ پڑے، محو کرنے میں ہی جان کی امان جانی اور فقط ۔۔۔:thinking:۔۔۔ارسال کر دیا تا کہ آپ خود توجہ فرما لیں مگر۔۔۔۔۔اب کیا کہوں۔۔۔۔کہتے ہیں (کیوں کہتے ہیں یہ مجھے بھی نہیں معلوم): گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔ بھیدی تو آپ بہرحال نہیں ہیں لیکن لنکا ڈھانے میں کچھ کمی نہ رہی۔۔۔۔۔خیر۔۔۔اس میں آپ کا دوش نہیں۔۔۔آہ! میری کوتاہ کلامی۔
براءت نامہ: حاشا وکلا! ہرگز ہرگز ذہن کے کسی بعید گوشے میں بھی ایسا خیال نہ تھا اور نہ خاطر میں اس کا خطرہ گزرا کہ میرا یہ نامکمل مراسلہ ایسا تأثر بھی دے سکتا ہے۔ اس موقعے پر بھول بھول کر بھی یہ شعر یاد آ رہا ہے:
اک نقطے نے محرم سے مجرم کر دیا
ہم دعا کرتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے​
یہاں بھی کچھ ایسے ہی ہوا، فرق صرف اتنا رہا کہ شاعر کو "ایک نقطہ" زائد لگ جانے نے مجرم بنا دیا اور مجھے کئی نقطے محو ہو جانے نے، بہرحال ۔۔۔۔۔۔اپنی اپنی قسمت
واضح رہے کہ بھائی "محرم" ہی ہوتا ہے۔
معذرت نامہ: میرے مراسلے نے آپ کو ایسا تأثر دیا اس سے آپ کو دکھ پہنچا ہو گا۔ ولہٰذا معذرت خواہ ہوں۔
آنسو نامہ: جی چاہتا ہے ۔۔۔روؤں۔۔۔پھوٹ پھوٹ کر۔۔۔اتنا۔۔۔کہ جل تھل بھر دے۔۔۔بارش کے قطروں سے بھی زیادہ۔۔۔ سمندروں میں موجود پانی سے بھی زیادہ۔۔۔مگر یہ کم بخت آنسو ہیں کہ آنکھوں کی سرحد پار کرنے سے ہی انکاری ہو بیٹھے ہیں۔۔۔اس پر بھی رونا آتا ہے مگر۔۔۔مگر۔۔۔:cry:
 
حضور یہ تو کھلا دعوت نامہ لگ رہا ہے ۔۔۔۔۔
 
سوچ کی سیاہی کو الفاظ کا جامہ پہنا سکے
یہاں سیاہی سے اگر قلم کی روشنائی (Ink)مراد ہو تو دونوں میں کونسا وصف مشترک ہے
ہمارا خیال ہے کہ یہ کوئی اتنی عجیب بات نہیں کہ دانش کوزے میں نہ سما سکے۔ انسانی فکر کی مثال ایسے بھی دی جا سکتی ہے جیسے دوات میں بند روشنائی، کہ جب تک یہ اپنی کمیں گاہ سے باہر نکل کر الفاظ اور فقروں کا روپ نہ دھار لیں تب تک دوسروں تک اپنا خیال منتقل کرنے کا باعث نہیں بن سکتے۔ یہ الفاظ صفحہ قرطاس پر رقصاں طائر خوش رنگ قلم کے قدموں کے نشان کی صورت بھی ثبت ہو سکتے ہیں یا پھر پردہ سماعت پر صوتی ضربات کا نتیجہ۔ :) :) :)
 
بجا فرمایا۔ تو ”بند ہونا“ وصفِ مشترک ٹھہرا۔
 
شزہ مغل

محفلین
وضاحت نامہ: سوچ کو سیاہی سے تعبیر کرنا۔۔۔کبھی کہیں پڑھنے میں نہیں آیا اور اگر یہ نئی اختراع ہے تو۔۔۔جب ایک شے کو کسی دوسری شے سے تشبیہ دی جائے تو دونوں میں کسی وصفِ مشترک کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔۔۔یہاں سیاہی سے اگر قلم کی روشنائی (Ink)مراد ہو تو دونوں میں کونسا وصف مشترک ہے اور اگر اس سے مراد رنگ (Color) ہے بصورت دیگر "سیاہ سوچ" تو البتہ سوچ کو سیاہی سے تعبیر کرنا درست ہو سکتا ہے لیکن پھر یہ تعبیر بُری سوچ کے ساتھ خاص ہو جائے گی اچھی سوچ کے لیے اس کا استعمال درست نہ ٹھہرے گا۔۔۔کچھ اس قسم کا کلام بطورِ تبصرہ لکھا پھر کوتاہ نظری پر نظر کرتے ہوئے اور مزید یہ خیال کر کے کہ کہیں طبعِ نازک پر بارِ گراں بن کر نہ پڑے، محو کرنے میں ہی جان کی امان جانی اور فقط ۔۔۔:thinking:۔۔۔ارسال کر دیا تا کہ آپ خود توجہ فرما لیں مگر۔۔۔۔۔اب کیا کہوں۔۔۔۔کہتے ہیں (کیوں کہتے ہیں یہ مجھے بھی نہیں معلوم): گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔ بھیدی تو آپ بہرحال نہیں ہیں لیکن لنکا ڈھانے میں کچھ کمی نہ رہی۔۔۔۔۔خیر۔۔۔اس میں آپ کا دوش نہیں۔۔۔آہ! میری کوتاہ کلامی۔
براءت نامہ: حاشا وکلا! ہرگز ہرگز ذہن کے کسی بعید گوشے میں بھی ایسا خیال نہ تھا اور نہ خاطر میں اس کا خطرہ گزرا کہ میرا یہ نامکمل مراسلہ ایسا تأثر بھی دے سکتا ہے۔ اس موقعے پر بھول بھول کر بھی یہ شعر یاد آ رہا ہے:
اک نقطے نے محرم سے مجرم کر دیا
ہم دعا کرتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے​
یہاں بھی کچھ ایسے ہی ہوا، فرق صرف اتنا رہا کہ شاعر کو "ایک نقطہ" زائد لگ جانے نے مجرم بنا دیا اور مجھے کئی نقطے محو ہو جانے نے، بہرحال ۔۔۔۔۔۔اپنی اپنی قسمت
واضح رہے کہ بھائی "محرم" ہی ہوتا ہے۔
معذرت نامہ: میرے مراسلے نے آپ کو ایسا تأثر دیا اس سے آپ کو دکھ پہنچا ہو گا۔ ولہٰذا معذرت خواہ ہوں۔
آنسو نامہ: جی چاہتا ہے ۔۔۔روؤں۔۔۔پھوٹ پھوٹ کر۔۔۔اتنا۔۔۔کہ جل تھل بھر دے۔۔۔بارش کے قطروں سے بھی زیادہ۔۔۔ سمندروں میں موجود پانی سے بھی زیادہ۔۔۔مگر یہ کم بخت آنسو ہیں کہ آنکھوں کی سرحد پار کرنے سے ہی انکاری ہو بیٹھے ہیں۔۔۔اس پر بھی رونا آتا ہے مگر۔۔۔مگر۔۔۔:cry:
ابن سعید بھیا نے بالکل درست وضاحت فرمائی ہے۔ میں شاید اتنی اچھی طرح وضاحت نہ کر پاتی۔

بھائی خرم انصاری! آپ کے مراسلے نے قطعا" کوئی منفی تاثر نہیں دیا۔ بلکہ میں خود بھی مراسلہ ارسال کرنے کے بعد یہی سوچ رہی تھی کہ جانے میری بات کا مطلب کسی کو سمجھ آتا بھی ہے یا نہیں۔ اور وہی ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر کوئی بات نہیں آپ نے پوچھ لیا میں نے بتا دیا۔

اس میں معذرت کی بھی ضرورت نہیں۔ بلکہ میں معذرت چاہتی ہوں کہ شاہد میرا کوئی انداز گراں گزرا ہے۔

درحقیقت میرا علم انتہائی قلیل ہے۔ سچ کہوں تو بہت مرتبہ محفل میں بہت سی باتیں میرے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہیں۔

میں اس محفل میں علم کے حصول کے لیے ہی آئی ہوں۔

مجھے لگتا ہے کہ ابھی مجھے سلیس اردو میں ہی بات کرنی چاہیے۔ تاکہ باآسانی سمجھ اور سمجھا سکوں۔

دلی معذرت۔۔۔۔ :crying1:
 
شزہ مغل

محفلین
کیا کہا۔۔۔۔دعوت نامہ۔۔۔۔ارے میں تو بہت غریب ہوں۔۔۔۔علی عمران سے ادھار لیے ہوئے میرے القابات کی قطار نہیں پڑھی آپ نے کیا۔۔۔فقیر حقیر پُر تقصیر وغیرہ وغیرہ
بھائی اگر ممکن ہو تو عمران سیریز کے مطالعے کے لیے کوئی لینک بتا دیجیئے۔
شکریہ
 
Top