کراچی کی رونق ۔۔۔۔ از س ن مخمور

loneliness4ever

محفلین
زبردست۔
کسی زمانے میں،صرف 3 ماہ کے لیے میں بھی کراچی مقیم رہا ہوں۔ کچھ کچھ تو یاد ہیں لیکن شاید اس وقت یہ سارے سلسلے نہ ہوتے ہوں گے۔
مجھے ان بسوں کی ایک 'خوبی' یاد ہے، کہ چلتی ہوئی بس پر سوار ہونا پڑتا تھا اور چلتی ہوئی بس سے ہی اترنا پڑتا تھا۔


جی جی چلتی ہوئی بس سے اترنا تو لازمی ہوتا ہے آج بھی ۔۔۔۔۔ بجا فرمایا آپ نے
خاکسار آپکی آمد پر مسرور و ممنون ہے
اللہ پاک خلوص کا یہ سلسلہ قائم رکھے

مالک ہمیشہ آپکو خوشحال رکھے ۔۔۔ آمین
 

loneliness4ever

محفلین
اچھا لکھا :)
کراچی میں ایک بار ہی بس پر سواری ہوئی تھی اور وہ بھی کزن کے اصرار پر، کہ اس سے زیادہ خطرناک تماشا وہ نہیں دکھا سکتا :)


ہا ہا ہا ۔۔۔۔ جی بالکل جناب ایسا ہی ہے مگر اب اس کی جگہ ایک اور خطرناک سواری آ چکی ہے
نام ہے اسکا " چنگ چی " اسکوٹر کے پیچھے بیٹھنے کا ڈبہ لگا دیا گیا ہے اس میں ۔۔۔۔ حالت ایسی
کہ اگر پیچھے دو فربہ جسامت والے بیٹھ جائیں تو سواری کا اگلا پہیہ ہوا میں اٹھ جانا لازمی ہے

ویسے یہ تحریر میری پہلی تحریر تھی جو کسی رسالے کے لئے لکھی تھی ۔۔۔۔ اب آپ سن مت پوچھ لینا

اللہ آباد و بے مثال رکھے آپکو ۔۔۔۔ آمین
 

loneliness4ever

محفلین
,بہت۔ خوب ، اب کچھ ذکر ان بسوں کے پائلٹ کا بھی ہو جائے ، کہ صدر سے نکل کر ناظم آباد ، کریم آباد ، عزیز آباد اور گلبرگ میں یہ کس شان سے داخل ہوتے ہیں ۔ اور وہاں سے صدر کے لئے نکلتے ہوئے ان کے انداز کیسے ہوتے ہیں ۔ انتظار رہے گا ۔ خوش رہیں


بڑے سید صاحب آداب،
خاکسار آپکی آمد پر ممنون و مسرور ہے
جی جناب کئی سال قبل لکھی تھی یہ تحریر، میری پہلی تحریر تھی ایک رسالے کے لئے
اب اس کا سلسلہ جوڑنا ذرا مشکل ہے مگر آپ کا حکم سر آنکھوں پر ۔۔۔۔۔
خاکسار کو ذرا کچھ وقت ڈابے ہوٹل پر جا کر بیٹھنا ہوگا، دو ایک نئے پرانے ڈرائیوروں سے دوستی
کرنا ہوگی پھر یقینا اس تحریر کا اگلا ربط مل جائے گا لکھنے کو ۔۔۔۔

اللہ آباد و کامران رکھے آپکو ۔۔۔۔ آمین
 

loneliness4ever

محفلین
مجھے اپنے ایک کزن کی بات یاد آ گئی۔ میں ننھیال گیا ہوا تھا اور میاں چنوں سے ملتان جانا تھا جو کہ تقیریبًا ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے۔ کزن نے کہا کہ چیمے پر چلتے ہیں۔ چیمہ بھی نیو خان کی طرح کی بس سروس تھی ان دنوں (شاید اب چلتی ہے کہ نہیں)
میں نے کہا کہ چیمے پر ہی کیوں؟ تو کزن نے ایک یادگار جملہ کہا تھا کہ
"کیونکہ جو لوگ چیمے پر جاتے ہیں وہ اگلے دن اخبار پر آتے ہیں۔"


واہ ۔۔۔ بہت خوب، کیا جملہ کہا تھا آپکے کزن نے، ظاہر ہوتا ہے خوب دلچسپ شخصیت کے مالک ہونگے

آپکی آمد پر بندہ ممنون و مسرور ہے
اللہ آباد و کامران رکھے آپکو ۔۔۔۔ آمین
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
مخمور صاحب گو خمار میں رہتے ہوئے بھی اس پائے کے مضامین نوشت فرماتے ہیں۔ بہت خوب ، بہت مزا آیا،
اس پر مجھے ٹی وی شو سٹوڈیو ڈھائی یاد آیا کہ معین اختر کو اﷲ جنت الفردوس نصیب کرے کراچی کے بس ڈرائیور کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ایسے ہی ’’پرفیکٹ‘‘ انداز میں اس کی نقشہ کشی کی تھی جیسے آج مخمور بھائی نے کی۔ میں داد دیتا ہوں۔


آداب ڈاکٹر صاحب،

خاکسار بے انتہا مسرور ہے آپکا نام اس دھاگے میں دیکھ کر۔ ایسا حال پایا کہ جیسے کوئی خزانہ ہاتھ لگ ہو
اور سچ آپ کے الفاظ ، پسندیدگی کا اظہار بندے کے لئے خزانہ ہی تو ہیں
اسٹوڈیو ڈھائی کے لکھے شانداراسکرپٹ جیسا پرفیکٹ قرار دینا، یہ آپ کی محبت ہے ورنہ بندہ اپنے چاہنے
والوں کے بنا کچھ نہیں
اس درجہ ہمت بندھانے پر خاکسار کے پاس الفاظ نہیں شکریہ کے لئے بھی
بس یہ مفلس گذارش کرتا ہے دعائوں میں اس کو یاد رکھیں
اپنے علم کی روشنی سے اس اندھیرے کو منور فرماتے ہیں

اللہ آباد و بے مثال رکھے آپکو ۔۔۔ آمین
 
Top