پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ کرکٹ ورلڈ کپ!

حاتم راجپوت

لائبریرین
اس ورلڈ کپ میں اب تک کی سب سے پرسکون ٹیم ہندوستان رہی ہے۔ کمبختوں کا خود پر زبردست قابو ہے اور میرے خیال میں دھونی کا اس میں بہت بڑا کردار ہے۔ پریشرائز ٹیموں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس ورلڈ کپ میں اب تک کی سب سے پرسکون ٹیم ہندوستان رہی ہے۔ کمبختوں کا خود پر زبردست قابو ہے اور میرے خیال میں دھونی کا اس میں بہت بڑا کردار ہے۔ پریشرائز ٹیموں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔

دھونی بہت ہی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور ہندوستان کی ٹیم میں وہ واحد شخص ہیں جو مجھے بطورِ شخصیت اور بطور کھلاڑی پسند ہیں۔
 
arifkarim

معطل
جنوبی افریقہ کی بہترین فتح مبارک ہو arifkarim
آپکو کسنے کہا میں جنوبی افریقہ کا اسپورٹر ہوں؟ :) وہ الگ بات ہے کہ میرے جدول کے مطابق یہ ٹیم فائنل کھیلے گی اگر انکا ٹاکرا ویسٹ اینڈیز سے سیمی فائنل میں ہوگیا۔ کیونکہ نیوزی لینڈ کو ہرانا مشکل لگ رہا ہے۔

بالکل ہی یکطرفہ میچ ہو گیا ۔ کیا ہو گیا تھا بھلا سری لنکا کی ٹیم کو؟
وہی جو پاکستان کو سرفراز کی آمد سے پہلے ہو گیا تھا :)

لگاتار تین ورلڈ کپ میں سری لنکا 2 مرتبہ رنر اپ اور ایک مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی۔ 1999 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یہ کوارٹر مرحلے میں ناک آؤٹ ہوئی ہے۔
ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔

ویسے اس بار ساؤتھ افریقا خصوصاً اے بی اور آملہ کے تیور بڑے خطرناک ہیں۔ :)
اپنا پاکستانی عمران طاہر کہاں گیا جسنے محض 26 رن دیکر 4 وکٹیں لی اور مین آف دا میچ بنے۔ ڈومینی کی ہیٹرک کو بھی داد دینی پڑے گی۔

اس ورلڈ کپ میں اب تک کی سب سے پرسکون ٹیم ہندوستان رہی ہے۔ کمبختوں کا خود پر زبردست قابو ہے اور میرے خیال میں دھونی کا اس میں بہت بڑا کردار ہے۔ پریشرائز ٹیموں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔
کمبختوں؟ شاید آپنے آفریدی کے ہاتھوں اسی ٹیم اور اسکے کیپٹین کی وہ چھترول نہیں دیکھی جو اسنے ایشیا کپ 2014 میں کی تھی؟
53136db21536a.jpg

دھونی بہت ہی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور ہندوستان کی ٹیم میں وہ واحد شخص ہیں جو مجھے بطورِ شخصیت اور بطور کھلاڑی پسند ہیں۔
دھونی بذات خود ایک اچھے انسان ہیں البتہ کرکٹنگ پرفارمنس کے حساب سے اوسط درجہ کے کھلاڑی ہیں۔
 
عثمان

محفلین
آپنے اپنے نتائج کونسی فال سے نکالے تھے؟ :)
سری لنکا کی "انتہائی اعلیٰ" بیٹنگ کا حال آپکے سامنے ہے۔ 133 پر پوری ٹیم ڈھیر :)
چلو ایک میچ میں تو یہ جدول درست ثابت ہوا جو بقول آپکے ایک طوطے نے نکالا تھا :)

اگر آپ غور کریں تو آپ کے سوا اور کسی نے نتائج اتنے وثوق سے نہیں نکال رکھے۔ میں نے کوئی نتیجہ نہیں نکالا بلکہ آپ کے لمبے چوڑے نتائج پر اظہار حیرت کیا جسے آپ دل پر لے بیٹھے۔
مجھے ڈر ہے کہ خدانخواستہ اگر جنوبی افریقہ ہار گیا تو آپ ہفتہ بھر یہاں نظر نہ آئیں۔ :)
 
arifkarim

معطل
مجھے ڈر ہے کہ خدانخواستہ اگر جنوبی افریقہ ہار گیا تو آپ ہفتہ بھر یہاں نظر نہ آئیں۔ :)
جنوبی افریقہ کے ہارنے یا جیتنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ٹیم میری فیورٹ نہیں ہے۔ انکی اس سال مجموعی کارکردگی اور ورلڈپ میچز کے دوران بیٹنگ رن ریٹ کو دیکھر وہ جدول بنایا تھا جو شاید آپکو اچھا نہیں لگا :)
میں پیدائیشی طور پر پاکستانی ٹیم کا اسپورٹر ہوں اور رہوں گا۔ وہ الگ بات ہے کہ مجھے پاکستان کا آسٹریلیا سے جیتنا ناممکن لگ رہا ہے :)
 
arifkarim

معطل
اگر آپ غور کریں تو آپ کے سوا اور کسی نے نتائج اتنے وثوق سے نہیں نکال رکھے۔ میں نے کوئی نتیجہ نہیں نکالا بلکہ آپ کے لمبے چوڑے نتائج پر اظہار حیرت کیا جسے آپ دل پر لے بیٹھے۔
وہ جدول کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے۔ محض میرا اندازہ ہے جو کہ غلط بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اسے میری طرف سے حتمی نتیجہ سمجھ بیٹھے ہیں تو اسمیں میرا کیا قصور؟ :)
 
عثمان

محفلین
وہ جدول کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے۔ محض میرا اندازہ ہے جو کہ غلط بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اسے میری طرف سے حتمی نتیجہ سمجھ بیٹھے ہیں تو اسمیں میرا کیا قصور؟ :)
حالانکہ آپ کا جدول اب تک صحیح چل رہا ہے۔ یہ وقت پیچھے ہٹنے کا نہیں۔ :)
اپنے طوطے سے درخواست کروا کر پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کا نتیجہ بدلوا لیجیے۔ :)
 
arifkarim

معطل
حالانکہ آپ کا جدول اب تک صحیح چل رہا ہے۔ یہ وقت پیچھے ہٹنے کا نہیں۔ :)
اپنے طوطے سے درخواست کروا کر پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کا نتیجہ بدلوا لیجیے۔ :)
آپ اس جدول کا اسنیپ شاٹ لے لیں۔ عین ممکن ہے میں اسے تبدیل کر دوں :)
محمد عرفان کی وطن واپسی کے بعد میرا طوطا پھر سے اڑ گیا :)
sports-muhammadirfan_11-16-2013_126570_l.jpg
 
عبدالحسیب

محفلین
آپکو کسنے کہا میں جنوبی افریقہ کا اسپورٹر ہوں؟ :) وہ الگ بات ہے کہ میرے جدول کے مطابق یہ ٹیم فائنل کھیلے گی اگر انکا ٹاکرا ویسٹ اینڈیز سے سیمی فائنل میں ہوگیا۔ کیونکہ نیوزی لینڈ کو ہرانا مشکل لگ رہا ہے۔۔
حضور، ضروری نہیں صرف سپورٹر کو ہی مبارک باد دی جائے :) ہم نے تو آپ کی 'برحق' پیشن گوئی پر مبارک باد دی ہے :)
 
عبدالحسیب

محفلین
اس ورلڈ کپ میں اب تک کی سب سے پرسکون ٹیم ہندوستان رہی ہے۔ کمبختوں کا خود پر زبردست قابو ہے اور میرے خیال میں دھونی کا اس میں بہت بڑا کردار ہے۔ پریشرائز ٹیموں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔
دھونی بہت ہی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور ہندوستان کی ٹیم میں وہ واحد شخص ہیں جو مجھے بطورِ شخصیت اور بطور کھلاڑی پسند ہیں۔
بے شک دھونی ایک بہترین کپتان بھی ہے۔ چاہے کتنا ہی اہم مقابلہ ہو کسی قسم کا دباؤ دھونی پر محسوس نہیں ہوتا۔ایک کپتان کو اسی طرح پر سکون ہونا چاہئے اور یہی پرسکون طبیعت ہر مقابلہ میں ہندوستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
 
Top