آپ اردو محفل پر کیوں آتے ہیں؟

آئیے دوستو، ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ اردو محفل پر ہم کیوں آتے ہیں؟

  • اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں

    Votes: 33 52.4%
  • سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں

    Votes: 3 4.8%
  • وقت پاس کرنے آتے ہیں

    Votes: 5 7.9%
  • پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے

    Votes: 12 19.0%
  • کوئی اور وجہ، جو جواب کی شکل میں نیچے لکھ سکتے ہیں

    Votes: 10 15.9%

  • Total voters
    63

عبد الرحمن

لائبریرین
محفل کے دوستوں سےملنا ، ان کے ساتھ خوب صورت وقت گزارنا، ان کی خوشی غمی میں شریک ہونا اور کسی بھی اعتبار سے ان کے کام آنا میرے یہاں آنے کا اولین مقصد ہے۔:):):)
 
اردو محفل کی بہت بڑی خوبی یہاں محفلین کی غالب اکثریت کا اکثر موضوعات مثبت اور تہذیب کے دائرے میں رہ کر انداز گفتگو ہے۔ میری اسی فورم پر موجودگی کا سب سے بڑا سبب یہی ہے۔ :) اور اس اچھے معیار کا کریڈٹ انتظامیہ کو جاتا ہے۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
یہ جو محبت ہے یہ ان کا ہےکام ۔ مر جائیں مٹ جائیں نہ لیں اس کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سو اردو سے محبت کو اپنی ڈھال بنا اردو محفل پہ چلا آتا ہوں ۔
سیاست و مذہب کے زمروں کی سیاحت کرتے " توبہ " کی توفیق پاتا ہوں ۔
ان صاحب کی مانند عادت سی ہو گئی ہے ۔ جو چھ ماہ اپنے ملک میں عریانی و فحاشی کے خلاف لمبے لمبے لیکچرز دیتے وقت پاس کرتے ۔ اور چھ ماہ کے لیئے یورپ و امریکہ سدھار جاتے ۔ وہاں کی کھلی فضاؤں میں اللہ کی تخلیق پر خاص غور کرتے " استغفراللہ ۔ سبحان اللہ ۔ ماشاءاللہ " کے ذکر کی عادت میں محو رہتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچی بات کہ اب تو اردو محفل جیسے روح میں شامل ہو چکی ہے ۔ یہاں آئے بنا " کوئی شئے گواچی " کا احساس رہتا ہے ۔۔
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ انسانیت سے منسوب ہر جذبہ اپنی پوری شدت سے مہکتا ہے اس محفل میں ۔۔۔۔۔
اردو محفل تو سدا شاد رہے آباد رہے ۔ یہ دعا دل سے نکلتی ہے بلاشبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا اور مثبت سروے شروع کیا ہے قیصرانی بھائی۔

اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں
اردو سے محبت تو ایک وجہ ہوئی۔ محفل کے علاوہ بھی بہت سے فورمز اور گروپس ایسے ہیں جہاں آپ اردو سے محبت کا شوق پورا کر سکتے ہیں۔ لیکن خالی محبت سے کس کا پیٹ بھرتا ہے بھلا۔۔۔۔ :)

سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں
میرے بارے میں پوچھیں تو اگر یہ زمرے نہ ہوں تو شاید میرا محفل پر آنا اور زیادہ ہوجائے۔۔۔ :)

وقت پاس کرنے آتے ہیں
انسان انٹرنیٹ پر وقت ہی پاس کرنے آتا ہے۔ لیکن اگر وہ وقت کا مصرف مثبت اور تخلیقی ہو تو پھر وقت پاس کرنے والا جواز نہیں رہتا۔ محفل پر میں وقت پاس کرنے نہیں آتا۔

پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے
یہ بات درست ہے کہ محفل کھولنا عادت میں شامل ہوگیا ہے۔۔۔۔ :)

کوئی اور وجہ، جو جواب کی شکل میں نیچے لکھ سکتے ہیں
اور بہت سی وجوہات ہیں آنے کی بھی اور کچھ کچھ عرصہ بیچ میں غائب رہنے کی بھی۔۔۔۔ لیکن کیا ہے کہ سچے سامع صرف پلوٹو پر پائے جاتے ہیں۔ نہ ہم کہہ پائیں گے نہ اہل محفل جھیل پائیں گے۔ سو مٹی ڈالیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
1۔ اردو سے محبت :)

بقول جون ایلیا:

شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی
لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں

2۔ سیاست اور مذہب کے زمروں میں دلچسپی تو کم و بیش سب کو ہی ہوتی ہے یہ الگ بات کہ محفل سے دل اُچاٹ کرنے کا کام بھی یہی زمرے کرتے ہیں۔

3۔ بالکل! وقت پاس کرنے آتے ہیں۔ بلکہ اکثر تو بامشکل وقت نکالتے ہیں کہ یہاں آ کر "پاس" کیا جائے۔ :)

4۔ عادت تو محفل کی ہے بلکہ دیگر سوشل میڈیا کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ :)

5۔ اور بے شمار وجوہات ہیں اور کہاں تک سنو گے، کہاں تک سنائیں والا معاملہ ہے۔

ویسے یہ ملٹیپل چوائس والا سوال ہونا چاہیے تھا۔ اسی لئے ہم نے یہاں آکر لکھ دیا۔

اب قیصرانی بھائی یہ نہ کہیں کہ یہاں بھی شعر "ٹھوک" دیا۔ :) :) یہ ایک بڑی وجہ ہے محفل میں آنے کی کہ شاعری سے محبت کرنے والے اور شاعری کو اہمیت دینے والے اس محفل میں بہ کثرت ہیں۔ اور جنہیں شاعری سے دلچسپی نہیں ہے وہ بھی "خیال و خاطرِ احباب" کے کھاتے میں ہی سہی "ہنس نامہ" ٹائپ کر کے پوسٹ کر دیتے ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
میرے بارے میں پوچھیں تو اگر یہ زمرے نہ ہوں تو شاید میرا محفل پر آنا اور زیادہ ہوجائے۔۔۔ :)

پلٹ کر جھپٹنا، جھپٹ کر پلٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

یہ الگ بات ہے کہ اکثر لہو گرم ہوتے ہوتے "خون کھول اُٹھتا ہے انسان کا"۔ :) :) :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:) :) :)
کیا بات ہے "نریندر مودی" صاحب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا آپ نے۔ :) :) "منگلیان" والے سُن لیں تو زانوئے تلمذ تہہ کرنے پہنچ جائیں۔ :) :)
مریخ تک جاتے جاتے سانس پھولا ہے۔ واپس آتے آتے کھجور نہ ملی تو سیدھے مجھ تک ہی آئیں گے۔۔۔۔ :p
 

محمداحمد

لائبریرین
Top