آزادی مارچ اپڈیٹس

x boy

محفلین
مجھے ناجانے کیوں یہ شک ہے کہ موجودہ COAS کو بے خبر رکھ کر کچھ PSO یا CC اندر خانہ اس ساری گیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
ہو سکتا ہے یہ ترقی نہ ملنے والےلیفٹنٹ جنرل اسلم کے ساتھی ہوں۔
یا جنرل رینک کے افسران کا کوئی گروپ ہو۔
خدا کرے کہ میرا یہ شک غلط ہو۔
یہ کیسے پیدا ہوا، یہ گمان کیسے ہوا؟
 

x boy

محفلین
جاوید ہاشمی کا تعلق پہلے نواز لیگ سے تھا بیمار ہوئے تو نواز شریف کو کہا کہ میں ابھی تک آپ کو اپنا مانتا ہوں۔
 
کوئی افسر اختلاف کرے تو اس کے ضمیر کی آواز۔۔۔ اپنی پارٹی کا صدر اختلاف کرے تو سستی شہرت، لفافہ، پاگل، احمق، غدار، ذہنی مریض وغیرہ وغیرہ
نیا پاکستان مبارک ہو
 
یہ پی ٹی آئی نے نہیں کیا الزام عوامی تحریک پر لگایا جا رہا ہے ہجوم کی اپنی نفسیات ہوتی ہے ۔ کل سے مظاہرین کو کھانے اور پانی کی فراہمی بند ہے ۔ صبح پولیس نے بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ شروع کی تو ہجوم پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہو گیا تاہم فوج کی مداخلت پر عمارت کو خالی کر دیا گیا

خدا کا خوف کریں، کم از کم آپ تو اس طرح نہ کریں ان کی ہی پھیلائی ہوئی باتوں پر من و عن یقین کر کے اور آگے پھیلا کر اس کا دفاع بھی کر کے، دن بھر چینلز نے دکھایا کہ دیگوں کی لمبی قطاروں سے کھانے پروسے جاتے رہے، اور لوگ کھا پی کر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

کل تو دونوں سگی بہنیں تھیں اور آج ایک دوسرے کے بچوں پر الزام دھر رہی ہیں، یہ دونوں شروع روز سے ہی یہ انتظار کرتے رہے کہ پہل دوسرا کرے اور پھر پیچھے چلتے تھے ایک دوسرے کے، اب جب ہر طرف سے بلوے کی مذمت کی جا رہی ہے تو یہ ہمارا ورکر نہیں تھا فلاں کا تھا۔ جبکہ باہر اسپیکر پہ پہلے فخر سے بتاتے رہے کہ آگے بڑھو اب وہاں داخل ہو گئے ہیں اب یہاں پہنچو یہ اور وہ۔ حد ہے یار یو ٹرن لینے کی۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
اگر عمران کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی تمام ڈیمانڈز جائز مگر طریقہ کار درست نہیں تو کیا ہاشمی صاحب نےدرست طریقہ اختیار کیا ایک ایسے وقت میں کہ جب پوری کی پوری پارٹی کا مستقبل اور سیاست داؤ پر لگی ہوئی تھی انھوں نے یہ کیا حرکت کی اگر اختلاف تھا اور ان باتوں پر تھا جو کہ پہلے سے طے شدہ تھیں تو پھر 17 اٹھارہ روز تک اس ساری جد و جہد کا حصہ بنے ہی کیوں اور پھر جو آج سنگین الزامات لگائے یہ اسی دن پہلی پریس کانفرنس میں ہی کیوں نہ لگا دیئے جب عمران نے کہا کہ آج سے میرے اور آپکے راستے جدا اس کہ بعد ہی یہ سب کچھ کیوں آخر کیوں ؟؟ کوئی اس پہلو پر بھی تو سوچے ؟؟اور کچھ بولے ؟؟؟
 

زرقا مفتی

محفلین
1620872_962119903801846_2861036768198488000_n.jpg
 

زرقا مفتی

محفلین
میں نہیں سمجھتا فوج عمران خان کے پیچھے ہے، جاوید ہاشمی
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ فوج عمران خان کے پیچھے ہے۔
https://twitter.com/Dawn_News
 

زرقا مفتی

محفلین
جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری اب بھی کوشش ہے کہ معاملات کو آئین و قانون کے تحت مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھی آئین کے خلاف کوئی کام کیا تو اس سے فیڈیشن کو نقصان ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طرزِ حکمرانی سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے ملک کی معیشت کو نقصان ہو رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی قیادت تماشہ کرنے کے بجائے حکمرانی کرے تاکہ مسئلے کو حل کیا جائے۔

http://urdu.dawn.com/news/1009030/
 
آئی ایس پی آر کی وضاحت بطور ادارہ دی گئی ہے۔
تمام ادارے مختلف النسل لوگوں کا مجموعہ ہوتے ہیں اور ہر کسی کی اپنی اپنی ہمدردیاں ہوتی ہیں۔ اس ادارے کے اعلیٰ عہدوں پر متعین کچھ لوگ یا کوئی گروپ تو کسی گریٹ گیم کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن بطور ادارہ ایسا نہیں ہے۔ آئی ایس پی آر کو اس نقطے کو مد نظر رکھ کر پریس ریلیز دینی چاہیے تھی
 
Top