گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

arifkarim

معطل
اسی لئے تو مشینی ترجمہ ابھی تک مقبو ل نہیں ہو سکا اور (میرے خیال میں) نہ ہی اس کا کبھی Human Translation کے معیار تک پہنچنے کا امکان ہے۔
متفق! میرے خیال میں مشینی ترجمہ وقت کا ضیاع ہے۔ گو کہ اسے گزرتے وقت کیساتھ بہتر ضرور کیا جا سکتا ہے البتہ انسانی مترجم کا متبادل نہیں بن سکتا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
جناب دوست, کے ساتھ تبادلہ خیال سے معلومات میں یہ اضافہ ہوا ہے کہ گوگل اور دیگر ادارے اس موضوع پر لگا تار کام کررہے ہیں اور پروگرامنگ (ٹیگنگ) کے شعبدوں سے اردو عبارت میں شاید کچھ بہتری آ جائے، لیکن ’ہنوز دلی دور است‘۔ بہر حال امید پہ دنیا قائم ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مشینی ترجمے جیسے بھی الٹے سیدھے سہی، اگر ہم اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے تو انشاءاللہ یہ تراجم بہتر ہوتے رہیں گے۔

فی الحال میں نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ الفاظ کچھ ایسے تھے جو زیادہ تر "ایڈز" میں استعمال ہوتے ہیں سو فقط تھوڑا ہی کام کر سکا :)
 
احباب جمع خاطر رکھیں ، ترجمہ ایسا شاندار ہو گا مستقبل میں کہ آپ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔

کمپیوٹر میں ڈیٹا کے استعمال کا ایک شاندار انقلاب دو سال سے جاری ہے اور پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، بہت سی چیزیں جو عشروں دور دکھائی دیتی تھیں وہ اب سالوں کے فاصلے پر ہیں۔

عروض کے سافٹ ویئر پر بھی سب کا یہی خیال تھا کہ یہ کمپیوٹر کے بس سے باہر کی شے ہے مگر سید ذیشان اصغر نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

بے فکر رہیں، آج بے انتہا مشکل اور ناممکن نظر آنے والی شے کل بہت آسان اور سادہ نظر آئے گی۔ آئندہ آنے والی نسل کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ ہماری کم ہمتی اور کوتاہ بینی پر اس فورم پر اظہار خیال کر رہی ہو۔ :) (نسیم حجازی ناول اثرات) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
wheelchair user

کے لئے کیا لکھا جائے۔

میرا خیال ہے کہ جو الفاظ اردو مستعمل ہیں اُنہیں ویسا ہی لکھ دیا جائے۔ ورنہ وکی پیڈیا کی طرز کے ترجمے ہوں گے جو کسی کے لئے کارامد نہیں ہوں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمارے ایک بہت پرانے اور عزیز دوست نے date کرنے کا ترجمہ کیا تھا "چوری چوری سجن ملن کو من کرے"۔ :D
 

تلمیذ

لائبریرین
ہمارے ایک بہت پرانے اور عزیز دوست نے date کرنے کا ترجمہ کیا تھا "چوری چوری سجن ملن کو من کرے"۔ :D
مغربی معاشرے میں یہ ملاقاتیں چوری چوری تو نہیں، بلکہ سر عام ہوتی ہیں۔ بلکہ کسی حد تک اس کی تشہیر بھی ہوتی ہے۔ البتہ ہو سکتا ہے ہمارے ہاںمعاملہ ذرا مختلف ہو۔:)
 

arifkarim

معطل
مغربی معاشرے میں یہ ملاقاتیں چوری چوری تو نہیں، بلکہ سر عام ہوتی ہیں۔ بلکہ کسی حد تک اس کی تشہیر بھی ہوتی ہے۔ البتہ ہو سکتا ہے ہمارے ہاںمعاملہ ذرا مختلف ہو۔:)
یہاں ڈیٹنگ ویب سائٹس پر ہی ساری کاروائی ہو جاتی ہے۔ ملنے ملانے کی ضرورت بھی نہیں رہتی اب تو!
 

محمداحمد

لائبریرین
Evening Dress

کو کچھ لوگ "شام لباس" لکھ رہے ہیں کیا یہ "شام کا لباس" نہیں ہونا چاہیے۔

کیا ویلیڈیشن میں نرمی سے کام لیا جائے یا سختی سے۔

یعنی مذکورہ بالا مثال کو قبول کر لیا جائے یا رد؟
 

arifkarim

معطل
ہمارے ایک بہت پرانے اور عزیز دوست نے date کرنے کا ترجمہ کیا تھا "چوری چوری سجن ملن کو من کرے"۔ :D
نبیل بھائی ، میں نے محض تجسس کے تحت بہت سی مشہور اور گمنام اردو لغات پر اس انگریزی لفظ Dating کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ پر ہر جگہ سوائے ”تاریخ“ اور ”کھجور“ کے کچھ برآمد نہ ہوا۔ بالآخر ہم ایک جگہ اس لفظ کا صحیح ترجمہ ”حلال“ کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے:
http://www.urdu2eng.com/date-urdu-meanings.html
اس لغت کے مطابق Date کا ایک مطلب ”طے شدہ ملاقات“ بھی ہے :)۔ پاکستانی احباب چیک کرلیں کیا مندرجہ بالا لغت PTCL نے بین تو نہیں کی ہوئی؟ :)
 

محمدصابر

محفلین
ground cinnamon
زمین دار

make a living
ایک زندہ

i want you so bad
میں آپ کو چاہتا ہو بری طرح
میں تمہیں اتنا برا چاہتے ہیں

:) :) :) :) :) :)
 
Top