قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی سے کوئی رابطہ ؟؟
میں اسی بات پر حیران ہو رہا ہوں کہ محفل پر اتنے بہت سارے دوستوں کے ذاتی رابطے رہے ہیں شمشاد بھائی سے، بشمول آپ کے، لیکن کسی کے پاس ان کا فون نمبر نہیں؟ :(
مزید حیرت کہ سعودی عرب رہنے والے دوست بھی اس بارے خاموش ہیں
 
عمر سیف

محفلین

جی ۔۔ میں نے ان سے ایک بار نمبر مانگا تھا ۔۔ جوابا انہوں نے مجھ سے میرا نمبر مانگ لیا کہ وہ رابطہ کریں گے ۔۔۔ نایاب بھائی سے شاید ان کا رابطہ ہو ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ۔۔ میں نے ان سے ایک بار نمبر مانگا تھا ۔۔ جوابا انہوں نے مجھ سے میرا نمبر مانگ لیا کہ وہ رابطہ کریں گے ۔۔۔ نایاب بھائی سے شاید ان کا رابطہ ہو ۔۔
بہت برس قبل ان کا نمبر میرے پاس تھا، لیکن اس کے بعد اتنی بار فون سیٹ اور سم کارڈ بدلے کہ کچھ بھی یاد نہیں :(
 
عمر سیف

محفلین
افسوس میں وہ ذاتی مراسلہ ڈلیٹ کر چکا ہوں جس میں ان کے ایک کولیگ جو بحرین میں ہوتے ہیں ان کا نمبر تھا ۔۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ محفل کے عادی اور ذمہ دار اراکین ایسے کیوں غائب ہو جاتے ہیں
پیچھے والے آہیں ہی بھرتے رہ جاتے ہیں :)
انتہائی فلمی ایگزٹ :)
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی کو صبح صبح نیند سے جگا دیا ۔
خوش باش خیریت سے ہیں ۔ اور مصروفیت کے گھوڑے پہ سوا ر آج کل بھاگے چلے جا رہے ہیں وقت کی شاہراہ پر ۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top