سمعی و بصری مشاعرہ

فاتح

لائبریرین
آبلہ پائی کا قرار گیا
لطف ہمراہِ نوکِ خار گیا

کون کر پاتا پھر مسیحائی
تیرا مجروح سوئے دار گیا

داد تجھ کو ترے کمال کی، تُو
اپنے ہی کشتگاں کو مار گیا

دل کا سودا کبھی رہا تھا مگر
برسرِ حرص کاروبار گیا

دولتِ نشّۂ وفا نہ رہی
خواہشِ زر میں یہ خمار گیا

رہ گیا جسم ہی اساسِ وجود
روح کا میری تار تار گیا

شرم، عزت، حیا، وفا، ناموس
پیرہن سارے تُو اتار گیا

کس پہ اب اعتبار کیجیے بشیرؔ
ہر تعلق کا اعتبار گیا​
فاتح الدین بشیر​
یہی غزل ایک دوست مغفور احمد بابر کی آواز میں​
 
السلام علیکم!
اہلِ محفل کے لیے کوہِ نور ٹی وی چینل پر فرحت عباس شاہ صاحب کے پروگرام ’’شام کے بعد‘‘ میں شرکت کی ریکارڈنگ پیش خدمت ہے۔ امید ہے دوستوں کو پسند آئے گی۔ اس طرح دوستوں سے ویڈیو تعارف بھی ہو جائے گا :flower:
1
2
3
4
5
اہلِ محفل کی رائے کا شدت سے انتظار رہے گا
 
اردو محفل کی ساتویں سالگرہ کی خوشی میں​

محفل کے شعراء کا سمعی و بصری مشاعرہ
پیشِ خدمت ہے​
اس لڑی میں سرِ دست چند پرانی فائلیں​
نئی صراحی میں پرانی شراب
کے مصداق پیش کی جارہی ہیں۔​
صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلیے​
یاد رہے کہ اس مشاعرے میں تقدیم و تاخیر کا​
اصول موخر کردیا گیا ہے​
جیسے ہی آپ کی ویڈیو/آڈیو تیار ہوجائے، اس لڑی میں پرو دیجیے
اپنے تبصروں کے لیے مندرجہ ذیل لڑی استعمال کیجیے​
 
Top