صائمہ شاہ

محفلین
یہ محفلی چھٹیاں ہیں کچھ کو سسرال کی ہوا راس آگئی کچھ مصروفیات کی لپیٹ میں اور باقی سب حسب عات خاموش انتظار کر رہے ہیں کسی کے بولنے کا :sneaky:
 
زیک

مسافر
خیر یہ بتائیں آپ کا ایک جمع ایک فون کیسا جا رہا ہے؟ کیا 5.5 انچ سائز زیادہ بڑا نہیں؟
 
ساڑھے پانچ انچ کی اسکرین فون کے لیے یقیناً بڑی ہوتی ہے لیکن پونے پانچ انچ کی اسکرین پہلے بھی استعمال کر چکے ہیں تو یہ یک لخت جھٹکا دینے والی چیز نہیں ہے۔ البتہ آئی فون استعمال کرنے والے اس سائز کے فون کو ٹیبلٹ سے کم ماننے کو راضی نہ ہوں گے۔ بڑی اسکرین پر براؤزنگ، میڈیا کنزمپشن، اور ٹائپنگ وغیرہ نسبتاً فرحت بخش ہوتے ہیں لیکن فون کو ایک ہاتھ میں سنبھالنا قدرے کم خوشگوار ہوتا ہے، خاص کر تب جب ہتھیلی چھوٹی ہو۔ لیکن اس فون میں بٹن پلیسمنٹ بہت اچھی ہے اور سائنوجین موڈ کے باعث کچھ ایسے فیچرز موجود ہیں جن کے چلتے سنبھالنے میں مشکل نہیں ہوتی۔ نیز یہ کہ اس کی بلڈ کوالٹی اور پیک پینل کا ٹیکسچر بہت عمدہ ہے، جس پر ہم نے غلاف چڑھا لیا ہے۔ بیٹری لائف بھی عمدہ ہے، ایک دفعہ مکمل چارج کرنے کے بعد ہم تقریباً دو دن تک اسے ریگیلور استعمال کر سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر فون کافی مزے کا ہے۔ :) :) :)
 
ہمم ہاتھ تو میرے کافی بڑے ہیں مگر اکثر ایک ہی ہاتھ سے فون استعمال کرتا ہوں تو یہ سائز کچھ زیادہ بڑا ہو جائے گا۔ وزن بھی کافی زیادہ ہے 162 گرام جبکہ میرے آئی فون 5 کا وزن 112 گرام ہے۔
 
ہمارا خیال ہے کہ آپ ویسے بھی ایپل کے ایکو سسٹم سے کافی جڑے ہوئے ہیں اس لیے ایسی کسی تبدیلی کا مشورہ تو ہم نہیں دیں گے۔ البتہ سیکنڈری فون کی طرح استعمال کرنا چاہیں تو ساڑھے تین سو ڈالر میں اس قدر عمدہ اسپیکس کا کوئی دوسرا فون اس وقت ملنا محال ہے۔ :) :) :)
 
یہ بھی ہے۔ ویسے میں آئی فون کے حساب سے بھی سوچ رہا تھا کہ ایپل نے آج 4.7 اور 5.5 انچ کے فون introduce کئے ہیں۔
 
یہاں ہمارے کمپیوٹر میں کچھ مسئلہ تھا اس لیے ہم بر وقت ایپل کے لانچ ایونٹ کی لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں دیکھ سکے لیکن فی الحال نیوز دیکھ رہے ہیں اور جب ان کی ویڈیو جاری کر دی جائے گی تو سیشن کی ریکارڈنگ دیکھ لیں گے ان شاء اللہ! آئی فون کافی عرصہ سے ایک ہی فارم فیکٹر سے جڑا ہوا تھا اس لیے اس میں تبدیلی ضروری بھی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ بڑی اسکرین ٹرینڈ کا حصہ بن رہی ہے۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ آیپل نے بالآخر این ایف سی سپورٹ شامل کر دی ہے، امید ہے کہ اب موبائل پے منٹ جلدی مین اسٹریم پریکٹس ہو جائے گی اور اس قسم کے دوسرے والٹ کارڈ بھی ڈیجیٹل فارم میں رواج پائیں گے۔ ہم نے اینڈرائڈ میں جب جب گوگل والٹ استعمال کیا ہے، بہت عمدہ تجربہ رہا ہے، گو کہ اس کی سپورٹ ابھی محدود ہے لیکن ایپل کی این ایف سی ایڈاپشن کے بعد یہ بات بدل سکتی ہے۔ :) :) :)
 
عثمان

محفلین
ساڑھے پانچ انچ کی اسکرین فون کے لیے یقیناً بڑی ہوتی ہے لیکن پونے پانچ انچ کی اسکرین پہلے بھی استعمال کر چکے ہیں تو یہ یک لخت جھٹکا دینے والی چیز نہیں ہے۔ البتہ آئی فون استعمال کرنے والے اس سائز کے فون کو ٹیبلٹ سے کم ماننے کو راضی نہ ہوں گے۔ بڑی اسکرین پر براؤزنگ، میڈیا کنزمپشن، اور ٹائپنگ وغیرہ نسبتاً فرحت بخش ہوتے ہیں لیکن فون کو ایک ہاتھ میں سنبھالنا قدرے کم خوشگوار ہوتا ہے، خاص کر تب جب ہتھیلی چھوٹی ہو۔ لیکن اس فون میں بٹن پلیسمنٹ بہت اچھی ہے اور سائنوجین موڈ کے باعث کچھ ایسے فیچرز موجود ہیں جن کے چلتے سنبھالنے میں مشکل نہیں ہوتی۔ نیز یہ کہ اس کی بلڈ کوالٹی اور پیک پینل کا ٹیکسچر بہت عمدہ ہے، جس پر ہم نے غلاف چڑھا لیا ہے۔ بیٹری لائف بھی عمدہ ہے، ایک دفعہ مکمل چارج کرنے کے بعد ہم تقریباً دو دن تک اسے ریگیلور استعمال کر سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر فون کافی مزے کا ہے۔ :) :) :)
کس فون کا تذکرہ ہے ؟
 
Top