انٹرویو انٹرویو ود بوچھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
میں ایک بار پھر یہاں۔۔۔اعجاز صاحب یہاں میری کمی محسوس نہیں ہونے دیتے۔۔۔بہت شکریہ اعجاز صاحب۔۔۔آپ کافی تعاون کررہے ہیں۔

بوچھی باجو آپ کے ایک لائن کے جواب دیکھ کر مجھے یقین آگیا ہے کہ آپ صحیح کہتی تھیں کہ امن مجھ سے نہیں لکھنے ہوتا۔۔
smile.gif
۔اور جتنے مشکل طریقے سے آپ اردو ٹائپنگ کرتی ہیں۔۔۔اور محفل پر سب جگہ پوسٹ کرتی ہیں۔۔آپ کی ہمت کو داد دیتی ہوں۔۔۔اور کوشش کروں گی ہوں کہ سوال ایسے ہوں جن کے جواب میں واقعی آپ کو دوبار کلک کرنا پڑے اور آپ کا دولفظی جواب تیار ۔۔
smile.gif

اچھا جی۔۔۔

ہ شازی باجو یہ بی ایس بی بورڈ کیا ہے؟ (مجھے اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا
embarrassed.gif

ہ آپ بالکل بھی سنجیدہ نہیں لگتی ہیں۔۔پہچان پر اتنے سنجیدہ جوابات کیسے لکھوائے؟

ہ الا دین کے چراغ سے تین فرمائشیں جو آپ پورا کروانا چاہتی ہوں؟( مٹھائی کو نکال کر
tongue.gif
)

ہ سوتے میں خراٹے (snoring) لیتی ہیں؟

ہ جاگتی آنکھوں سے کبھی خواب دیکھے؟

ہ آپ کا لڑنے کا اسٹائل کیسا ہے؟

ہ میرے جیسی امن پسند ہیں یا لڑاکو۔۔؟
biggrin.gif

( آپ سے وعدہ کیا تھا نا کہ سنجیدہ سوال نہیں پوچھوں گی۔۔۔لیکن اگر کوئی سوال اچھا نہ لگے تو آپ اسے اگنور کردیجئیے گا۔۔۔اس طرح کے سوال پوچھنا میرے لیے بہت مشکل ہوتے ہیں)

zczcz.gif
 
1 ۔۔۔۔ مجھ سے سنجیدہ بلکل نہیں رہنے ہوتا
Dancing_Doll.gif
بہت مشکل کام ہے ۔ :confused: میں زیادہ دیر نہیں رہ ستکی ۔ نہیں یاد پہچان پر کیسے سنجئدہ جوابات لکھ لئے :confused:
مگر اسکے باوجود میری دوستیاں سنجیدہ لوگوں سے ہیں ۔ جن میں شگفتہ ، زکریا ، اور فرحت بھی شامل ہیں مگر میں پھر بھی سنجیدہ نہیں رہتی گفتگو میں اسی لئے جو مجھ سے دوستی کرتے ہیں میرے رنگ میں ڈھل جاتے ہیں
zzzbbbbnnnn.gif
،،

2 ۔۔۔۔۔
اللہ دین کا چراغ :confused: اُف کاش میرے اختیار میں ہو تو سب سے پہلے میں چار شادیوں پر پابندی لگاؤں :confused::(
ٹھیک ہے مذہب اجازت دیتا ہے پر یہ بھی تو دیکھا جائے کس زمانے میں کن حالات میں اجازت تھی جنگ تھی اسوقت :confused: مگر ہمارے مردوں نے اس کو کھیل بنا لیا ہے ۔ مذہب کی کوئی اور بات یاد رہے یا نہ رہے کوئی اور بات آتی ہو یا نہ آتی ہو بس صرف چار شادیاں انکو ہر دم ، ہر وقت یاد رہتی ہیں ۔ اور اسی کو لے کر اپنے گھر اجاڑ بیٹھتے ہیں :confused:
جب چار شادیاں نہیں ہونگیں تو چنگے بھلے اپنی بیویوں پر اکتفا کر کے زندگیاں گزار لیں گے :(
بس میری یہی سب سے بڑی فرمائش ، اور خواہش ہوگی کاش میرے بس میں ہوتا :confused::(
 
تیشہ

محفلین
3 ۔۔۔ سوتے میں خراٹے :confused:

میں نیند میں بھی ہوتی ہوں تو الرٹ رہتی ہوں سوتے میں بھی میرے حواس جاگتے رہتے ہیں سو گھر میں ہلکی سی آہٹ بھی ہو تو فورا آنکھ کھل جاتی ہے ۔ سو میرا نہیں خیال میں سوتے میں خراٹے لینے کی عادی ہوں :confused: کیونکہ جو خراٹے لیتے ہیں وہ پاس ڈھول بھی بج رہے ہوں تو نہیں اٹھتے ۔ جبکہ میں اپنے کمرے میں سوتے سوتے باہر کی آوازیں سن لیتی ہوں کوئی بچہ اٹھا ہو ، باتھ گیا یا کچن میں آنکھ کھول لیتی ہوں ۔
 
تیشہ

محفلین
جاگتی آنکھ خواب :confused:
امن میں نے کبھی سوتے میں آج تک خواب نہیں دیکھے تو جاگتی آنکھ سے کیسے نظر آئے گے :confused: کبھی نہیں دیکھے
اور ویسے بھی جو خوابوں میں رہتے ہوں مجھے سخت ناپسند ہیں خوابوں کی دینا میں رہنے والے :confused: ایسے لوگ زندگی میں کامیاب نہیں ہوتے نہ ہی آگے بڑھنے کی ان میں صلاحیت ہوتی ہے بس ساری زندگی خواب ہی دیکھتے گزارتے ہیں بھلے کھلی آنکھوں سے دیکھیں یا خوابوں کی دینا میں رہتے بستے ہوئے
mood-emoticons-smileys12.gif
 
تیشہ

محفلین
لڑنے کا اسٹائل :confused:

مجھے عرصہ ہوا لڑے ہوئے کسی سے ۔
animated0137.gif

مگر میرا لڑنے کے اسٹائل میں کچھ نہیں صرف میں بولتی تیز ہوں ۔ وہ تو میرا ویسے بھی بولنے کی سپیڈ فاسٹ ہے ۔
لڑوں بھی تو زبانی کلامی لڑتی ہوں ۔ اور کوئی سٹائل نہیں ۔ :confused:
 
تیشہ

محفلین
لڑاکو یا امن پسند :confused:

میں بچاری کہاں سے لڑاکو لگ رہی ہوں
chusni.gif

غصہ صرف اور صرف مجھے غلط باتوں پر آتا ہے اور بہت شدید آتا ہے جب کوئی غلط بات آپکے منہ پر کہہ سنا رہا ہو اور تب جب کوئی دھڑلے سے جھوٹ پے جھوٹ بولتا جارہا ہو تو میرا خون کھلنے لگتا ہے ۔ یا کوئی ایسی ویسی بات کوئی کہہ لکھ رہا ہو جو برداشت سے باہر ہو تب میں لڑنے لگتی ہوں نہیں شاید لڑتی نہیں مگر بحث کرنے لگوں یا سنانے لگتی ہوں ۔ ایسے میں شاید لگے کو لڑاکو ہے مگر اصل میں میں بلکل لڑاکی نہیں ہوں
chusni.gif
جو دوست مجھ سے مل چکے ہیں ان سے پوچھئے وہ میرے سے زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ میں کیسی ہوں ۔

3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 
امن ایمان

محفلین
شازی باجو ایک تو آپ مجھے ہر بار حیران کردیتی ہیں۔۔۔۔۔میں نے سنجیدہ طریقے سے سوال پوچھے آپ نے مذاق میں اڑا دیے۔۔۔۔۔میں نے کچھ مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے الٹے سیدھے سوال پوچھے آپ نے ٹھاہ کرکے سنیجدہ جوابات کی لائن لگادی۔۔۔۔

آہ ! آپ کو کس طرح ہینڈل کروں۔۔۔۔۔۔آپ بہت مشکل ترین لگ رہی ہیں مجھے۔
biggrin.gif

آپ کو جوابات پر تبصرہ ایک بریک کے بعد۔ : )
 
تیشہ

محفلین
:(:confused: میں لکھنے کی کمچور ہوں پہلے ہی رو دھو کے جوابات لکھے ہیں ۔ موڈ پر ڈیپینڈ ہوتا ہے جب موڈ ہو تو سیدھے جواب بھی دے ہی دیا کرتی ہوں ۔

پلیز ، اب یہاں سب کھیلتے کودتے ہیں نا امن :confused: اور سوال مت پوچھیں :( مجھے یہ بڑی مصیبت لگتی ہے ۔
 
اعجاز

محفلین
کیا کیا بنائے گے ؟ :confused: میٹھے میں کیا ہوگا ؟

کیا پسند کرتی ہیں آپ ۔ بتا دیں
چکن۔ مٹن۔ بیف
قورمہ۔ کڑاہی۔ بریانی
لذیذہ کھیر ۔ رس ملائ ۔ جلیبی ۔ گلاب جامن

سارے بھی بن سکتے ہیں پر قیام لمبا ہو جائے گا ۔ میرے پاس اتنی دیگچیاں نہیں‌ ہیں :grin:
:desi:
 
اعجاز

محفلین
چلیں آئیں بوچھی ۔ کھیلتے ہیں
آپ نے ایکٹ کو آگے بڑھانا ہے ۔ خوامخواہ تھرل نہیں‌ ڈالنا ۔ صرف وہ لکھنا ہے جو آپ خود کریں اگر ایسی صورتحال کا سامنا ہو۔ ٹھیک؟

میں‌ پولیس ہوں' امن شریف شہری' شمشاد لڑنے والے ہمسائے' چھوٹے بھائی محلہ کا بچہ جو سب کے بل بھرتا ہے
نبیل دوسرے ہمسائے کا بچہ جو ہر امتحان میں‌ پوزیشن لیتا ہے
اب آپ کے لیے رول ہے' لڑاکو خالہ جن کا بچہ ڈمبو ہے اور ہر وقت ہمسائے سے لڑنے کے لیے پر تولتی ہیں
(ماوراء سٹیج کے سامنے بیٹھ کر صرف یہ ڈرامہ دیکھ رہی ہے)
اب ایکٹ یہ ہے کے نبیل نے دسویں کے بورڈ میں‌ پوزیشن لے لی ہے اور شمشاد بھائی آپ کو بتا رہے ہیں (وہ گفتگو شروع کرتے ہیں)
رضیہ ۔ شکیل کی خبر سنی ہے' بھئی مبارک ہو اسکو ۔ ہیرا لڑکا ہے پورا باپ پر گیا ہے جج بننے میں بڑی محنت کی ہے اس نے بھی۔ پر وہ محمد رشید (رضیہ کا بیٹا) کا کیا بنا ۔ اس دفعہ پاس ہو سکا کہ نہیں؟
رضیہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اعجاز

محفلین
امن ۔
تم اپنا انٹرویو جاری رکھو۔ سارے سوالات کر ڈالو۔
بوچھی اموشنل بلیک میلنگ کرتی ہیں ۔ کرنے دو ۔ نو لفٹ
جواب تو دینے ہی ہونگے۔ انشاءاللہ
 
تیشہ

محفلین
کیا پسند کرتی ہیں آپ ۔ بتا دیں
چکن۔ مٹن۔ بیف
قورمہ۔ کڑاہی۔ بریانی
لذیذہ کھیر ۔ رس ملائ ۔ جلیبی ۔ گلاب جامن

سارے بھی بن سکتے ہیں پر قیام لمبا ہو جائے گا ۔ میرے پاس اتنی دیگچیاں نہیں‌ ہیں :grin:
:desi:

دیگیچیوں کی آپ فکر نہ کریں کم پڑ گئیں تو میں اور چھوٹے بھیا آتے ساتھ لے آئے گے ۔ آپ بس پکانے بنانے کی کریں ۔ چکن۔ مٹن۔ بیف
قورمہ۔ کڑاہی۔ بریانی
لذیذہ کھیر ۔ رس ملائ ۔ جلیبی ۔ گلاب جامن یہ سب کچھ کھا لوں گی میں بس بننا مزے کا چاہئیے ۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif

قیام کی بات نہ کریں ایسا کئجیے گا گلاب جامن ، جلیبی ،رس ملائی ، اور کھیر یہ سب کچھ بھلے اک دن پہلے ہی بنا کر رکھ لیں باقی کے پکوان ہمارے آتے پہنچتے ہوئے بنا لیں ۔ میں کھا لوں گی بلکے جو بچا وہ ہم ساتھ تمپرے لے آئے گے نا :confused:
 
تیشہ

محفلین
چلیں آئیں بوچھی ۔ کھیلتے ہیں
آپ نے ایکٹ کو آگے بڑھانا ہے ۔ خوامخواہ تھرل نہیں‌ ڈالنا ۔ صرف وہ لکھنا ہے جو آپ خود کریں اگر ایسی صورتحال کا سامنا ہو۔ ٹھیک؟

میں‌ پولیس ہوں' امن شریف شہری' شمشاد لڑنے والے ہمسائے' چھوٹے بھائی محلہ کا بچہ جو سب کے بل بھرتا ہے
نبیل دوسرے ہمسائے کا بچہ جو ہر امتحان میں‌ پوزیشن لیتا ہے
اب آپ کے لیے رول ہے' لڑاکو خالہ جن کا بچہ ڈمبو ہے اور ہر وقت ہمسائے سے لڑنے کے لیے پر تولتی ہیں
(ماوراء سٹیج کے سامنے بیٹھ کر صرف یہ ڈرامہ دیکھ رہی ہے)
اب ایکٹ یہ ہے کے نبیل نے دسویں کے بورڈ میں‌ پوزیشن لے لی ہے اور شمشاد بھائی آپ کو بتا رہے ہیں (وہ گفتگو شروع کرتے ہیں)
رضیہ ۔ شکیل کی خبر سنی ہے' بھئی مبارک ہو اسکو ۔ ہیرا لڑکا ہے پورا باپ پر گیا ہے جج بننے میں بڑی محنت کی ہے اس نے بھی۔ پر وہ محمد رشید (رضیہ کا بیٹا) کا کیا بنا ۔ اس دفعہ پاس ہو سکا کہ نہیں؟
رضیہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:confused: :( یہ تو میرے سر پر سے گزر گیا ہے سب کچھ :confused:
رشید کون ہے :confused: اب مجھے کیا پتا پاس ہوتآ ہے کہ فیل :confused: مجھے تو اپنا پتا ہے میٹرک میں نقل کی تھی اپنی سہیلی کی حساب میں ۔ میں پاس ہوئی وہ فیل ہوگئی :confused:
اب رشید کا مجھے کیا پتا اسُ نے نقل کی ؟ یا کروائی:confused:
 
فرحت کیانی

لائبریرین

b3.gif
 
shahzadafzal

محفلین
01hmm.gif

میں کمرے سے باہر نکلی دو ٹانگوں کے ساتھ جو میری اپنی تھیں پھر باہر جاکر سیڑھیوں سے ایسے سلپ ہوکر گری کہ اس قابل نہ رہی اپنی ٹانگوں سمیت واپس چلکر اپنے کمرے میں آتی لہذا گھر کے تین افراد نے مل کر مجھے اٹھایا اور میرے کمرے میں چھوڑ گئے یوں چھے ٹانگوں سے میں واپس اپنے کمرے میں آگئی ۔ :-P
ممممممممممممم !!!!!!!!!!!!!!!!!

وہسے میں‌ نے اتنا برا نہیں‌ سوچا تھا!!!!!!!! اف!!!!

خیر اللہ نہ کرے ایسا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

لیکن ہوا یہ کہ آپ واقعی اپنی دو ٹانگوں کے ساتھ باہر گئی لیکن!!!!!!!!!!!!!!
۔
۔
۔
۔
۔
ارے بھائی واپسی پے آتے ہوئے آپ اپنے ساتھ ایک کرسی لے آئیں سپل!!!!!!!

آپ ایویں اپنے ٹانگیں تڑوا رہی ہیں

ویسے اس سے ایک بات تو پتا چل گئی کہ آپکو اٹھا نے کے لیے کم از کم دو تین بندے چاہیں!!!!!!!! اف۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ آپ کھاتی کتنا ہوں گی؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
امن ایمان

محفلین
مگر اسکے باوجود میری دوستیاں سنجیدہ لوگوں سے ہیں

بوچھی باجو دوستی کرنے میں آپ خود پہل کرتی ہیں۔۔یا دوسری جانب سے پہل چاہتی ہیں؟

اللہ دین کا چراغ اُف کاش میرے اختیار میں ہو تو سب سے پہلے میں چار شادیوں پر پابندی لگاؤں

بوچھی باجو مجھے امید تھی کہ آپ کا جواب مزے کا ہوگا۔۔۔لیکن توقع کے برعکس آپ کا جواب کافی سنجیدہ ہے۔۔۔پتہ نہیں مجھے اس ایشو پر بات کرنی چاہیئے یا نہیں۔۔۔اگر برا لگے تو مجھے پتہ ہے کہ آپ دل میں نہیں رکھتیں۔۔کہہ دیتی ہیں۔۔۔اس لیے ایک بار پھر کہہ دیجیئے گا۔ : )

پاکستان کی باون فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے۔۔۔جو دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔۔ایک وقت آئے گا کہ عورتوں کی تعداد دگنا ہوجائے گی۔۔۔رشتوں کا بننا مشکل ہوجائے گا۔۔۔اس لیے اسلام میں چار شادیوں کی گنجائش رکھی گئی۔۔۔۔۔۔لیکن ساتھ میں واضع طور پر حکم دیا گیا کہ وہ لوگ جھنیں یہ ڈر ہو کہ بیویوں کے مابین انصاف نہ رکھ سکیں گے۔۔۔وہ اس معاملے میں اللہ سے ڈریں۔
اب ہوتا یوں ہے کہ اکثر جگہ مرد حضرات صرف دل لگی کی خاطر دوسری شادی کرتے ہیں۔۔۔۔پہلی بیوی سے اجازت نہیں لیتے۔۔۔یوں پھر دونوں کےحقوق برابر نہیں رکھتے ۔۔۔اور اچھی بھلی زندگی برباد کرلیتے ہیں۔ایسے لوگ قابل سزا ہیں۔ لیکن کچھ بیمار ذہینت کے لوگوں کی خاطر ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کو غلط نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی اسے بدلنے کا سوچ بھی سکتے ہیں-
آپ الادین کے جن سے یہ فرمائش کیجیئے گا کہ جو لوگ نیک سیرت بیوی چھوڑ کر خوبصورت گناہگار بیویاں تلاش کرتے ہیں۔۔ایسے سارے لوگوں کو اٹھا کر آپ کے پاس لائے ۔۔۔اور پھر آپ انہیں کنویں میں گرا دیں یا دیوار میں چنوا دیں یہ آپ کی مرضی۔ :grin:

میں نیند میں بھی ہوتی ہوں تو الرٹ رہتی ہوں سوتے میں بھی میرے حواس جاگتے رہتے ہیں سو گھر میں ہلکی سی آہٹ بھی ہو تو فورا آنکھ کھل جاتی ہے ۔

ہاؤ لکی یو آر۔۔۔
smile.gif
میں تو گدھے گھوڑے بیچ کر بہت گہری نیند لیتی ہوں لیکن خراٹے نہیں۔۔۔میرا منہ بہت سختی سے بند ہوتا ہے۔
biggrin.gif
باجو پھر آپ کی نیند پوری کس طرح ہوتی ہے۔۔؟ سو کر اٹھنے پر ریلیکس محسوس کرتی ہیں۔۔؟

امن میں نے کبھی سوتے میں آج تک خواب نہیں دیکھے تو جاگتی آنکھ سے کیسے نظر آئے گے

ہیںںں خواب بھی نہیں دیکھتیں۔۔۔۔:( اچھا سوچتی زیادہ ہیں یا کم کم۔۔؟؟؟؟؟

مگر میرا لڑنے کے اسٹائل میں کچھ نہیں صرف میں بولتی تیز ہوں ۔ وہ تو میرا ویسے بھی بولنے کی سپیڈ فاسٹ ہے ۔ لڑوں بھی تو زبانی کلامی لڑتی ہوں ۔ اور کوئی سٹائل نہیں

اچھااااااا یعنی نو مکا، نو
mar.gif
آپ مجھے بالکل بھی لڑاکو نہیں لگی تھیں۔۔۔بس میں نے تو ویسے ہی پوچھ لیا تھا :grin:

پلیز ، اب یہاں سب کھیلتے کودتے ہیں نا امن اور سوال مت پوچھیں مجھے یہ بڑی مصیبت لگتی ہے ۔

چلیں جناب کچھ دن کی چھٹی دی جاتی ہے۔۔۔آپ تھوڑی خوشی منا لیں۔۔۔میں پھر آجاؤں گی۔
biggrin.gif
 
زیک

مسافر
پاکستان کی باون فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے۔۔۔جو دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔۔ایک وقت آئے گا کہ عورتوں کی تعداد دگنا ہوجائے گی۔۔۔رشتوں کا بننا مشکل ہوجائے گا۔

پاکستان کی آبادی کا باون فیصد عورتیں نہیں ہیں بلکہ عورتیں صرف 49 فیصد ہیں۔ ترقی‌یافتہ ممالک میں عورتیں مردوں سے کچھ زیادہ ہیں مگر صرف 1 فیصد۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتیں زیادہ عمر تک زندہ رہتی ہیں۔ عام طور سے یہ 80 سالہ عورتیں شادیاں نہیں کرتیں اس عمر میں لہذا ہمیں چار شادیوں کے موضوع پر بات کرتے ہوئے 15 سے 64 سال کی عمر کو دیکھنا چاہیئے۔ اس عمر کے حصے میں پاکستان میں ہر عورت کے لئے 1.048 مرد ہے۔ تو کیا polyandry کی اجازت ہونی چاہیئے؟

ایسا وقت کبھی نہیں آئے گا جب عورتوں کی تعداد مردوں سے دگنی ہو جائے گی کیونکہ یہ evolutionarily stable نہیں ہے۔ اس طرح کی ratio صرف اس صورت میں ہو سکتی ہے کہ پاکستان ایسی شدید خانہ‌جنگی کا شکار ہو جائے جس میں لاکھوں بلکہ کڑوڑوں جوان مرد مارے جائیں۔
 
اعجاز

محفلین
دیگیچیوں کی آپ فکر نہ کریں کم پڑ گئیں تو میں اور چھوٹے بھیا آتے ساتھ لے آئے گے ۔ آپ بس پکانے بنانے کی کریں ۔ چکن۔ مٹن۔ بیف
قورمہ۔ کڑاہی۔ بریانی
لذیذہ کھیر ۔ رس ملائ ۔ جلیبی ۔ گلاب جامن یہ سب کچھ کھا لوں گی میں بس بننا مزے کا چاہئیے ۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif

قیام کی بات نہ کریں ایسا کئجیے گا گلاب جامن ، جلیبی ،رس ملائی ، اور کھیر یہ سب کچھ بھلے اک دن پہلے ہی بنا کر رکھ لیں باقی کے پکوان ہمارے آتے پہنچتے ہوئے بنا لیں ۔ میں کھا لوں گی بلکے جو بچا وہ ہم ساتھ تمپرے لے آئے گے نا :confused:

چلو۔ بی بی ۔ ابھی میری شادی نہیں‌ ہوئی کہ فری میں‌ کوئی مزدور ساتھ ہو میں‌ اکیلی جان یا پھر دوستوں کا ساتھ
دیگچی کا تو ویسے ہی لکھا تھا آپ نے اس لسٹ میں سے ہر لائن سے بس ایک چیز ہی منتخب کرنی ہے
مارنا ہے کیا مجھے کھانا پکوا پکو کر ۔ ابھی تو میرے بھی کھیلنے کے دن ہیں :warzish:
 
اعجاز

محفلین
امن ۔ ان مردوں‌ کو صرف 4 فیصد کے لیے کھلی چھٹی مت دو ۔ بڑی ٹینشن ہو جائے گی :grin:
لیکن میرا خیال ہے کہ اس انٹرویو میں‌ صرف بوچھی سے باتیں‌ کی جا سکتیں ہیں‌ سو تم بھول جاؤ اس کو اور اگلے سوال پکاؤ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top