بلاگ سپاٹ کے بلاگ کے ذریعے اردو محفل کے پاسورڈ ہیک کرنے کی کوشش یا کچھ اور۔؟؟؟

فرخ

محفلین
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ۔۔۔

ذرا یہاں دیکھئے:

جب بھی اس بلاگ کے کسی صفحے کو کھولیں تو یہ http://dev.urduweb.org:80 کا پاسورڈ اور استعمال کنندہ کا نام مانگتا ہے۔ گو کہ کینسل کرنے پراصل صفحے پر لے جاتا ہے۔۔ مگر ایک محفلین نے غلطی سے اپنا پاسورڈ دے دیا تو اس نے قبول کر لیا اور پھر نہیں مانگا۔۔۔۔۔

یہ بلاگ "پاکستانی" کے نام سے ہے اور ایک ساتھی نے ان کا نام "منیر" بتایا ہے۔۔۔

کیا محفلین میں سے کوئی اس بارے میں جانتے ہیں؟ برائے مہربانی اس بارے میں کچھ مزید معلومات فراہم کر دیں۔۔۔

اور اگر یہ ہمارے پاسورڈ ہیک کرنے کا کوئی طریقہ ہے تو ۔۔۔۔۔
 
انہوں نے شاید اپنے اسکرپٹ کے ہیڈز میں ڈائریکٹ اردو محفل کے ایڈیٹر کو شامل کیا ہے۔ اور چونکہ یہاں اردو ایڈیٹر صرف لاگڈ اِن یوزرز کے لیے دستیاب ہے تو شاید یہی وجہ ہے کہ وہ لاگ اِن مانگ رہا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کسی زمانے میں بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ والوں کی سہولت کے لیے اردو ایڈیٹر سکرپٹ اردو ویب پر ہوسٹ کی گئی تھی۔ بعد میں اسے گوگل کوڈ پر علیحدہ پراجیکٹ کے طور پر ہوسٹ کر دیا گیا تھا۔ اسے ذیل کے ایڈریس سے اپنے بلاگ یا کسی اور ویب سائٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کوڈ:
https://urdueditor.googlecode.com/svn/trunk/jquery/jquery.UrduEditor.js
 
اسے استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟
 
Top