محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم
میں کافی عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ کرک نامہ اور آئی ٹی نامہ کی طرز پہ ایک "سائنس نامہ" ٹائپ کی ویب سائٹ بھی شروع کی جائے، لیکن ہر بار کچھ مسائل آڑے آ جاتے تھے۔ آج کل کچھ فرصت ہے تو میں سوچ رہا ہوں کہ اس بار اردو ویب کی نویں سالگرہ کے موقع پہ اس تجویز کو بھی عملی جامہ پہنا ہی دیا جائے۔
ویب سائٹ کے مقاصد درج ذیل ہوں گے۔
سائنس نامہ بنیادی طور پہ "فزکس" کی ویب سائٹ ہی ہو گی کیونکہ میرا بنیادی سبجیکٹ ہی فزکس ہے لیکن اگر دیگر احباب کا تعاون شامل رہا ےتو اسے سائنس کی دیگر برانچز تک بھی وسعت دی جا سکتی ہے۔
مختلف سائنسدانوں اور ریسرچرز کے حالاتِ زندگی
سائنس کی دنیا میں ہونے والی پیشرفت
مختلف پراجیکٹس
وغیرہ وغیرہ

اس طرز کی ویب سائٹس انگلش میں تو موجود ہیں مگر اردو میں کوئی نہیں ہے۔

سید ذیشان بھائی
عائشہ عزیز آپی
محمداحمد بھائی
نیرنگ خیال بھائی
قیصرانی انکل
محب علوی بھائی

آپ کی آرا اور تجاویز کی ضرورت ہے۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
نہایت عمدہ خیال ہے۔
میرے علم کے مطابق اردو میں سائنس کی ایک عمدہ ویب سائٹ (بلاگ) پہلے سے موجود ہے جو اردو محفل کے ایک قابل رکن (شاید سعد نام ہے)، نے بنائی ہوئی ہے۔ویب سائٹ کا نام یاد نہیں رہا۔ ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ آئی ٹی کے موضوع پر زہیر چوہان کی سائٹ ’آئی ٹی نامہ‘ بھی موجود ہے۔
نئی سائٹ بناتے وقت ان ریورسز سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 
تجویز تو اچھی ہے مگر بلال اس کے لیے پہلے کچھ مضامین لکھ لو اور پھر ان پر تبادلہ خیال کرتے کرتے ان کو ویب سائٹ پر پوسٹ کرو گے تو گفتگو میں زیادہ لطف آئے گا اور تجاویز و آرا بھی بہتر ملیں گی۔

بہت عمدہ تجویز ہے اور ایسی چند ادھوری کاوشیں پہلے بھی ہوئی مگر مسلسل نہ ہونے سے ادھوری رہ گئیں۔

مستقل مزاجی سے ہوتا رہے تو بہترین سلسلہ ہوگا اور کمپیوٹر سائنس پر کچھ لکھنے کا سلسلہ میں بھی شروع کر سکتا ہوں اور لوگ بھی ضرور حصہ ڈالیں گے اگر کام مستقل مزاجی اور بہتر انٹرفیس کے ساتھ جاری رہے۔
 
arifkarim

معطل

شاید آپ اس ویب سائیٹ کی بات کر رہے ہیں:
http://tajassus.pk/
 
محمد سعد

محفلین
نہایت عمدہ خیال ہے۔
میرے علم کے مطابق اردو میں سائنس کی ایک عمدہ ویب سائٹ (بلاگ) پہلے سے موجود ہے جو اردو محفل کے ایک قابل رکن (شاید سعد نام ہے)، نے بنائی ہوئی ہے۔ویب سائٹ کا نام یاد نہیں رہا۔ ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ آئی ٹی کے موضوع پر زہیر چوہان کی سائٹ ’آئی ٹی نامہ‘ بھی موجود ہے۔
نئی سائٹ بناتے وقت ان ریورسز سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
میری سائٹ جو ہے، وہ بلاگ نہیں، فورم ہے۔ نام سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں (تجسس سائنس فورم) :) ۔ بلاگ کے بجائے فورم اس لیے بنایا تھا کہ اگر فورم ہوگا تو زیادہ لوگ اس میں حصہ ڈال سکیں گے۔ اگرچہ یہ خواہش پوری ہوئی نہیں اور فورم بالکل سنسان پڑا ہے۔ لمبی چوڑی تحاریر لکھنا تو دور کی بات، کوئی سوال بھی نہیں ارسال کرتا وہاں پر۔ :(
 
تلمیذ

لائبریرین
۔فورم بالکل سنسان پڑا ہے۔ لمبی چوڑی تحاریر لکھنا تو دور کی بات، کوئی سوال بھی نہیں ارسال کرتا وہاں پر۔ :(

آپ کا فورم اردو میں ایک بہت مفیدریسورس ہے۔ لیکن ا س پر ٹریفک کے کم ہونے کی وجہ غالباً تشہیر کی کمی ہے۔ آپ اردو محفل پر بھی توکم کم ہی تشریف لاتے ہیں ورنہ لوگ آپ کے سگینچر میں فورم کا نام دیکھ کر ہی وہاں آ سکتے ہیں۔ اس پر غور کیجئے۔
 
arifkarim

معطل
میری سائٹ جو ہے، وہ بلاگ نہیں، فورم ہے۔ نام سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں (تجسس سائنس فورم) :) ۔ بلاگ کے بجائے فورم اس لیے بنایا تھا کہ اگر فورم ہوگا تو زیادہ لوگ اس میں حصہ ڈال سکیں گے۔ اگرچہ یہ خواہش پوری ہوئی نہیں اور فورم بالکل سنسان پڑا ہے۔ لمبی چوڑی تحاریر لکھنا تو دور کی بات، کوئی سوال بھی نہیں ارسال کرتا وہاں پر۔ :(
دراصل سائنس ہماری قوم کا مشغلہ نہیں ہے اسلئے آپکا سائنسی فارم سنسان پڑا ہے۔ :(
 
محمد سعد

محفلین
السلام علیکم
میں کافی عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ کرک نامہ اور آئی ٹی نامہ کی طرز پہ ایک "سائنس نامہ" ٹائپ کی ویب سائٹ بھی شروع کی جائے، لیکن ہر بار کچھ مسائل آڑے آ جاتے تھے۔ آج کل کچھ فرصت ہے تو میں سوچ رہا ہوں کہ اس بار اردو ویب کی نویں سالگرہ کے موقع پہ اس تجویز کو بھی عملی جامہ پہنا ہی دیا جائے۔
ویب سائٹ کے مقاصد درج ذیل ہوں گے۔
سائنس نامہ بنیادی طور پہ "فزکس" کی ویب سائٹ ہی ہو گی کیونکہ میرا بنیادی سبجیکٹ ہی فزکس ہے لیکن اگر دیگر احباب کا تعاون شامل رہا ےتو اسے سائنس کی دیگر برانچز تک بھی وسعت دی جا سکتی ہے۔
مختلف سائنسدانوں اور ریسرچرز کے حالاتِ زندگی
سائنس کی دنیا میں ہونے والی پیشرفت
مختلف پراجیکٹس
وغیرہ وغیرہ

اس طرز کی ویب سائٹس انگلش میں تو موجود ہیں مگر اردو میں کوئی نہیں ہے۔

سید ذیشان بھائی
عائشہ عزیز آپی
محمداحمد بھائی
نیرنگ خیال بھائی
قیصرانی انکل
محب علوی بھائی

آپ کی آرا اور تجاویز کی ضرورت ہے۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
اگر آپ کو بلاگ کے بجائے فورم طرز کی سائٹ سے کوئی مسئلہ نہیں اور دیگر کوئی اعتراض بھی نہیں تو میں آپ کو دعوت دوں گا کہ ایک منصوبہ جو پہلے سے چل رہا ہے تو اس کو بہتر بنانے میں مدد کر دیں۔
میں جانتا ہوں کہ اپنی ذاتی سائٹ ہونے کی اپنی کشش ہے اور پھر انٹرنیٹ پر اردو لکھنے والوں میں "بلاگی کلچر" بھی کافی رچا بسا ہوا ہے۔ لیکن پھر بھی، اگر آپ کا دل کرے، تو میں آپ کو دعوت دوں گا کہ آپ تجسس سائنس فورم کا حصہ بن کر اپنے اور ہمارے اس مشترکہ مشن پر کام کریں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہایت عمدہ خیال ہے۔
میرے علم کے مطابق اردو میں سائنس کی ایک عمدہ ویب سائٹ (بلاگ) پہلے سے موجود ہے جو اردو محفل کے ایک قابل رکن (شاید سعد نام ہے)، نے بنائی ہوئی ہے۔ویب سائٹ کا نام یاد نہیں رہا۔ ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ آئی ٹی کے موضوع پر زہیر چوہان کی سائٹ ’آئی ٹی نامہ‘ بھی موجود ہے۔
نئی سائٹ بناتے وقت ان ریورسز سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
متفق ہوں محترم تلمیذ صاحب
میری کچھ عرصہ پہلے زوہیر بھائی سے بھی اس سلسلے میں بات ہوئی تھی مگر پھر میری تعلیمی مصروفیات آڑے آ گئیں۔ آج کل کچھ فرصت ہے تو چاہ رہا ہوں کہ ایک دفعہ آغاز کر دیا جائے، باقی بھی آہستہ آہستہ سیٹ اپ ہوتا ہی جائے گا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تجویز تو اچھی ہے مگر بلال اس کے لیے پہلے کچھ مضامین لکھ لو اور پھر ان پر تبادلہ خیال کرتے کرتے ان کو ویب سائٹ پر پوسٹ کرو گے تو گفتگو میں زیادہ لطف آئے گا اور تجاویز و آرا بھی بہتر ملیں گی۔

بہت عمدہ تجویز ہے اور ایسی چند ادھوری کاوشیں پہلے بھی ہوئی مگر مسلسل نہ ہونے سے ادھوری رہ گئیں۔

مستقل مزاجی سے ہوتا رہے تو بہترین سلسلہ ہوگا اور کمپیوٹر سائنس پر کچھ لکھنے کا سلسلہ میں بھی شروع کر سکتا ہوں اور لوگ بھی ضرور حصہ ڈالیں گے اگر کام مستقل مزاجی اور بہتر انٹرفیس کے ساتھ جاری رہے۔
خاصا وزن ہے آپ کی بات میں۔
مجھے یاد ہے سید ذیشان بھائی نے بھی شاید سپیس ٹائم تھیوری پہ لکھنا شروع کیا تھا، مگر شاید بیچ میں ہی رہ گیا وہ بھی۔ میں بھی کچھ آرٹیکل لکھے تھے، انہیں ڈھونڈتا ہوں اور پوسٹ کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ عائشہ عزیز آپی، نیرنگ خیال بھائی، محمداحمد بھائی اور آپ اپنی اپنی متعلقہ فیلڈز پہ لکھنا شروع کریں تو جلد ہی یہ کام بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔
لیکن شرط مستقل مزاجی ہی ہے۔
امید اس بار یہ کارِ مسلسل ہی ثابت ہو گا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ماشاءاللہ، بسم اللہ کریں، بلال جی۔
یہاں اردو محفل کے ارکان کو سائٹ کے حالات سے باخبر رکھئے گا۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میری سائٹ جو ہے، وہ بلاگ نہیں، فورم ہے۔ نام سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں (تجسس سائنس فورم) :) ۔ بلاگ کے بجائے فورم اس لیے بنایا تھا کہ اگر فورم ہوگا تو زیادہ لوگ اس میں حصہ ڈال سکیں گے۔ اگرچہ یہ خواہش پوری ہوئی نہیں اور فورم بالکل سنسان پڑا ہے۔ لمبی چوڑی تحاریر لکھنا تو دور کی بات، کوئی سوال بھی نہیں ارسال کرتا وہاں پر۔ :(
آپ کا فورم اردو میں ایک بہت مفیدریسورس ہے۔ لیکن ا س پر ٹریفک کے کم ہونے کی وجہ غالباً تشہیر کی کمی ہے۔ آپ اردو محفل پر بھی توکم کم ہی تشریف لاتے ہیں ورنہ لوگ آپ کے سگینچر میں فورم کا نام دیکھ کر ہی وہاں آ سکتے ہیں۔ اس پر غور کیجئے۔
دراصل سائنس ہماری قوم کا مشغلہ نہیں ہے اسلئے آپکا سائنسی فارم سنسان پڑا ہے۔ :(
میں بھی متفق ہوں اس بات سے۔ شاید اس قوم کو سائنس کی طرف متوجہ کرنا دہشت گردی سے بھی زیادہ بڑا مسئلہ ہے۔
دیگر افراد کا تو کیا ذکر، یہاں تو خود اس فیلڈ سے تعلق رکھنے والے بھی چل چلاؤ کی پالیسی پہ عمل پیرا ہیں۔
خیر بات کسی اور طرف نکل جائے گی۔
 
وہ ہماری قوم کے ایک بندے نے فزکس میں کیا نوبل انعام حاصل کر لیا، ہمیں تو پر ہی لگ گئے۔ اب پھر پُھر ہمیں اور کچھ سیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام تو لکھوا ہی چکے ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
اگر آپ کو بلاگ کے بجائے فورم طرز کی سائٹ سے کوئی مسئلہ نہیں اور دیگر کوئی اعتراض بھی نہیں تو میں آپ کو دعوت دوں گا کہ ایک منصوبہ جو پہلے سے چل رہا ہے تو اس کو بہتر بنانے میں مدد کر دیں۔
میں جانتا ہوں کہ اپنی ذاتی سائٹ ہونے کی اپنی کشش ہے اور پھر انٹرنیٹ پر اردو لکھنے والوں میں "بلاگی کلچر" بھی کافی رچا بسا ہوا ہے۔ لیکن پھر بھی، اگر آپ کا دل کرے، تو میں آپ کو دعوت دوں گا کہ آپ تجسس سائنس فورم کا حصہ بن کر اپنے اور ہمارے اس مشترکہ مشن پر کام کریں۔
کافی بہتر تجویز ہے۔ میں خود کسی زمانے میں یہی چاہتا تھا کہ فورم ہی بنایا جائے، اس سے سیکھنے اور سکھانے کے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
لیکن پاکستان سائنس کلب کا فورم بھی کافی حد تک سنسان پڑا ہے۔
فورم کو رن کے لئے ہمیں ویب سائٹ کو دوبارہ نئے سرے سے ترتیب دینا ہو گا۔
میرے ذہن میں کچھ تجاویز ہیں، اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں اسی دھاگے میں یا ذاتی مکالمے میں بات آگے بڑھاؤں۔
میری خود شروع سے یہی ترجیح رہی ہے کہ کوئی کام کرنے والا ساتھ مل جائے تاکہ کام بٹ بھی جائے اور بہتر طریقے سے ہو کیونکہ ایک اور ایک گیارہ۔
:)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
وہ ہماری قوم کے ایک بندے نے فزکس میں کیا نوبل انعام حاصل کر لیا، ہمیں تو پر ہی لگ گئے۔ اب پھر پُھر ہمیں اور کچھ سیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام تو لکھوا ہی چکے ہیں۔
ویسے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے ساتھ بھی ہم نے صرف (ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے) جو سلوک روا رکھا، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
نا قدری ہماری پرانی روایت ہے۔
 
Top