اردو ویکیپیڈیا پر تصحیح املا مہم

اردو محفل میں ایک جگہ سعود بھائی نے اردو ویکیپیڈیا کی املائی اغلاط کے متعلق کہا ہے کہ انتہائی زیادہ اغلاط موجود ہیں۔
اس کو پڑھ کر اب اردو ویکیپیڈیا پر تصحیح املاء مہم کا آغاز ہورہا ہے، اس کے لیے احباب سے گذارش ہے کہ وہ ذیل میں موجود کوڈ میں غلط اور درست املا فراہم کرنے میں معاونت فرمائیں۔ :) :)
 
کوڈ:
'replacements': [
            #(u' ,', u' ،'), #FIXME: Do not replace comma in non-Urdu text, interwiki, image links or <math> syntax.
            (ur'\bابتدائ\b', u'ابتدائی'),
            (ur'\bاپ\b', ur'آپ'),
            (ur'\bادمی\b', u'آدمی'),
            (ur'\bازادی\b', u'آزادی'),
            (ur'\bاعتراز\b', u'اعتراض'),
            (ur'\bاستمعال\b', u'استعمال'),
            (ur'\bانساف\b', u'انصاف'),
            (ur'\bاھم\b', u'اہم'),
            (ur'\bایتراض\b', u'اعتراض'),
            (ur'\bایشیائ\b', u'ایشیائی'),
            (ur'\bآذاد\b', u'آزاد'),
            (ur'\bآو\b', u'آؤ'),
            (ur'\bآھل\b', u'اہل'),
            (ur'\bآئو\b', u'آؤ'),
            (ur'\bبرائے\b', u'برائے'),
            (ur'\bبیک اپ\b', u'بیک‌اپ'),
            (ur'\bپاوں\b', u'پاؤں'),
            (ur'\bپجاب\b', u'پنجاب'),
            (ur'\bوکیپیڈیا\b', u'ویکیپیڈیا'),
            (ur'\bوکی\b', u'ویکی'),
            (ur'\bہوئ\b', u'ہوئی'),
            (ur'\bمسلۂ\b', u'مسئلہ'),
            (ur'\bمذھب\b', u'مذہب'),
            (ur'\bلاھور\b', u'لاہور'),
            (ur'\bدیجئیے\b', u'دیجئے'),    
        ],
 
آخری تدوین:
کوئی ساتھی اس دھاگہ میں اعجاز انکل اور فاتح اور سعود بھائی اور دیگر متعلقہ افراد کو ٹیگ کرسکتا ہے؟ ہم سے موبائل کے ذریعہ ٹیگ نہیں ہوپارہے۔
 
ہم الفاظ کی فہرست بنا رہے تھے اس لیے اردو ویکیپیڈیا کا متن جمع کیا تھا اور ان سے الفاظ اخذ کرنے کی کوشش کی تو بے شمار مسائل نظر آئے اس لیے کہیں اس بابت لکھا تھا۔ :) :) :)
اور آپ لوگوں سے معاونت چاہتے ہیں تو بجائے پائتھون کوڈ لکھنے کے فقط دو کالمی غلط اور درست اور املا کی فہرست مرتب کیجیے، بعد میں اسے کوڈ کی شکل دے لیجیے گا یا کوڈ میں تبدیلی کرکے دو کالمی فہرست ہی کو انپٹ کے طور پر استعمال کر لیجیے گا۔ دوسری بات یہ کہ دو کالمی فہرست کا ڈیلمٹر کیا ہوگا اس کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ :) :) :)
 
ہم الفاظ کی فہرست بنا رہے تھے اس لیے اردو ویکیپیڈیا کا متن جمع کیا تھا اور ان سے الفاظ اخذ کرنے کی کوشش کی تو بے شمار مسائل نظر آئے اس لیے کہیں اس بابت لکھا تھا۔ :) :) :)
اور آپ لوگوں سے معاونت چاہتے ہیں تو بجائے پائتھون کوڈ لکھنے کے فقط دو کالمی غلط اور درست اور املا کی فہرست مرتب کیجیے، بعد میں اسے کوڈ کی شکل دے لیجیے گا یا کوڈ میں تبدیلی کرکے دو کالمی فہرست ہی کو انپٹ کے طور پر استعمال کر لیجیے گا۔ دوسری بات یہ کہ دو کالمی فہرست کا ڈیلمٹر کیا ہوگا اس کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ :) :) :)
جی بالکل دوکالمی فہرست ہی درکار ہے، اسے بعد میں ہم کوڈ میں شامل کرلیں گے :) :)
 
سوال یہ ہے کہ یہ دوکالمی فہرست ہم کہاں بنائیں؟ اگر یہاں محفل پر بناتے ہیں تو ہمارے مراسلہ میں کوئی دوسرا فرد تدوین نہیں کرہائے گا۔ :) :)
 

الف عین

لائبریرین
عزیزو۔ میں ورڈ ڈاکیومینٹ میں اس کام کے لئے جس فائنڈ رپلیس سے کام لیتا ہوں وہ ذیل میں ہیں، ورڈ بھی اکثر ان میں سپیل مسٹیک نہیں دکھاتا، لیکن ہم لوگ کرتے ہیں۔
آگیا ۔۔۔ آ گیا
اگیا ۔۔۔ ا گیا
تاہے ۔۔۔ تا ہے
کررہ ۔۔ کر رہ
ہو رہ ۔۔۔ ہو رہ
جاسک ۔۔ جا سک
پاسک۔۔ پا سک
ہوگ ۔۔۔ ہو گ
ہوج ۔۔۔ ہوج
اتھا ۔۔۔ اتھا
 

الف عین

لائبریرین
ؤ ۔۔۔ؤ (واو کے اوپر ہمزہ کو بدلا گیا ہے)
ہء ۔۔ ۂ
ئ)۔۔۔ء) ۔ یہ اکثر سن عیسوی میں دیکھا گیا ہے یا سورۂ نساء، شعراء میں وغیرہ میں)
جاکر ۔۔ جا کر
پاکر ۔۔۔ پا کر
کہد۔۔۔ کہہ د (کہہ دو۔ کہہ دی)
کردی ۔۔ کر دی
کردو۔۔۔ کر دو
کردے ۔۔ کر دے
کرل ۔۔ کر ل
نون غنہ کے بعد کی سپیس اکثر نہیں دی جاتی، اس کے لئے
پہلے
ں۔۔۔ ں، سپیس
اس کے بعد اضافی سپیس اگر پیدا ہو گئی ہو تو
ں، سپیس، سپیس ۔۔۔۔ ں، سپیس
یعنی دو سپیس کو ایک سپیس سے بدل دیں۔
اس کے علاوہ ایک غلطی کی طرف حال ہی میں نظر گئی ہے۔
’اور‘ جیسا معمعلی لفظ بھی اکثر ‘اوُ سپیس ’ر‘ لکھا جاتا ہے۔ اس کو بھی فائنڈ رپلیس کر سکتے ہیں۔
ورڈ میں اکثر رپلیس آل کی بجائے کچھ میں ایک ایک کر کے بھی بدلتا ہوں۔
مثلاً ’اسک‘ کو ‘اس ک‘ سے، تاکہ ’اسکا‘ اسکو‘ وگیرہ کو درست کیا جا سکے۔
لیکن جاسک، پا سک بھی رپلیس آل میں ’جاس ک‘ اور ’پاس ک‘ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح ’اکرُ کو ’ا، کر‘ میں تبدیل کرنے کے لئے بھی ایسی ہی فائنڈ نیکسٹ کرتا رہتا ہوں کہ نوکر چاکر کے چاکر بھی چا+کر میں تبدیل نہ ہو جائیں۔
نوٹ، یہاں ہر جگہ میں نے سپیس خاص طور پر نہیں لکھی ہے۔ احباب کاپی پیسٹ کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ کہاں سپیس دینی ہے اور کہاں نہیں۔
 
آخری تدوین:
Top