کون کافر ہے جو ترغیب دے رہا ہے اور کون ظالم ہے جو اس پر عمل پیرا بھی ہے۔۔۔ :p
کوئی ایک دو ہوں تو عرض بھی کیا جائے۔ ویسے یہ تحریری ذکر محفلین فورم میں کیا کر رہی ہے جبکہ آپ با وجود جملہ شواہد کے "بضد" ہیں کہ ایں خاکہ نگاری نیست! :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کوئی ایک دو ہوں تو عرض بھی کیا جائے۔ ویسے یہ تحریری ذکر محفلین فورم میں کیا کر رہی ہے جبکہ آپ با وجود جملہ شواہد کے "بضد" ہیں کہ ایں خاکہ نگاری نیست! :) :) :)
یقیناً تنقید پر اکسانے والے ہوں گے۔۔۔ :p ضروری ہے کہ ہر تحریر خاکہ ہی کہلائے۔۔۔ :p
 
ہم تو درجہ سوم کی "اصطلاحات جغرافیہ" کی کتاب سے حافظے کی بنیاد پر ماخوذ تعریف بیان کر رہے تھے کہ خاکے اور نقشے کا فرق واضح ہو سکے۔ اب بالغان اسے بچوں کا کارٹون کہتے ہوں تو راوی بری الذمہ ہے! :) :) :)
 
آپ ہمیشہ اپنی پانچویں سے نیچے نیچے کے درجات کا ہی ذکر کرتے ہیں۔ کیا اس کے بعد سیدھا پی ایچ ڈی میں آئے تھے۔ یا درمیان میں حافظہ کام کرنا چھوڑ گیا۔ :p

یہ محض ایک مذاق ہے۔ اگر گراں گزرے تو ہم اسے حذف کر دیں گے۔ :)
 
یہ محض ایک مذاق ہے۔ اگر گراں گزرے تو ہم اسے حذف کر دیں گے۔ :)
مذاق والا حصہ تو فقط یہ تھا۔ :) :) :)
آپ ہمیشہ اپنی پانچویں سے نیچے نیچے کے درجات کا ہی ذکر کرتے ہیں۔ کیا اس کے بعد سیدھا پی ایچ ڈی میں آئے تھے۔ یا درمیان میں حافظہ کام کرنا چھوڑ گیا۔ :p
بھئی ہم نچلے درجے کے خادم لوگ ہیں تو بات ہی انھیں درجات کی کریں گے۔ ایک پستہ مزاحیہ شاعر مائک کے پاس تشریف لائے، ان سے قبل جو شاعر آئے تھے وہ کافی لمبے قد کاٹھی کے مالک تھے لہٰذا موصوف نے آتے ہی کسی کو مدد کے لیے یوں کہہ کر بلایا کہ اس مائک کو اتنا نیچا کر دیجیے جتنا نیچ میں ہوں۔ خیر یہ تو جملہ غیر معترضہ تھا جبکہ ہم لوگ بات کر رہے تھے پانچویں جماعت کا۔ کچھ عرصہ قبل ایک ننھی سی پیاری سے بچی نے پوچھا، بھائی آپ کون سی کلاس میں پڑھتے ہیں، تو ہم نے جوڑ بتو کر کے ان کو بتایا کہ اکیسویں کلاس میں ہیں ابھی اور سال کا ایک نان ڈگری کورس شامل کر لیں تو تیئیسویں درجے میں ہیں۔ ویسے یہ بھی سچ ہے کہ پانچویں درجے سے آگے کہاں جلدی کوئی بڑھتا ہے۔ مان لیجیے دوسری جماعت کی بات کریں تو پرائمری کی دوسری جماعت، مڈل اسکول کا دوسرا سال، ہائی اسکول انٹر میڈئیٹ، بیچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی، پوسٹ ڈاک ان کے اپنے اپنے دوسرے سال ہوتے ہیں۔ نیز یہ کہ حافظے والی بات بھی قابل توجہ ہے! :) :) :)
 
Top