محفل! دلچسپ و عجیب

فہیم

لائبریرین
سات سال سے زائد عرصہ ہو گیا اس بات کو، مجھے ایک دوسرے فورم کے ناظم نے یہاں بھیجا تھا کہ یہاں کے اراکین کو گھیر گھار کے اُس فورم پر لے کر آؤں، قتیلِ غالب کے نِک کے ساتھ رکن بنا تھا اور تب سے قتیلِ اردو محفل ہوں :)
گویا
شکاری خود شکار ہوچلا:)
 
نایاب

لائبریرین
نایاب جی ہماری ملاقت کب اور کہاں ہوئی تھی۔ ماحولیات کا پر سب سے پہلے کس نے لکھا تھا؟
میرے محترم معصوم سے بھائی
کیا یاد کروا رہے ہیں وہ فرصت کا زمانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بھی کیا دن تھے جب ہم تجھ سے ملے تھے ۔۔۔۔۔ نیا نیا کمپیوٹر چلانا سیکھا تھا ۔۔ " یاہو " پال ٹالک " ایم ایس این " اردو لنک " ہر جگہ مارے مارے پھرتے تھے ۔ کوئی " لڑکی " ہم سے بھی دوستی کر لے ۔۔۔۔ یہی سوچ کر سکرین پر ابھرتی ہر تحریر کی خدمت کیا کرتے تھے ۔۔۔۔۔ اک دن " اردو لنک " کے چیٹ روم کی سکرین پر اک تحریر ابھری " وائلڈ لائف " سے کسی کو دلچسپی ہے ۔۔۔ نگاہ جم گئی اس تحریر پر ۔۔۔۔۔۔۔ یوں لگا جیسے " صنف نازک " ہو کوئی ۔ اور یہ گانا ذہن میں گونجنے لگا کہ ۔۔ اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا جیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس ٹھگ نے جال پھیلانا شروع کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سرکار میرے کچے دھاگے سے بندھے " یاہو " پہ چلے آئے ۔۔۔
لکھ لکھ کر چیٹ کرتے انگلیاں تھک گئیں ۔ مگر " سرکار " میرے " وائیس چیٹ " پر رضامند نہ ہوتے میرے اشتیاق کو بڑھاتے رہے ۔ آخر اک دن مان ہی گئے ۔ اور " ہیلو " سنتے ہی چکناچور ہوئے سب خواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر " بھائی " بنا چل پڑا ساتھ ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اردو محفل تک پہنچا ۔۔۔۔۔ خود بھی ڈیرے ڈال لیئے ۔۔۔۔۔
اردو لنک پر گزرا وقت بھی ناقابل فراموش ہے ۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھے قابل سچ میں انسان ملے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
محمد وارث

لائبریرین
لیکن سال میں دو ایک بار ہی محفل پر تشریف لاتے ہیں ۔ :)
محمد وارث,

اجی قبلہ اصغر صاحب محترم کیا ضروری ہے کہ کوئے یار میں نعرہٴ مستانہ لگا کر ہی اپنی موجودگی کا احسا س دلایا جائے، کچھ لوگ مجھ جیسے بھی ہوتے ہیں کہ چپ چاپ بلاناغہ درِ جاناں پر حاضری دے جاتے ہیں۔:)
 
سید ذیشان

محفلین
میرے پاس بھی ایک راز ہے۔ میں سب سے پہلے محفل پر آب حیات کے نام سے 14 فروری 2006 (ولنٹائنز ڈے :p) پر رجسٹر ہوا تھا۔ کچھ عرصے میں محفل پر آنا چھوڑ دیا (وجہ بھول گیا ہوں)، اور پھر 2012 میں دوبارہ رجسٹر ہوا (زیش کے نام سے)۔ تب یاد آیا کہ ایک عدد اکاونٹ تو پہلے ہی بنا چکا ہوں۔ تب اس کے پاسورڈ کو بھی ریسیٹ کیا لیکن اس اکاونٹ کو پھر استعمال نہیں کیا۔ اب نئے اکاونٹ کا ستعمال کرتا ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
دلچسپ ہے کہ عجیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر
میں تو ڈبل سنچری کر گیا اک رات میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل تک 147 غیر متفق ریٹنگ پر تھا ۔ اور آج صبح پایا کہ 224 غیر متفق ریٹنگ کے ساتھ ڈبل سنچری مکمل کرچکاہوں ۔
کتنے چوکے کتنے چھکے کہاں کہاں لگائے اس کی کوئی خبر نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بنا اطلاع ہی ڈبل سنچری مکمل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں ان سب کے نام ۔ جن کی ریٹنگ سے مجھے بلند درجہ ملا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
majra.jpg
 
یہ ڈبل سنچری 'ناپسند' اور 'غیر متفق' کو جمع کرنے سے ہوئی ہے۔ کسی نے آپ کی ریٹینگ کو کچھ نہیں کیا
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی یعنی محفل کے بگ باس۔ محفل کے شاید واحد ممبر ہیں جنہوں نے شروع سے اب تک کبھی کوئی اوتار استعمال نہیں کیا:)
ابھی بھی جو اوتار آتا ہے وہ فیس بک سے لنک ہونے کی وجہ سے جناتی خاکہ بنا ہوا آتا ہے:)
 
زیک

مسافر

نبیل شاید محفلین کو ڈرانا نہیں چاہتے
 
دلچسپ ہے کہ عجیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر
میں تو ڈبل سنچری کر گیا اک رات میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل تک 147 غیر متفق ریٹنگ پر تھا ۔ اور آج صبح پایا کہ 224 غیر متفق ریٹنگ کے ساتھ ڈبل سنچری مکمل کرچکاہوں ۔
کتنے چوکے کتنے چھکے کہاں کہاں لگائے اس کی کوئی خبر نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بنا اطلاع ہی ڈبل سنچری مکمل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں ان سب کے نام ۔ جن کی ریٹنگ سے مجھے بلند درجہ ملا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
majra.jpg
در اصل کل ایک محفلین کی درخواست پر ہم نے نا پسندیدہ اور غیر متفق ریٹنگز کے بٹنوں کو بالکل بائیں جانب کیا کیونکہ اکثر احباب پسندیدہ کو کلک کرنے کے بجائے غلطی سے ناپسندیدہ کو کلک کر بیٹھتے تھے۔ جب ہم یہ تبدیلیاں کر رہے تھے تو ہم نے پایا کہ غیر متفق کو مثبت ریٹنگ دی گئی تھی، لہٰذا ہم نے اسے نیوٹرل ریٹنگ دے دیا۔ واضح رہے کہ محفل میں ہم نے کسی بھی ریٹنگ کو منفی شمار نہیں کیا ہے، یا تو مثبت یا نیوٹرل، اسی لیے ممبر کارڈ میں سرخ عدد ہمیشہ صفر ہی رہتا ہے۔ گو کہ ایسا کرنا درست نہیں لگتا لیکن کچھ نازک دلوں کو غیر ضروری ٹھیس نہ پہنچے اس لیے ایسا رکھا گیا ہے۔ :) :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
نبیل بھائی یعنی محفل کے بگ باس۔ محفل کے شاید واحد ممبر ہیں جنہوں نے شروع سے اب تک کبھی کوئی اوتار استعمال نہیں کیا:)
ابھی بھی جو اوتار آتا ہے وہ فیس بک سے لنک ہونے کی وجہ سے جناتی خاکہ بنا ہوا آتا ہے:)
اور مجھے لگتا ہے اسی وجہ سے سارے لوگ نبیل بھیا کے رعب میں رہتے ہیں :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سات سال سے زائد عرصہ ہو گیا اس بات کو، مجھے ایک دوسرے فورم کے ناظم نے یہاں بھیجا تھا کہ یہاں کے اراکین کو گھیر گھار کے اُس فورم پر لے کر آؤں، قتیلِ غالب کے نِک کے ساتھ رکن بنا تھا اور تب سے قتیلِ اردو محفل ہوں :)

یہ پڑھ کر تو بہت اچھا لگا وارث لالہ :)
 
Top