امر نستعلیق ریلیز!

شکریہ عرفان صاحب!
جو تصویر آپ نے پہلے اپلوڈ کی ہے اس میں آپ نے فانٹ کا نام کچھ ایسے استعمال کیا تھا۔
amarnastaleeq-webfont-webfont.woff
یعنی آپ نے webfont دوبار لکھا ہے۔ لیکن اب جو فائل آپ نے شیئر کرائی ہے اس میں بالکل صحیح لکھا ہے۔
amarnastaleeq-webfont.woff
لہٰذا اب تو اسے بالکل صحیح کام کرنا چاہیے۔ بہرحال میں نے آپ کی فائلز اور فانٹس ڈاؤنلوڈ کرلیے ہیں۔ گھر جاکر مزید ٹیسٹ کروں گا۔ کیونکہ ادھر تو وقت کم ہی ملتا ہے۔
چیک کرنے کے بعد ضرور آگاه کیجیئے گا۔
شکریہ۔
 
شکریہ عرفان صاحب!
جو تصویر آپ نے پہلے اپلوڈ کی ہے اس میں آپ نے فانٹ کا نام کچھ ایسے استعمال کیا تھا۔
amarnastaleeq-webfont-webfont.woff
یعنی آپ نے webfont دوبار لکھا ہے۔ لیکن اب جو فائل آپ نے شیئر کرائی ہے اس میں بالکل صحیح لکھا ہے۔
amarnastaleeq-webfont.woff
لہٰذا اب تو اسے بالکل صحیح کام کرنا چاہیے۔ بہرحال میں نے آپ کی فائلز اور فانٹس ڈاؤنلوڈ کرلیے ہیں۔ گھر جاکر مزید ٹیسٹ کروں گا۔ کیونکہ ادھر تو وقت کم ہی ملتا ہے۔

تجمل صاحب کوئی پیش رفت ہوا ۔۔۔۔۔۔
 
تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
عرفان صاحب معذرت خواہ ہوں۔ آج کل پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جابز کی وجہ سے شیڈول ہی کچھ ایسا مشکل بنا ہوا ہے کہ وقت ہی نہیں مل رہا۔ صبح 8 بجے دکان پر آتا ہوں تو رات 10 بجے واپسی ہوتی ہے۔ گھر آکر صرف آدھا گھنٹہ بجلی ہوتی ہے۔ کھانا وغیرہ کھانے کے بعد 15 منٹ بچتے ہیں اس میں ابھی تھوڑا سا کام کرتا ہوں کہ بجلی چلی جاتی ہے۔
اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔ ان شاءاللہ اتوار کو مکمل ٹیسٹ کرکے رپورٹ دوں گا۔
والسلام!
 
تجمل حسین

محفلین
آپکو پتھروں کا دور مبارک ہو :)

خیر مبارک! آپ کو اصل غلط فہمی یہ ہوئی کہ میں نے صرف وہ بات لکھی جو عرفان صاحب کی بات سے مطابقت رکھتی تھی۔
اب اصل بات بھی سن لیجئے۔
جب تک دکان پر ہوتا ہوں صرف 2 گھنٹے بجلی جاتی ہے وہ بھی شام کو۔ جبکہ باقی سارا دن بلا تعطل بجلی کی فراہمی جارہی رہتی ہے۔:)
میرے گھر جانے کے آدھے گھنٹے بعد بجلی جاتی ہے اور ایک گھنٹہ بعد آجاتی ہے اس کے صبح تک بلاتعطل فراہمی جاری رہتی ہے۔ لیکن چونکہ میں اس وقت تک اکثر سوجاتا ہوں اس لیے اس کا ذکر مناسب نہیں سمجھا تھا۔
بہرحال جو بھی ہو، جیسا بھی ہو مجھے اپنے ملک پاکستان سے پیار ہے۔ اسی ملک میں پیدا ہوا ہوں اور اسی ملک سے میرا مالک اللہ رب العالمین مجھے عزت کے ساتھ رزق دیتا ہے۔ اس لیے میں تو آپ کی طرح اپنے ملک کو چھوڑ کر غیروں کے ملک نہیں جانا چاہتا خواہ کچھ بھی ہو۔ آپ کی طرح اس ملک کا رزق کھا کر اس کی بدخوئی نہیں کرسکتا!۔ :p
 
arifkarim

معطل
اس لیے میں تو آپ کی طرح اپنے ملک کو چھوڑ کر غیروں کے ملک نہیں جانا چاہتا خواہ کچھ بھی ہو۔ آپ کی طرح اس ملک کا رزق کھا کر اس کی بدخوئی نہیں کرسکتا!۔ :p
ملک چلانے کیلئے ترسیل زر کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ہر سال ارب ہا ڈالر کی شکل میں قومی بینکوں میں جمع کرواتے ہیں۔ اگر یہ بھی نہ آ رہا ہوتا تو جو رہی سہی بجلی ہے وہ بھی نہ ہوتی :)
 
السلام علیکم!
عرفان صاحب معذرت خواہ ہوں۔ آج کل پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جابز کی وجہ سے شیڈول ہی کچھ ایسا مشکل بنا ہوا ہے کہ وقت ہی نہیں مل رہا۔ صبح 8 بجے دکان پر آتا ہوں تو رات 10 بجے واپسی ہوتی ہے۔ گھر آکر صرف آدھا گھنٹہ بجلی ہوتی ہے۔ کھانا وغیرہ کھانے کے بعد 15 منٹ بچتے ہیں اس میں ابھی تھوڑا سا کام کرتا ہوں کہ بجلی چلی جاتی ہے۔
اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔ ان شاءاللہ اتوار کو مکمل ٹیسٹ کرکے رپورٹ دوں گا۔
والسلام!

و عليكم السلام
تجمل صاحب میرے لیئے یہی کافی ہے کہ آپ تاحال میرے مسئلے کو نہیں بهولے،

یقینا انفرادی طور پر ہر کسی کا وقت اس کی ذات کیلیئے سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے،
جب بهی آپ کو فرصت ملے آپ اس کو ٹیسٹ کرنا۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
ملک چلانے کیلئے ترسیل زر کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ہر سال ارب ہا ڈالر کی شکل میں قومی بینکوں میں جمع کرواتے ہیں۔ اگر یہ بھی نہ آ رہا ہوتا تو جو رہی سہی بجلی ہے وہ بھی نہ ہوتی :)
اگر یہی پاکستانی باہر جاکر اپنی محنت اور ذہانت دوسرے ملکوں میں صرف کرنے کے بجائے اپنے ہی ملک میں اچھے مقاصد کے لیے استعمال کرتے تو یقیناََ اس بات کی نوبت ہی نہ آتی۔ ساری زندگی دوسرے ملکوں کی خدمت کرتے گزارنے والے بڑھاپے واپس آکر کہتے ہیں اس ملک نے ہمیں دیا ہی کیا؟ بدامنی، عدم تحفظ، بے روزگاری؟ اگر ان سے پوچھا جائے کہ اس ملک نے تو آپ کو جو دیا سو دیا خود آپ نے اس ملک کو کیا دیا؟ تو شاید ان کے پاس اس بات کا جواب نہ ہو۔:arrogant:
بہرحال یہ لڑی امر نستعلیق سے متعلق ہے لہٰذا اسی کے متعلق ہی رہنی چاہیے۔ اگر مزید بات کرنا چاہیں تو اس سے متعلق موجود کسی لڑی میں تشریف لائیں۔:p
شکریہ!
 
تجمل حسین

محفلین
و عليكم السلام
تجمل صاحب میرے لیئے یہی کافی ہے کہ آپ تاحال میرے مسئلے کو نہیں بهولے،

یقینا انفرادی طور پر ہر کسی کا وقت اس کی ذات کیلیئے سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے،
جب بهی آپ کو فرست ملے آپ اس کو ٹیسٹ کرنا۔
عرفان صاحب میں نے آپ کی فائل اور فانٹس ٹیسٹ کرلیے ہیں۔ ابھی تھوڑی دیر بعد نتیجہ اور حل بتاتا ہوں۔
 
تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
عرفان صاحب دیر سے جواب دینے کی معذرت!
مکمل جانچنے اور پرکھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اصل مسئلہ سی ایس ایس فائل یا فانٹ ایمبڈنگ کرنے میں نہیں تھا بلکہ اصل مسئلہ آپ کے ان فانٹس میں سے تھا جو آپ نے انٹرنیٹ سے ویب فارمیٹ میں تبدیل کیے تھے۔ میں خود بھی ان فانٹس کا سائز دیکھ کر حیران ہوا تھا کہ نستعلیق فانٹ ہو اور وہ بھی اتنے کم سائز میں۔ آپ کے فانٹس کا سائز زیادہ سے زیادہ ٹروٹائپ میں 30کےبی اور woff میں 18کےبی تھا حالانکہ نستعلیق فانٹس کا سائز اچھا خاصا ہوتا ہے۔

بہرحال آپ کی سی ایس ایس فائل مکمل طور پر درست تھی۔ لیکن پھر بھی میں نے مزید بہتری کے لیے اس میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

1۔ فانٹ فیملی میں فانٹ کا نام amar_nastaleeqregular سے تبدیل کرکے Amar Nastaleeq کردیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب ویب سائٹ اوپن ہوگی سب سے پہلے یہ چیک ہوگا کہ یہ فونٹ سسٹم میں نصب ہے یا نہیں۔ اگر تو فونٹ پہلے ہی نصب ہوگا تو انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ نہیں ہوگا جس کے نتیجہ میں ویب سائٹ جلدی اوپن ہوجائے گی۔ اس کے برعکس اگر فونٹ پہلے سے نصب نہیں ہوگا تو آپ کے سرور سے لے لیا جائے گا۔

2۔ کوڈنگ میں نئے لوگوں کی سہولت کے لئے فونٹ ایمبڈ کرنے کے لیے کوڈ لکھ دیا ہے۔ اس طرح صرف کاپی پیسٹ سے ہی فونٹ ایمبڈ ہوجائیں گے۔

3۔ فانٹس کی ترتیب وہی رہنے دی ہے جو پہلے تھی۔ لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر فانٹس کی ترتیب میں پہلے جمیل نوری نستعلیق پھر علوی نستعلیق اور اس کے بعد امر نستعلیق ، یا پہلے علوی نستعلیق پھر جمیل نوری نستعلیق اور اس کے بعد امر نستعلیق رکھا جائے تو زیادہ مناسب رہے گا۔ کیونکہ جمیل نوری نستعلیق کا فونٹ فیس زیادہ اچھا ہے اور زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔ اس طریقے سے جس کے پاس جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق نصب ہوگا اسے ویب سائٹ اسی فونٹ میں دکھائی دے گی۔ لیکن اگر کسی کے پاس یہ فانٹس نصب نہیں ہوں گے تو اس صورت میں ویب سائٹ سرور سے امر نستعلیق لوڈ کرلے گی اور امر نستعلیق میں ہی دکھائی دے گی۔
اس کے علاوہ آپ کے موجودہ فانٹس کے بجائے اسی لڑی کے پہلے مراسلے میں عارف کریم صاحب کے فراہم کردہ ربط سے ڈاؤنلوڈ کیے ہوئے فانٹس استعمال کیے ہیں جس کا نتیجہ مکمل طور پر درست رہا۔

آپ تمام فانٹس اور فائلز درج ذیل ربط سے اتار سکتے ہیں۔

اس ربط سے فانٹس اور سی ایس ایس فائلز اتار لیں۔
http://www.mediafire.com/download/eqtqk3wxue77e2t/Nastaleeq-fonts-css.zip
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اس کے علاوہ آپ کے موجودہ فانٹس کے بجائے اسی لڑی کے پہلے مراسلے میں عارف کریم صاحب کے فراہم کردہ ربط سے ڈاؤنلوڈ کیے ہوئے فانٹس استعمال کیے ہیں جس کا نتیجہ مکمل طور پر درست رہا۔
شکریہ جناب! میں بھی حیران تھا کہ ان صاحب کا اصل مسئلہ کیا ہے۔ یہ فانٹس ہی غلط استعمال کر رہے تھے :)
نستعلیق کیا ہوتا ہے؟
اردو رسم الخط کو نستعلیق کہتے ہیں :)
 
تجمل حسین

محفلین
شکریہ جناب! میں بھی حیران تھا کہ ان صاحب کا اصل مسئلہ کیا ہے۔ یہ فانٹس ہی غلط استعمال کر رہے تھے :)
میرے خیال میں انہوں نے پہلے سے ویب فارمیٹ کے فانٹ کو دوبارہ آن لائن ویب فارمیٹ میں ہی تبدیل کردیا جس کے نتیجے میں فانٹ خراب ہوگیا۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
کل جلدی میں تھا اور کچھ وقت نہیں ملا اس وجہ سے چند باتیں رہ گئی تھیں۔

جب متذکرہ بالا ربط سے فائل ڈاؤنلوڈ کریں گے تو اس میں سے fonts کے نام کا فولڈر برآمد ہوگا اس فولڈر میں سی ایس ایس فائل اور nastaleeq-fonts نامی فولڈر ہوں گے۔
سی ایس ایس فائل اس طرح سے ہوگی۔
کوڈ:
@font-face {
    font-family: 'Amar Nastaleeq';
        src: url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.eot');
        src: url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.eot?#iefix') format('embedded-opentype'),
        url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.woff2') format('woff2'),
        url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.woff') format('woff'),
        url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.ttf') format('truetype'),
        url('nastaleeq-fonts/amarnastaleeq-webfont.svg#Amar Nastaleeq') format('svg');
    font-weight: normal;
    font-style: normal;

}

body {
    direction: rtl;
    unicode-bidi: embed;
    font-size: 18px;
    line-height: 2;
    font-family: 'Amar Nastaleeq', Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq,Tahoma, sans-serif;
}
/* @import url("fonts/fonts.css");     importing css fonts file */

اس میں اگر آپ مزید فانٹس بھی ایمبڈ کرنا چاہیں تو وہ بھی ایمبڈ کرلیں۔

اب fonts کے فولڈر کو اپنے ورڈپریس تھیم کے فولڈر میں کاپی کرلیں۔
اب درج ذیل کوڈ ورڈپریس تھیم کی style.css فائل میں کاپی کردیں۔
کوڈ:
@import url("fonts/fonts.css");

لیجئے امر نستعلیق فانٹ تھیم میں ایمبڈ ہوچکا ہے۔
اب style.css میں جس جگہ فانٹس استعمال ہورہے ہیں وہاں فانٹس کے ساتھ 'Amar Nastaleeq' کا اضافہ کرلیں۔

اور ہاں اگر فانٹس کی ترتیب نیچے والی کرلیں تو زیادہ مناسب رہے گی۔
کوڈ:
    font-family:  Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Amar Nastaleeq, Tahoma, sans-serif;
اب آپ کا تھیم ایمبڈ امرنستعلیق فانٹ دکھانے کے لیے بالکل تیار ہے۔

اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو بتادیں ان شاءاللہ اس کا حل بھی کرنے کی کوشش کروں گا۔

تجمل صاحب میں آپ کا مشکور ہوں،
در اصل میں eot. ٖاور svg.
فائلوں کے چکر میں تھا، arifkarim صاحب کے دیئے گئے لنک سے میں نے فونٹس ڈاون لوڈ کیے اور ttf فائل کو فونٹس سکویرل میں دوبارہ جنریٹ کیا ۔
خیر ۔۔۔۔!
تجمل صاحب ایک بار پهر آپ کا بہت بہت شکریہ
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
میرے سوال کا مذاق کیوں اڑایا۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟
اب سب کو سب کچھ تو پتہ نہیں ہوتا۔پوچھنے سے ہی آتا ہے
 
Top