امر نستعلیق ریلیز!

طمیم

محفلین
جی اپنے سرور پر اپلوڈ کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجودہ سرور کا لنک بھی دے سکتے ہیں۔ کرننگ فانٹ کے اندر ہی ہوتی ہے۔ البتہ لائن ہائیٹ وغیرہ آپ سی ایس ایس کی مدد سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

مثلاً اگر گوگل فانٹ کا استعمال کرنا ہو تو صرف اس سی ایس ایس کا اضافہ کریں اور فانٹ استعمال کریں جو گوگل سرور سے لوڈ ہو گا۔

کوڈ:
@import url(http://fonts.googleapis.com/earlyaccess/notonastaliqurdudraft.css);

font-family: 'Noto Nastaliq Urdu Draft', serif;
کیا ڈراپ باکس میں موجود ایچ ٹی ایم ایل فائل میں موجود متن کو ویب فانٹ کے ذریعہ نوٹو نستعلیق فانٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے؟
مثال کے طور پر ویب فائل کا لنک
 
کافی عرصے سے @font-face کے ذریعے امر نستعلیق اور نفیس نستعلیق ایمبیڈ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن نہیں ہو رہا۔
پھر میں نے سوچا کسی انگریزی فونٹ کو ٹرائی کرتا ہو۔ same path پر انگریزی فونٹ کام کر رہا تھا ۔
اور اردو نہیں ۔۔۔۔۔ اگر کوئی اس مسئلیے کا حل جانتا ہے تو برائی کرم حل تجویز کریں۔

شکریہ
 
اسد

محفلین
کیا ڈراپ باکس میں موجود ایچ ٹی ایم ایل فائل میں موجود متن کو ویب فانٹ کے ذریعہ نوٹو نستعلیق فانٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے؟
مثال کے طور پر ویب فائل کا لنک
آپ کی فائل html فائل نہیں ہے۔ یہ مثال دیکھیں:
ویب امبیڈنگ کی مثال پچھلے صفحے پر سید ذیشان کا کوڈ استعمال کرتے ہوئے۔
کافی عرصے سے @font-face کے ذریعے امر نستعلیق اور نفیس نستعلیق ایمبیڈ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن نہیں ہو رہا۔
پھر میں نے سوچا کسی انگریزی فونٹ کو ٹرائی کرتا ہو۔ same path پر انگریزی فونٹ کام کر رہا تھا ۔
اور اردو نہیں ۔۔۔۔۔ اگر کوئی اس مسئلیے کا حل جانتا ہے تو برائی کرم حل تجویز کریں۔
شکریہ[/COLOR]
اردو اور انگلش والی دونوں فائلوں کے روابط فراہم کریں۔
 
اردو اور انگلش والی دونوں فائلوں کے روابط فراہم کریں۔

دونوں فائلز کو میں ڈیلیٹ کر چکا ہوں .
تاہم Src پاتھ دنوں کا جو fontsquirell سے جنریٹ کیا گیا تها اس میں صرف شروع میں fonts کا اضافہ کیا (وہ فولڈر جس میں فونٹ موجود ہے)
باقی ویسے ہی تها۔
اگر آپ کہتے ہیں تو میں دونوں فائلز کو دوبارہ جنریٹ کرکہ یہاں پوسٹ کر دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔!!!!!
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
... تاہم Src پاتھ دنوں کا جو fontsquirell سے جنریٹ کیا گیا تها اس میں صرف شروع میں fonts کا اضافہ کیا ...
اگر آپ کہتے ہیں تو میں دونوں فائلز کو دوبارہ جنریٹ کرکہ یہاں پوسٹ کر دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔!!!!!
اگر فونٹ آپ نے خود جنریٹ کیا تھا تو ہو سکتا ہے کہ اردو فونٹ درست طور پر جنریٹ نہ ہوا ہو۔

ویب پر کہیں ایک ہی جگہ اپنی css، html اور ویب فونٹ کی فائلیں اپلوڈ کریں تاکہ انہیں چیک کیا جا سکے۔
 
اگر فونٹ آپ نے خود جنریٹ کیا تھا تو ہو سکتا ہے کہ اردو فونٹ درست طور پر جنریٹ نہ ہوا ہو۔

ویب پر کہیں ایک ہی جگہ اپنی css، html اور ویب فونٹ کی فائلیں اپلوڈ کریں تاکہ انہیں چیک کیا جا سکے۔

1468683_838486449577749_5531878486044902635_n.jpg
 
اگر فونٹ آپ نے خود جنریٹ کیا تھا تو ہو سکتا ہے کہ اردو فونٹ درست طور پر جنریٹ نہ ہوا ہو۔

ویب پر کہیں ایک ہی جگہ اپنی css، html اور ویب فونٹ کی فائلیں اپلوڈ کریں تاکہ انہیں چیک کیا جا سکے۔

11256594_838501259576268_8954766408468682055_n.jpg
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
میں نے لکھا تھا:
اگر فونٹ آپ نے خود جنریٹ کیا تھا تو ہو سکتا ہے کہ اردو فونٹ درست طور پر جنریٹ نہ ہوا ہو۔
ویب پر کہیں ایک ہی جگہ اپنی css، html اور ویب فونٹ کی فائلیں اپلوڈ کریں تاکہ انہیں چیک کیا جا سکے۔
میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا، کیونکہ میرے پاس فال نکالنے والا طوطا/توتا نہیں ہے جو تصویر دیکھ کر فونٹ درست ہونے یا خراب ہونے کا فیصلہ کر سکے۔

اگر آپ کو کچھ html اور css کا علم ہے تو ایک فولڈر میں ویب فونٹس، اس کے ساتھ ویب فونٹس کو استعمال میں لانے والی ایک مختصر سی .html فائل اور .css فائل شامل کر دیں اور یہ فولڈر اپلوڈ کر دیں۔ چاہیں تو زپ کر کے اپلوڈ کر دیں۔ اصل فونٹس/فائلوں کو دیکھے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔
 
جناب یہاں سے کوڈ میں موجود خامی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
شاید آپ نے میرا پہلا پوسٹ غور سے نہیں پڑھا ۔
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ انگلیش فونٹ سیم پاتھ پھر کام کر رہا ہے یعنی مطلوبہ فونٹ ڈیس پلے ہو رہا ہے۔
اور اردو فونٹ ڈیس پلے نہیں ہو رہا۔
اس خامی کی وجہ میں نےپوچھی ہے۔
اب اگر آپ اس مسئلے کے حل سے واقف ہے تو یا بسم اللہ ۔ ورنہ کہی اور سے حل تلاش کرنے کی کوشش کرونگا۔
یا پھر آپ نے بذات خودکوئی اردو فونٹ ایمبڈ کیا ہو تو اس طریقے سے آگاہ کریں،
شکریہ
 
اسد

محفلین
... شاید آپ نے میرا پہلا پوسٹ غور سے نہیں پڑھا ...
اور اردو فونٹ ڈیس پلے نہیں ہو رہا۔
اس خامی کی وجہ میں نےپوچھی ہے۔ ...
شاید آپ نے میرا جواب غور سے نہیں پڑھا:
اگر فونٹ آپ نے خود جنریٹ کیا تھا تو ہو سکتا ہے کہ اردو فونٹ درست طور پر جنریٹ نہ ہوا ہو۔
.. یا پھر آپ نے بذات خودکوئی اردو فونٹ ایمبڈ کیا ہو تو اس طریقے سے آگاہ کریں ...
اوپر مراسلہ #23 میں فونٹ ایمبیڈنگ کے ساتھ html فائل کا ربط دیا ہوا ہے۔
... ویب امبیڈنگ کی مثال پچھلے صفحے پر سید ذیشان کا کوڈ استعمال کرتے ہوئے۔ ...
میں نے کوئی دنیا سے نرالا طریقہ نہیں اپنایا صرف ایک درست طور پر جنریٹ کیا ہوا ویب فونٹ استعمال کیا ہے۔

آپ 'صحیفہ' سے کھیل رہے ہیں، آپ کی تو اپنی ویب سائٹ ہونی چاہیے۔ وہاں ہی اپنا جنریٹ کیا ہوا فونٹ اپلوڈ کر دیں۔ اس کے بغیر آپ کو ہر جگہ سے یہی جواب ملے گا کہ آپ کا اردو ویب فونٹ درست طور پر جنریٹ نہیں ہوا۔
 
جناب ،یہاں پر میں مسئلے کا حل ڈھونڈے ایا ہوں نہ کے یہ بحث کرنے کہ میں صحیفہ استعمل کروں یا اپنا سائیٹ بناوں ۔
جب فونٹ درست طور پر جنریٹ نہیں ہو تو درست طور پر جنریٹ کرنے کا طریقہ بتائیں نہ کہ اپنی اصلیت دکھانا شروع ہو جاو۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
اللہ کے بندو آپس میں لڑائی کیوں کررہے ہو؟
اگر ایک اپنا مسئلہ نہیں سمجھا پایا یا دوسرا سمجھ نہیں پایا تو اس میں لڑنے، غصہ یا بحث کرنے والی بات کونسی ہے؟
اردو اور انگلش والی دونوں فائلوں کے روابط فراہم کریں۔
عرفان الدین سادات صاحب! اسد صاحب نے دونوں فائلز اس لیے طلب کی تھیں تاکہ انہیں ڈاؤنلوڈ کرکے انہیں ٹیسٹ کرکے بتاسکیں آپ کی فائلز میں کہاں مسئلہ ہے؟
آپ نے اس کے جواب میں سکرین شاٹ لے کر اپلوڈ کردیئے۔ غالباََ اسی وجہ سے انہیں تھوڑا غصہ آگیا۔ اصل میں تصویر کو دیکھ کر فائل بناکر ٹیسٹ کرنا اور اصل فائل کو ٹیسٹ کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ تو وقت کا ہوتا ہے کیونکہ اس کام میں کافی وقت لگے گا۔ اگر آپ فائلز مہیا کردیتے تو جلد ہی مسئلہ کا پتہ چل جاتا اور اس کا حل بھی بتادیا جاتا۔
اسد صاحب! عرفان صاحب اس فیلڈ میں شاید نئے ہیں اس لیے وہ بات کو مکمل طور پر نہیں سمجھے تھے۔ اس لیے شاید انہوں نے تصاویر اپلوڈ کردی تھیں کہ شاید انہی سے مسئلہ حل ہوجائے۔ آپ انہیں کہہ دیتے کہ اصل فائلز اپلوڈ کرکے ربط دے دیں تو شاید وہ ربط فراہم کردیتے۔
اس طرح دونوں میں غلط فہمی نہ پیدا ہوتی۔ پلیز اب آپس میں جھگڑنے کے بجائے اچھے بچوں کی طرح مل کر مسئلہ حل کرلیں تاکہ دوسروں کا بھی فائدہ ہو۔ :)
 
اللہ کے بندو آپس میں لڑائی کیوں کررہے ہو؟
تجمل صاحب۔
آپ کا بہت شکریہ
واقعی فونٹ کے مسئلے سے میں کافی حد تک نا آشنا ہوں۔
تجمل صاحب میں صرف مسئلے کی وجہ جاننا ہوں ۔
فونٹ کہا سے صحیح طور پر جنریٹ ہوگا۔
fontsquirrel.com پھر میں نے فونٹ کیٹ جنریٹ کیا ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین

عرفان الدین سادات صاحب! باقی جہاں تک میں سمجھا ہوں آپ سے فونٹ کا نام لکھنے میں غلطی ہوہی ہے۔ آپ اپنے فانٹ فولڈر سے اپنے فانٹ کا نام چیک کرکے بتائیں کہ کیا نام ہے مکمل ایکسٹینشن کے ساتھ بتادیں۔
میرے علم کے مطابق فانٹ کا نام یہ ہونا چاہیے۔
amarnastaleeq-webfont.woff
 
میں ابھی چیک کرتا ہوں
 
تجمل صاحب
آپ اس کو چیک کریں
https://drive.google.com/open?id=0B_yBa2HijAUYdWdjNjF6ZFZ5aG8&authuser=0
 
تجمل حسین

محفلین
عرفان صاحب!
اس ربط کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ یا تو اجازت دیجئے میں نے ریکوئسٹ بذریعہ گوگل بھیج دی ہے یا پھر اس کی اجازت ویسے ہی اوپن کردیں۔
یا پھر میڈیا فائر وغیرہ پہ اپلوڈ کرکے ربط دے دیں۔
شکریہ!
 
عرفان صاحب!
اس ربط کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ یا تو اجازت دیجئے میں نے ریکوئسٹ بذریعہ گوگل بھیج دی ہے یا پھر اس کی اجازت ویسے ہی اوپن کردیں۔
یا پھر میڈیا فائر وغیرہ پہ اپلوڈ کرکے ربط دے دیں۔
شکریہ!
اب آب چیک کریں
 
تجمل حسین

محفلین
شکریہ عرفان صاحب!
جو تصویر آپ نے پہلے اپلوڈ کی ہے اس میں آپ نے فانٹ کا نام کچھ ایسے استعمال کیا تھا۔
amarnastaleeq-webfont-webfont.woff
یعنی آپ نے webfont دوبار لکھا ہے۔ لیکن اب جو فائل آپ نے شیئر کرائی ہے اس میں بالکل صحیح لکھا ہے۔
amarnastaleeq-webfont.woff
لہٰذا اب تو اسے بالکل صحیح کام کرنا چاہیے۔ بہرحال میں نے آپ کی فائلز اور فانٹس ڈاؤنلوڈ کرلیے ہیں۔ گھر جاکر مزید ٹیسٹ کروں گا۔ کیونکہ ادھر تو وقت کم ہی ملتا ہے۔
 
Top