سعود عثمانی سعود عثمانی کی نئی غزل

عجب قفس تھا ، عجب خوش نوا پرندہ تھا
نہیں وہ دل نہیں ، اک دوسرا پرندہ تھا

کلام کرتا ہوا ، پنکھ پھڑ پھڑاتا ہوا
چراغ ِبام تھا یا شام کا پرندہ تھا

ہر ایک جانتا تھا گرم پانیوں کا سراغ
سو جو بھی ڈار میں تھا رہنما پرندہ تھا

روپہلی جھیل کے پہلو میں تھی سیہ بندوق
اور ان کی سمت اترتا ہوا پرندہ تھا

کُھلا جو شہر تو داخل ہوا نیا قاتل
وہ بادشاہ پرندہ بھی کیا پرندہ تھا

اترنے والی تھی کیا شب زمین زادوں پر
سواد ِ شام تھا ، بے انتہا پرندہ تھا

پھر ایک ہُوک نے تنہائی دور کردی مری
بہت قریب کوئی دل زدہ پرندہ تھا

عجیب حالت ہجرت تھی قبل ِ ہجر سعود
مرے وجود میں پر تولتا پرندہ تھا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
چوہدری لیاقت علی
آپ کا انتخاب اچھا ہے تاہم شاعری پوسٹ کر نے کے لیے مناسب زمرے کا خیال رکھا جاتا ہے۔۔۔ آپ شاعری کی تخلیقات کو شیئر کرنا چاہیں تو ۔آپ کی خود کی شاعری یا آپ کی پسندیدہ شاعری کے زمرے موجود ہیں جہاں آپ یہ پوسٹ کر سکتے ہیں ۔
اس سے محفل کے منتظمین کو امور میں سہولت ہوتی ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن بھائی یا محمد وارث بھائی زیادہ مناسب مشورہ دے سکتے ہیں۔
 
عجب قفس تھا ، عجب خوش نوا پرندہ تھا
نہیں وہ دل نہیں ، اک دوسرا پرندہ تھا

کلام کرتا ہوا ، پنکھ پھڑ پھڑاتا ہوا
چراغ ِبام تھا یا شام کا پرندہ تھا

ہر ایک جانتا تھا گرم پانیوں کا سراغ
سو جو بھی ڈار میں تھا رہنما پرندہ تھا

روپہلی جھیل کے پہلو میں تھی سیہ بندوق
اور ان کی سمت اترتا ہوا پرندہ تھا

کُھلا جو شہر تو داخل ہوا نیا قاتل
وہ بادشاہ پرندہ بھی کیا پرندہ تھا

اترنے والی تھی کیا شب زمین زادوں پر
سواد ِ شام تھا ، بے انتہا پرندہ تھا

پھر ایک ہُوک نے تنہائی دور کردی مری
بہت قریب کوئی دل زدہ پرندہ تھا

عجیب حالت ہجرت تھی قبل ِ ہجر سعود
مرے وجود میں پر تولتا پرندہ تھا
 
یم انسان مخلوق سے
………………………………………………………………

ایک مخلوق نے اسکی تخلیق کی


خاک ِ سفاک سےاس کا نطفہ بنایا گیا

رحم ِ بے رحم کے گھپ اندھیروں میں رکھا گیا

آتش ِ بغض سے سارے اعضا بناکر انہیں

گدلے آب ِ تعصب کی تلچھٹ سے دھویا گیا

سازشی استخواں جوڑ کر

لحم ِنفرت سے اسپرخد و خال لکھے گئے

اور دل

سرخ سنگ ِشقاوت کے بے جوڑ ٹکڑے سے ڈھالا گیا

کوہ ِ کینہ سے سینہ تراشا گیا

عقربی ذہن کو

اپنے کالے عقیدوںکی تعظیم کرتے ہوئے

دوسرے ہر عقیدےکی توہین کرنی سکھائی گئی

زہر ِسیال تشنہ رگوںمیں بہایا گیا

اور پھر

زردجلتی بھلستی ہوئی جلد ڈھانچے پر مڑھ دی گئی


خالق خیر و شر

سب بجا ہےمگر

اس زمانے کی فریاد کس سے کریں

جس میں چاروں طرف دستِ خوں ریز ہیں

مذہبی گُرگ ہو یا کوئی دہریہ بھیڑیا

دانت اور کچلیاں ایک سے تیز ہیں

کیا زمانہ ملاہے ہمیں

جس میں اس خوک کو خوب کہنے کی تاکید ہے


کیا زمانہ ملاہے ہمیں

جس میں اس نیم انسان مخلوق سے

ربط رکھنا بھی لازم ہے اور رابطے کے فقط

دو ہی امکان ہیں

دوستی ۔ دشمنی

نیم انسان دو پایہ مخلوق سے

دوستی دشمنی ۔ دوہی امکان ہیں


شہر ویران ہیں

فیصلے کی گھڑی سر پہ ہے

لوگ بے جان ہیں

کیا کریں ؟کیا کریں ؟

یہ جو انسان ہیں
 
تو دکھ اٹھا رہا ہے جسے بھول جانے کا
پاگل وہی تو روگ ہے جی کو لگانے کا

تم.میں سے میں بھی ہوں سو مرا فیصلہ بھی ہے
گلزار خرچ کرنے کا'صحرا کمانے کا

اے کوہسار و ارض و سما چاہے کچھ کہو
اب میں نہیں یہ بار ِ امانت اٹھانے کا

کچھ رنگ زنگ ہوگئے ' کچھ عکس بجھ گئے
منظر بدلتا جاتا ہے آئینہ خانے کا

اس چو مکھے چراغ کو کتنا خیال ہے
تیرا ' حریم ِ حرف کا ' دل کا 'زمانے کا

مالک!بساط بھر تو سخن کر رہا ہوں میں
سو مجھ کو وہم بھی نہیں بیکار جانے کا

کیسا ہے یہ چراغ ِ رواں کا سفر سعود
تاریکیوں کے بیچ سے رستہ بنانے کا
 
یہی مسئلہ تجھے ہر جگہ نظر آئے گا
جو نہیں ملے گا وہ جابجا نظر آئے گا

کبھی جھانک تو کسی برگِ زرد کی آنکھ میں
کوئی آشنا تجھے دیکھتا نظر آئے گا

کبھی اپنا اصل بھی دیکھ آئنہ توڑ کر
کوئی کرچیوں میں بٹا ہوا نظر آئے گا

کہیں کائنات کے باغ میں گل ِ نیلگوں
کہیں سرخ پھول گلاب سا نظر آئے گا

نظر آئے گی تجھے سات رنگ کی روشنی
کوئی راستا تجھے دودھیا نظر آئے گا
ٰ

ہے تری تلاش میں ' تو ہے جس کی تلاش میں
مگر اس غبارِ سفر میں کیا نظر آئے گا
 
پھر مجھ کو خامشی میں کسی نے پکارا کیا
مہتاب آگیا ہے پلٹ کر دوبارہ کیا

ہر روز صبح دم کوئی آئینہ ٹوٹنا
اس خواب میں بچے گا ہمارا تمہارا کیا

دیکھو یہ کارِ عشق نہیں 'کار ِ خیر ہے
تم.اس میں کر رہے ہو میاں استخارہ کیا

یہ تم جو آئنے کی طرح چُور چُور ہو
تم نے بھی اپنی عمر کو دل پر گزارا کیا
 
قدیم وقت بھی رہتا ہے نوجواں کی طرح
ہری زمیں کی طرح' نیلے آسماں کی طرح

جو سال ِ نو تھے بتدریج کہنہ ہوتے گئے
نئے لباس کی صورت' نئے مکاں کی طرح

وہ یاد مٹ کے بھی اک زخم ِ تازہ چھوڑ گئی
ہے سطح آئنہ کھرچے ہوئے نشاں کی طرح

میں کیا کروں مجھے بے طرح یاد آتے ہیں
تمام سالِ گزشتہ گزشتگاں کی طرح
 

محمد وارث

لائبریرین
سعود عثمانی تو معروف شاعر ہیں اور لاہور سے تعلق ہے۔ انکی دو کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں، حیرت ہے کہ یہ چوہدری صاحب بھی سعود عثمانی ہیں؟
 
سعود عثمانی تو معروف شاعر ہیں اور لاہور سے تعلق ہے۔ انکی دو کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں، حیرت ہے کہ یہ چوہدری صاحب بھی سعود عثمانی ہیں؟
اف فوہ۔ ہمیں غلط فہمی ہوئی۔ یہ فیصل ہیں جو اپنے والد چوہدری لیاقت کے نام سے یہ اکاؤنٹ بنائے ہوئے ہیں اور انہوں نے سعود عثمانی کی نگارشات پسندیدہ شاعری کے طور پر پیش کی ہیں۔
 
اف فوہ۔ ہمیں غلط فہمی ہوئی۔ یہ فیصل ہیں جو اپنے والد چوہدری لیاقت کے نام سے یہ اکاؤنٹ بنائے ہوئے ہیں اور انہوں نے سعود عثمانی کی نگارشات پسندیدہ شاعری کے طور پر پیش کی ہیں۔
جی با لکل درست فرما یا خلیل صاحب نے۔ سعود عثمانی میرے بڑے پسندیدہ شاعر ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان کا کلام آپ کی محفل میں شامل نہیں تھا۔ میری ان سے ذاتی شناسائی ہے ۔ لہذا غلطی سے پہلے ایک لڑی ٹیوٹوریل میں شامل کردی۔ تاہم بعد ازاں پسندیدہ کلام میں ان کی بالکل نئی غزلیں اور نظم شامل کردی ہے۔ امید ہے اب بات واضح ہو گئی ہو گی
 
سعود عثمانی تو معروف شاعر ہیں اور لاہور سے تعلق ہے۔ انکی دو کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں، حیرت ہے کہ یہ چوہدری صاحب بھی سعود عثمانی ہیں؟
وارث صاحب میں سعود عثمانی نہیں۔ بلکہ سعود عثمانی میرے بڑے پسندیدہ شاعر ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان کا کلام آپ کی محفل میں شامل نہیں تھا۔ میری ان سے ذاتی شناسائی ہے ۔ لہذا غلطی سے پہلے ایک لڑی ٹیوٹوریل میں شامل کردی۔ تاہم بعد ازاں پسندیدہ کلام میں ان کی بالکل نئی غزلیں اور نظم شامل کردی ہے۔ امید ہے اب بات واضح ہو گئی ہو گی
 
صاحب میں سعود عثمانی نہیں۔ بلکہ سعود عثمانی میرے بڑے پسندیدہ شاعر ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان کا کلام آپ کی محفل میں شامل نہیں تھا۔ میری ان سے ذاتی شناسائی ہے ۔ لہذا غلطی سے پہلے ایک لڑی ٹیوٹوریل میں شامل کردی۔ تاہم بعد ازاں پسندیدہ کلام میں ان کی بالکل نئی غزلیں اور نظم شامل کردی ہے۔ امید ہے اب بات واضح ہو گئی ہو گی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
صاحب میں سعود عثمانی نہیں۔ بلکہ سعود عثمانی میرے بڑے پسندیدہ شاعر ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان کا کلام آپ کی محفل میں شامل نہیں تھا۔ میری ان سے ذاتی شناسائی ہے ۔ لہذا غلطی سے پہلے ایک لڑی ٹیوٹوریل میں شامل کردی۔ تاہم بعد ازاں پسندیدہ کلام میں ان کی بالکل نئی غزلیں اور نظم شامل کردی ہے۔ امید ہے اب بات واضح ہو گئی ہو گی
کلام کے ساتھ ہی اگر شاعر کا نام بھی شامل کر دیا جائے تو ایسی وضاحت کی ضرورت نہ پڑے ۔
 
Top