آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
آئی ایس پی آر کی وضاحت بطور ادارہ دی گئی ہے۔
تمام ادارے مختلف النسل لوگوں کا مجموعہ ہوتے ہیں اور ہر کسی کی اپنی اپنی ہمدردیاں ہوتی ہیں۔ اس ادارے کے اعلیٰ عہدوں پر متعین کچھ لوگ یا کوئی گروپ تو کسی گریٹ گیم کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن بطور ادارہ ایسا نہیں ہے۔ آئی ایس پی آر کو اس نقطے کو مد نظر رکھ کر پریس ریلیز دینی چاہیے تھی
یعنی ادارہ آپ کی خواہشات کے مطابق پریس ریلیز جاری کرتا ۔ سبحان اللہ
پولیس اور عدلیہ کی تباہی کے بعد فوج کے ادارے کی تباہی شروع ۔ اس کی تباہی کے بعد یہود ہنود اور جیو کا ایجنڈا کامیاب ۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
اگر بہت زیادہ ہی حسن طن رکھ لیا جائے جاوید ہاشمی صاحب پر تو زیادہ سے زیادہ یہی کہا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اپنے خدشات کو الزامات کی شکل دے دی ہے اس سے زیادہ تو مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیونکہ اگر وہ اتنے ہی سچے ہیں اپنے الزامات پر تو یہ سب کچھ انھے بہت پہلے کہہ دینا چاہیے تھا اس وقت کہ جب ان پر پہلی بار یہ کھلا کہ عمران بھی فوج کا ہی کارندہ ہے۔۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے درخواست کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کو ان کے انتخابی حلقے این اے 125 میں ووٹوں کے تصدیق کرنے سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دی گئی درخواست میں وفاقی وزیر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ حالات میں ان کو الیکشن ٹربیونل پر اعتماد نہیں ہے ، اور ان کو خطرہ لاحق ہے کہ ووٹوں کی تصدیق کے دوران ٹربیونل دباﺅمیں آکر ان کے خلاف فیصلہ دے دے گا۔
 
آج میں اس وقت طاہر القادری صاحب کی تقریر سن رہا تھا جب پی ٹی وی پر حملہ ہوا۔ کوئی آدمی ان کو ساتھ ساتھ بتا رہا تھا کہ ہمارے آدمی اس وقت پی ٹی وی کے پاس پہنچ گئے ہیں ، اب اندر چلے گئے ہیں۔۔۔۔
اس وقت بڑی خوشخبریاں سنائی جارہیں تھیں۔ جب عوام کا دباؤ پڑا تو پھر یو ٹرن لے لیا ، اگر کسی اور نے بھی اس وقت وہ تقریر سنی ہو تو تصدیق یا تصیح کر سکتا ہے۔
 
یعنی ادارہ آپ کی خواہشات کے مطابق پریس ریلیز جاری کرتا ۔ سبحان اللہ
پولیس اور عدلیہ کی تباہی کے بعد فوج کے ادارے کی تباہی شروع ۔ اس کی تباہی کے بعد یہود ہنود اور جیو کا ایجنڈا کامیاب ۔
میں نے اپنی رائے دی ہے کہ آئی ایس پی آر کو اس نقطے کو بھی ملحوظ رکھنا چاہیے تھا کہ نا تو ہم بطور ادارہ اور نا ہی ہمارے ادارے کے کچھ لوگ اپنی ذاتی حیثیت میں کسی طور پر بھی ان دھرنوں وغیرہ کے پیچھے ہیں۔ ایسا اس لیے کہا کہ میڈیا میں اگلے ماہ فراغت پانے والے5 جنرلز کا حوالہ بھی آ رہا ہے۔ ان کا ذکر آج ریٹائرڈ ائیر مارشل شہزاد چوہدری صاحب نے بھی ایک بیان میں کیا تھا
 
عثمان

محفلین
اگر بہت زیادہ ہی حسن طن رکھ لیا جائے جاوید ہاشمی صاحب پر تو زیادہ سے زیادہ یہی کہا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اپنے خدشات کو الزامات کی شکل دے دی ہے اس سے زیادہ تو مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیونکہ اگر وہ اتنے ہی سچے ہیں اپنے الزامات پر تو یہ سب کچھ انھے بہت پہلے کہہ دینا چاہیے تھا اس وقت کہ جب ان پر پہلی بار یہ کھلا کہ عمران بھی فوج کا ہی کارندہ ہے۔۔۔۔
بھئی جب خان صاحب دھاندلی کے الزامات لگانے میں ایک سال لیٹ ہو سکتے ہیں تو جاوید ہاشمی سترہ دن لیٹ کیوں نہیں ہوسکتے ؟ :)
 
اگر بہت زیادہ ہی حسن طن رکھ لیا جائے جاوید ہاشمی صاحب پر تو زیادہ سے زیادہ یہی کہا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اپنے خدشات کو الزامات کی شکل دے دی ہے اس سے زیادہ تو مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیونکہ اگر وہ اتنے ہی سچے ہیں اپنے الزامات پر تو یہ سب کچھ انھے بہت پہلے کہہ دینا چاہیے تھا اس وقت کہ جب ان پر پہلی بار یہ کھلا کہ عمران بھی فوج کا ہی کارندہ ہے۔۔۔۔
جو کچھ بھی ہو، جاوید ہاشمی میں کافی ساری خوبیاں اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ اور اس کی اس پریس کانفرنس نے بہت سے کھلاڑیوں کو بیک فٹ پر جانے پر مجبور کر دیا ہے۔
میں حیران ہوں گا اگر مجھے یہ پتا چلے کہ اس معاملے سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں۔ملک اندونی اور بیرونی لڑایوں میں پڑا ہوا ہے اور فوج کہ رہی ہے کہ وہ عوام کی امنگوں پر چلے گی :p
فوج کی سادگی پہ مرنے کو دل کرتا ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
10653361_717188288358694_7404351511707055871_n.jpg

10620800_717188325025357_8219536721512769097_n.jpg

10653616_717188355025354_25673657410501429_n.jpg
 
مجھے ناجانے کیوں یہ شک ہے کہ موجودہ COAS کو بے خبر رکھ کر کچھ PSO یا CC اندر خانہ اس ساری گیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
ہو سکتا ہے یہ ترقی نہ ملنے والےلیفٹنٹ جنرل اسلم کے ساتھی ہوں۔
یا جنرل رینک کے افسران کا کوئی گروپ ہو۔
خدا کرے کہ میرا یہ شک غلط ہو۔

جن 5 جرنلز کا نام آ رہا وہ تمام یکم اکتوبر 2014 کو فوج سے سبکدوش ہو جائیں گے اور انھی کے حوالے سے خبر بھی گردش کر رہی ہے
لیفٹنٹ جنرل طارق خان - کور کمانڈر 1 کور منگلا
لیفٹنٹ جنرل ظہیرالسلام - ڈی جی آئی ایس آئی
لیفٹنٹ جنرل سلیم نواز - کور کمانڈر 30 کور گوجرانوالا
لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی - کور کمانڈر 11 کور پشاور
لیفٹنٹ جنرل سجاد غنی - کور کمانڈر 5 کور کراچی
ان میں سے 3 جنرلز انفنٹری سے تعلق رکھتے ہیں، ایک آرمڈ کور سے اور ایک انجئینرز کور سے۔ COAS جس رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں ان میں سے کوئی بھی اس رجمنٹ کا نہیں ہے۔ اسی لڑی میں پیچھے ایک مراسلے میں میں نے یہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ COAS کو بےخبر رکھ کر کچھ PSO یا CC اندر خانہ اس ساری گیم کو سپورٹ کر رہے ہوں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
سپریم کورٹ پر حملے کے وقت ہاشمی صاحب نون لیگ کے ساتھ رہے ۔ حملے کے بعد بھی نون لیگ کے ساتھ رہے ۔ شاید اسوقت ضمیر سو رہا تھا ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
فوج کے خلاف نواز شریف کی محاذ آرائی کوئی نئی بات نہیں ۔ وہ اپنے شخصی اور خاندانی اقتدار کے لئے ریاستی اداروں کو تباہ کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ پنجاب پولیس اسکی بہترین مثال ہے ۔ مشرف نے فوج کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دی تھی ۔ مگر اب غیر ملکی طاقتوں کی حمایت سے وہ اپنے ایجنڈے پر مصروف کار ہیں۔ بھارت جا کر آئی ایس آئی کے خلاف بیان دے کر آئے تھے
 
زیک

مسافر
سپریم کورٹ پر حملے کے وقت ہاشمی صاحب نون لیگ کے ساتھ رہے ۔ حملے کے بعد بھی نون لیگ کے ساتھ رہے ۔ شاید اسوقت ضمیر سو رہا تھا ۔
بالکل صحیح۔ مگر یہ بات اس وقت بھی درست تھی جب جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور تب بھی جب پارٹی صدر بنے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
بالکل صحیح۔ مگر یہ بات اس وقت بھی درست تھی جب جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور تب بھی جب پارٹی صدر بنے۔
مگر عوامی احتجاج کو غداری یا فساد نہیں سمجھا جاتا تھا جیسا کہ آج سمجھا جا رہا ہے
انتخابات سے پہلے ایک پالیسی بنائی گئی تھی کہ ایسے سیاستدان جو بدعنوانی میں ملوث نہ رہے ہوں اور انتخابات جیت سکتے ہوں اُنہیں پارٹی کی رکنیت دے دی جائے
 
Top