بچوں کی باتیں

جاسمن

لائبریرین
محمد:۔مما ابھی تک عارف کریم بحال نہیں ہوئے؟
مما:۔نہیں بیٹا
محمد:۔وہ کب تک بحال ہوں گے؟
مما:۔ انتظامیہ کو معلوم ہو گا۔
محمد:۔ ۔۔۔۔کی تصویر اچھی نہیں لگتی۔اور ۔۔۔کی تصویر کتنی غمزدہ سی ہے!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
محمد:۔مما جی! کتنے سارے دہشت گرد ختم ہو چکے ہیں۔بس اب ہمارے ملک سے دہشت گردی کا مسلۂ ختم ہو جائے گا اور پھر دو مسائل رہ جائیں گے۔
مما:۔وہ کون سے؟؟
محمد:۔بجلی اور غربت۔۔۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ایک منظر
:angel:محمد:۔بابا جانی! اصل کشمیر تو انڈیا کے پاس ہے۔وہ زیادہ خوبصورت ہے ناں!
بابا:۔جی بیٹا۔وہ بہت خوبصورت ہے۔
:boy:محمد:۔یہ کشمیر کا مسلۂ کب حل ہو گا؟:(
مما:۔ دیکھو۔۔۔اُنھیں خود اپنے بارے میں فیصلہ کا حق کب عملی طور پر حاصل ہو گا!:unsure:
بابا:۔ یہ کشمیری اچھے نہیں ہوتے۔
:boy:محمد:۔(تڑپ کر)بابا آپ یہ اوٹ پٹانگ خبریں پڑھنا چھوڑ دیں۔:angry:
:girl:ایمی:۔بس آج سے آپ کے پیسے بند۔
:boy:محمد:۔آپ روز ہم سے قرضہ لے کر اس قسم کے اخبار لاتے ہیں؟
:girl:ایمی:۔ہاں بابی! میرے 25 روپے آپ کی طرف ہیں۔
بابا:۔اُوئے ہوئے۔۔۔بھئی یہ ظلم نہ کرو۔
(روز صبح کا ایک ہی منظر ۔۔۔محمددو روپے دینا۔۔۔ایمی بابا کو 12 روپے دے دو۔۔بابا! ابھی آپ نے پچھلے بھی واپس نہیں کیے۔۔)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
بچوں کا ادھار کبھی ختم نہیں ہوتا۔

میں آپ کو بتاؤں، ایک دفعہ میری شریک حیات اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ حساب کتاب میں مصروف تھی۔ ان کا آپس میں کچھ ادھار کا لین دین تھا۔ یہ اس سے کچھ نہ کچھ منگواتی رہتی ہے اور یہ اس کے بیوی بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ لا کر دیتی رہتی ہے۔
میں نے دخل اندازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئے دن کا حساب کتاب ختم کرو اور جو بھی بنتا ہے دے دلا کر کھاتہ ختم کرو۔ تو بھائی کہنے لگا "بھا جی جس دن کھاتہ ختم ہو گیا، بہن ہتھوں چلی جانی اے۔"
 
سید فصیح احمد

کھاتے کی کیا محبت بھری تعریف بتائی شمشاد بھائی ۔۔۔ خیر ہو !! ۔۔۔ :) :)
 
جاسمن

لائبریرین
شمشاد بھائی! آپ نے بالکل درست کہا۔ :)ہم بہن بھائیوں میں بھی ایسا ہی ہے۔ حساب کتاب بھی ہوتا ہے اور کتنا کچھ کسی بھی حساب میں نہیں آتا حالانکہ ہر فریق کو پتہ ہوتا ہے۔واقعی اگر پائی پائی کا حساب مُک جائے تو "مُک ای جانی اے"خدانخواستہ:)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں لیکن آپس میں پیار محبت بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں اور یہی زندگی اور رشتوں کا حُسن ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
:)درست۔
حالانکہ ہم اپنے پیسے بھی کھُلے کروا سکتے ہیں۔ لیکن بچوں سے مانگ لینے میں جو لطف ہے اُس کا ذائقہ ہی کچھ اور ہے۔ پھر اُن کے تقاضے۔۔۔:LOL:
 
جاسمن

لائبریرین
امی جی!
یہ لوگ خود ہی بُت بناتے ہیں ،پھر اُن کو پوجتے ہیں ۔اِن کو یہ کیوں نہیں پتہ لگتا کہ جس کو اِنہوں نے بنایا ہے تو بھلا وہ اِن کو کیسے بنا سکتا ہے؟ حیرت ہے بھئی! بڑی
حیرت ہے !
یعنی کہ جس بت کو آپ بناؤ تو اُس بت نے آپ کے ہاتھوں بننے سے بھی پہلے آپ کو بنایا تھا۔ واہ کیا بات ہے!
(ایمی)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ایمن :مما ! میری بڑی گُڑیا کے تو کپڑے ہیں لیکن چھوٹی گُڑیا کے پاس بالکل کپڑے نہیں ہیں۔
امی :اچھا !!!!!!!چلو کوئی بات نہیں،میں بنا دوں گی انشاءاللہ!
ایمی :جلدی بنانے ہیں۔
امی:ہوں!
ایمی :مریم کی گُڑیا گُڈے سے میری گُڑیا گُڈے کی شادی میں کتنا مزہ آیا تھا ناں امّاں!
امی :ہوں ! ہم نے اپنی گُڑیا کی شادی اُس کے گُڈے سے کرنی تھی۔ لیکن تُم نے شور مچایا کہ میں نے اپنی گڑیا اور کپڑے ،زیور وغیرہ مریم کو نہیں دینے تو پھر دو جوڑے گُڈے گُڑیا کے خریدے گئے۔
ایمی :اور بارات میری کار پہ گئی تھی۔دولہا نے شیروانی پہنی تھی اور دُلہن نے لہنگا۔مریم کے گڈے اور گڑیا کے کپڑے بھی ہمیں تیار کرنے پڑے۔
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
امی جی!
یہ لوگ خود ہی بُت بناتے ہیں ،پھر اُن کو پوجتے ہیں ۔اِن کو یہ کیوں نہیں پتہ لگتا کہ جس کو اِنہوں نے بنایا ہے تو بھلا وہ اِن کو کیسے بنا سکتا ہے؟ حیرت ہے بھئی! بڑی
حیرت ہے !
یعنی کہ جس بت کو آپ بناؤ تو اُس بت نے آپ کے ہاتھوں بننے سے بھی پہلے آپ کو بنایا تھا۔ واہ کیا بات ہے!
(ایمن)

یہ بچی انڈین موویز تو نہیں دیکهتی - اسے سمجهانا چاہئے بیٹا اب بتوں کو پوجنے والی بات پرانی ہو چکی - اب تو مارکیٹ میں طرح طرح کا شرک آ چکا ہے - اللہ میاں بچائے -
 
جاسمن

لائبریرین
یہ بچی انڈین موویز تو نہیں دیکهتی - اسے سمجهانا چاہئے بیٹا اب بتوں کو پوجنے والی بات پرانی ہو چکی - اب تو مارکیٹ میں طرح طرح کا شرک آ چکا ہے - اللہ میاں بچائے -
انکل! کبھی کبھی بچوں کے کارٹون دیکھتی ہوں۔
حضرت یوسف علیہ اسلام پہ بنی ہوئی مووی مجھے بہت پسند ہے۔ میں نے بہت بہت بار دیکھی ہے۔
اور مجھے سورہ اخلاص آتی ہے۔ اس کا ترجمہ بھی بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔
 
انکل :ROFLMAO: ماشاء اللہ بیٹا آپ تو بڑی ذہین ہو - چلو اب اپنے انکل کو پالی شی بلی بن کے دکهاو -
 
جاسمن

لائبریرین
ایمی اردو کا ہوم ورک کرتے ہوئے بلند آواز سے۔
عقل مند۔۔۔میری امی بہت عقلمند ہیں۔
خوش ذائقہ۔۔۔میری امی بہت خوش ذائقہ کھانا بناتی ہیں۔
صبح بخیر۔۔۔میں نے صبح اُٹھتے ہی اپنی امی کو صبح بخیر کہا۔
بابا:۔ کوئ جملہ اپنے بابا پہ بھی بنا لیا کرو۔۔۔بس ماں ہی ماں دکھائ دیتی ہیں۔
محمد:۔ اوئے ہوئے بابا شدید قسم کے احساسِ کمتری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایمی عیدیاں جمع کر کے کل ڈاکٹر سیٹ ( کھلونا) لے کے آئی ہے۔ اِس سیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اُس کا سائنسدان بننے کا اِرادہ ڈانواں ڈول ہو گیا ہے۔ یا پھر گھر میں لیبارٹری اور باہر ڈاکٹر۔۔۔۔۔۔۔
ایمی:۔ امی جی! کیا ڈاکڑ سائنسدان بھی ہو سکتا ہے؟
امی:۔ بالکل بیٹا۔
 
آج گُڑیوں اور دوسرے سٹف کھلونوں کا چیک اپ ہو رہا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایمی:۔ میں کمرے میں آئی تو دیکھا بابی میرے بیڈ پہ سوئے ہوئے تھے۔ مما کو بتایا تو اُنہوں نے کہا وہیں کہیں تم بھی لیٹ جاؤ۔تو میں ایک کونے میں پتلی سی ہو کے لیٹ گئی۔
 
Top