گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

میرے جیسا شخص جسے پروگرامنگ کی الف بے بھی نہیں آتی، اردو میں چلئے گزارہ کر لیتا ہے؛ وہ کیا کرے یعنی کیسے اپنا حصہ ڈالے؟
ترجمہ کرنے یا دوسرے ترجموں کی درستگی کی جانچ کے لیے کسی پروگرامنگ کی چنداں ضرورت نہیں۔ :) :) :)
 
جی پچھلے کچھ عرصے میں جو تراجم کیے ہیں۔ ان کی اردو انگریزی فائلز موجود ہیں۔ ویسے تو ٹی ایم ایکس فائلز بھی ہیں (ٹرانسلیشن میموری اومیگا ٹی کی تیار کردہ)۔ کچھ ٹی ایم ایکس کبھی گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ پر اپلوڈ بھی کرتا رہا ہوں کسی زمانے میں۔ یہ مضامین پچھلے ایک آدھ سال میں ترجمہ کیے ہیں یہاں یونیورسٹی کے لیے۔ ان کا معیار کچھ بہتر ہے بس۔
ہم نے گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم کو ای میل ارسال کر دی ہے، ان کی جانب سے کوئی جواب موصول ہوا تو مطلع کر دیں گے۔ :) :) :)
 
اس ربط پر جائیں، اگر ضرورت پڑے تو اپنے جی میل اکاؤنٹ سے لاگن ہوں، اردو سمیت دو یا زائد زبانوں (مثلاً اردو اور انگریزی) کا انتخاب کریں اور پھر یہ طے کریں کہ آپ کسی نشست میں کنھیں دو زبانوں کے الفاظ یا فقروں کے ترجمے شامل کرنا چاہتے ہیں یا دوسروں کے ترجموں کی توثیق کرنا چاہتے ہیں۔ بس اس کے بعد گوگل آپ کو تھوڑا تھوڑا کر کے کام دیتا جائے گا اور اپنی سہولت کے مطابق تھوڑا تھوڑا کرکے انھیں نمٹاتے جائیں۔ :) :) :)
 
تراجم کی تصدیق یا توثیق کرتے ہوے یہ حقیقت عیاں ہوئی کہ انتہائی پُرلطف کام ہے بعض تراجم پڑھ کر تو ہنسی روکنا مشکل ہے :biggrin::atwitsend::laughing::confused3::idontknow2::shocked::yell::sick4::jhooti:
 

bilal260

محفلین
ایک رنگین ٹرافی بنی ہے گولڈن کلر کی اس پر 100 لکھا ہے اس کا مطلب ابھی لیول شروع نہیں ہوئے زیادہ کام کرنا ہو گا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
fear god
ڈرو خدا
اس میں تو انگریزی اردو دونوں میں تصحیح کی حاجت ہے ۔
اسی لئے تو مشینی ترجمہ ابھی تک مقبو ل نہیں ہو سکا اور (میرے خیال میں) نہ ہی اس کا کبھی Human Translation کے معیار تک پہنچنے کا امکان ہے۔
 
آخری تدوین:

حمیر یوسف

محفلین
میں جب کسی انگلش جملے کا ترجمہ کرتا ہوں تو بالکل لفظ بالفظ ترجمہ نہیں کرتا بلکہ اردو زبان کی ضروریات و عام بول چال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجمہ کرتا ہوں، کیونکہ لفظی ترجمہ کرنے سے پورے انگلش جملہ کا یا کسی بھی دوسری زبان سے ترجمے کا حشر ہی بگڑ جاتا ہے۔ Look down upon کا ترجمہ نیچے دیکھنا نہیں ہے بلکہ کسی کو حقارت سے دیکھنا ہے، Carry on کا ترجمہ اٹھانا نہیں ہے بلکہ جاری رکھنا ہے وغیرہ وغیرہ :thumbsup::wave:
 
اسی لئے تو مشینی ترجمہ ابھی تک مقبو ل نہیں ہو سکا اور (میرے خیال میں) نہ ہی اس کا کبھی Human Translation کے معیار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

بہتری آتی جا رہی ہے اور چند سال میں ناقابل یقین نتائج کے منتظر رہیں۔

ویسے یہ ترجمہ کسی نے کیا ہوا ہے مشینی نہیں۔
 
Top