السلام علیکم
میں کافی عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ کرک نامہ اور آئی ٹی نامہ کی طرز پہ ایک "سائنس نامہ" ٹائپ کی ویب سائٹ بھی شروع کی جائے، لیکن ہر بار کچھ مسائل آڑے آ جاتے تھے۔ آج کل کچھ فرصت ہے تو میں سوچ رہا ہوں کہ اس بار اردو ویب کی نویں سالگرہ کے موقع پہ اس تجویز کو بھی عملی جامہ پہنا ہی دیا جائے۔
ویب سائٹ کے مقاصد درج ذیل ہوں گے۔
سائنس نامہ بنیادی طور پہ "فزکس" کی ویب سائٹ ہی ہو گی کیونکہ میرا بنیادی سبجیکٹ ہی فزکس ہے لیکن اگر دیگر احباب کا تعاون شامل رہا ےتو اسے سائنس کی دیگر برانچز تک بھی وسعت دی جا سکتی ہے۔
مختلف سائنسدانوں اور ریسرچرز کے حالاتِ زندگی
سائنس کی دنیا میں ہونے والی پیشرفت
مختلف پراجیکٹس
وغیرہ وغیرہ

اس طرز کی ویب سائٹس انگلش میں تو موجود ہیں مگر اردو میں کوئی نہیں ہے۔

سید ذیشان بھائی
عائشہ عزیز آپی
محمداحمد بھائی
نیرنگ خیال بھائی
قیصرانی انکل
محب علوی بھائی

آپ کی آرا اور تجاویز کی ضرورت ہے۔
بھائی ہمیں کیوں کر بُھلا دیا؟؟؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یا شیخ! تجاویز ضرور دینا لیکن یہ نہ کہنا کہ سارا فورم اکھیڑ کر نئے سرے سے لگاؤ۔ بڑی مشکل ہو جاوے گی۔ :)
اور تجاویز یہیں پر لگاتے جائیں تاکہ مزید مفید تبصروں کا راستہ بھی ذاتی مکالمے کی نسبت زیادہ کھلا رہے۔ امید ہے کہ گفتگو اتنی زیادہ نہیں پھیلے گی کہ سنبھالنا اور کسی نتیجے پر پہنچنا ہی مشکل ہو جائے۔ :)
معذرت کہ بیمار تھا، اس لئے حاضر نہیں ہو سکا۔

میں خود بھی نہیں چاہتا کہ فورم کو "اکھاڑا" جائے کہ یہ کسی طور مناسب نہیں۔لیکن کسی بھی فورم کو بہتر طریقے سے چلانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور پھر اردو زبان میں یہ کام کرنا کتنا مشکل ہو گا، اس کا اندازہ آپ کر سکتے ہیں۔ اور اگر بالفرض ایسا ہو بھی جائے تو، مثال کے طور پہ، ایک سال یا دو سال بعد فورم کی ٹریفک کیا ہو گی، کتنے ممبرز ہو گے، کس قسم کے دھاگے ہوں گے۔۔۔۔ یہ نہ ہو کہ ایک سال بعد جب فورم پہ نظرِ ثانی کی جائے تو فورم اس طرح کے سوالات سے بھرا ہوا ہو

کرنٹ کیا ہوتا ہے، فزکس کی تعریف بیان کریں، نیوٹن کے لاء لکھیں

نتیجہ۔۔۔آپ کے سامنے ہو گا

لہٰذا میری ذاتی رائے یہی ہے کہ مین پیج ایک بلاگ کی شکل کا رکھا جائے، یا پھر بالکل ایک پراپر ویب سائٹ جیسا۔ یہ کچھ مشہور ویب سائٹس اور ان کے فرنٹ پیجز دیکھیے گا۔

http://phys.org/

http://physicsworld.com/

http://www.sciencedaily.com/

بالکل اسی طرح ایک ویب سائٹ شروع کی جائے اور فورم کو سب ڈومین پہ منتقل کر دیا جائے۔ اس طرح فورم پہ زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

باقی آپ کی کیا رائے ہے؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن میں تو سوچ رہا تھا کہ سائنس نامہ کی بنیاد ہی اس لیے ڈالی جا رہی ہے کہ کچھ لکھنے کو موجود ہے۔ لیکن حضرت خود ہی غائب ہو گئے۔ امید ہے کہ خیریت سے ہوں گے۔
خاکے کے لیے کچھ سوچتا ہوں۔ ایک تحریر تو کل ہی ترجمہ کر چکا ہوں یورینس اور نیپچون کی دریافت پر۔ نئے خیال کے لیے، وہ بھی ایسا جسے زیادہ لوگوں کے رنگ بھرنے سے فائدہ ہو، تھوڑا زور ڈالنا پڑے گا ذہن پر۔
ویسے ضروری نہیں کہ میں خاکہ سوچوں اور باقی رنگ بھریں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی اور خاکہ سوچے اور میں رنگ بھرنے والوں میں شامل ہو جاؤں۔ :)
قبلہ اب خیریت ہوں، پچھلے ہفتے نہیں تھا :(
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یارو! اگر کسی کو لمبے چوڑے مضامین لکھنے سے ڈر لگتا ہے تو یہ ہمارا سائنسی اصطلاحات کی فرہنگ کا منصوبہ ہے۔ اس میں کچھ اضافہ کر دیں اگر آپ کے پاس ایسا مواد دستیاب ہو۔
فرہنگ سائنسی اصطلاحات
بہترین ہے گو کہ ذاتی طور پہ مجھے اردو مضامین میں بھی انگلش اصطلاحات ہی استعمال کرنا اچھا لگتا ہے کہ اردو اصطلاحیں ذہن پہ بوجھ ثابت ہوتی ہیں۔
 
لیکن میرے پاس کچھ کتابیں ہیں کہ جو ان اصلاحات سے بھڑی پڑی ہیں، یہ کام قطعی مشکل نہ ہو گا۔
 
محمد سعد

محفلین
معذرت کہ بیمار تھا، اس لئے حاضر نہیں ہو سکا۔

میں خود بھی نہیں چاہتا کہ فورم کو "اکھاڑا" جائے کہ یہ کسی طور مناسب نہیں۔لیکن کسی بھی فورم کو بہتر طریقے سے چلانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور پھر اردو زبان میں یہ کام کرنا کتنا مشکل ہو گا، اس کا اندازہ آپ کر سکتے ہیں۔ اور اگر بالفرض ایسا ہو بھی جائے تو، مثال کے طور پہ، ایک سال یا دو سال بعد فورم کی ٹریفک کیا ہو گی، کتنے ممبرز ہو گے، کس قسم کے دھاگے ہوں گے۔۔۔۔ یہ نہ ہو کہ ایک سال بعد جب فورم پہ نظرِ ثانی کی جائے تو فورم اس طرح کے سوالات سے بھرا ہوا ہو

کرنٹ کیا ہوتا ہے، فزکس کی تعریف بیان کریں، نیوٹن کے لاء لکھیں

نتیجہ۔۔۔آپ کے سامنے ہو گا

لہٰذا میری ذاتی رائے یہی ہے کہ مین پیج ایک بلاگ کی شکل کا رکھا جائے، یا پھر بالکل ایک پراپر ویب سائٹ جیسا۔ یہ کچھ مشہور ویب سائٹس اور ان کے فرنٹ پیجز دیکھیے گا۔

http://phys.org/

http://physicsworld.com/

http://www.sciencedaily.com/

بالکل اسی طرح ایک ویب سائٹ شروع کی جائے اور فورم کو سب ڈومین پہ منتقل کر دیا جائے۔ اس طرح فورم پہ زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

باقی آپ کی کیا رائے ہے؟
اس طرح کا ڈیزائن شروع میں سوچا تھا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ میرے پاس مرکزی صفحے کو بھرنے کے لیے افرادی قوت ناکافی تھی۔ چنانچہ ایک سادہ سا تعارفی صفحہ بنا لیا تھا، جسے بعد میں ہٹا کر فورم کو ہی سامنے لے آیا کیونکہ وہ بجائے لوگوں کو کھینچ کر لانے کے ان کے فورم تک پہنچنے کے راستے میں ایک اور رکاوٹ کا کام کر رہا تھا۔
ہاں الگ سے بلاگ بنا کر بھرنے کے بجائے فورم کی منتخب تحاریر کو ہی مرکزی صفحے پر "پروموٹ" کیا جا سکتا ہے، جہاں سے قارئین اس کے اپنے صفحے پر جا کر پوری گفتگو دیکھ سکیں۔
 
محمد سعد

محفلین
لیکن میرے پاس کچھ کتابیں ہیں کہ جو ان اصلاحات سے بھڑی پڑی ہیں، یہ کام قطعی مشکل نہ ہو گا۔
اگر آپ خود نئے مضامین لکھنے پر توجہ رکھنا چاہتے ہیں تو اصطلاحات اور تشریحات ٹائپ کرنے کا کام کسی دوست کے حوالے بھی کر سکتے ہیں جو ذرا دلچسپی رکھتا ہو۔
 
محمد سعد

محفلین
بہترین ہے گو کہ ذاتی طور پہ مجھے اردو مضامین میں بھی انگلش اصطلاحات ہی استعمال کرنا اچھا لگتا ہے کہ اردو اصطلاحیں ذہن پہ بوجھ ثابت ہوتی ہیں۔
آپ کا پسندیدہ طریقہ جو بھی ہو، ان کے متعلق جاننے کے لیے ایک ذریعہ دستیاب ہونا چاہیے۔ اور جو ڈیزائن میں نے سوچا ہے، اس میں اردو اور انگریزی اصطلاح دونوں لکھ کر تشریح اردو میں کی جائے گی۔ یعنی کسی انگریزی اصطلاح کو بھی اگر کوئی سمجھنا چاہے تو بجائے وکیپیڈیا پر جا کر ثقیل انگریزی میں اس کا تعارف سمجھنے کے اردو میں ہی سمجھ لے۔ اس کا فائدہ وہی ہوگا جو سائنسی تحریر انگریزی کے بجائے اردو میں لکھنے کا ہوگا۔ چنانچہ اس حد تک تو ہم اس کی افادیت پر اتفاق کر ہی سکتے ہیں۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس طرح کا ڈیزائن شروع میں سوچا تھا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ میرے پاس مرکزی صفحے کو بھرنے کے لیے افرادی قوت ناکافی تھی۔ چنانچہ ایک سادہ سا تعارفی صفحہ بنا لیا تھا، جسے بعد میں ہٹا کر فورم کو ہی سامنے لے آیا کیونکہ وہ بجائے لوگوں کو کھینچ کر لانے کے ان کے فورم تک پہنچنے کے راستے میں ایک اور رکاوٹ کا کام کر رہا تھا۔
ہاں الگ سے بلاگ بنا کر بھرنے کے بجائے فورم کی منتخب تحاریر کو ہی مرکزی صفحے پر "پروموٹ" کیا جا سکتا ہے، جہاں سے قارئین اس کے اپنے صفحے پر جا کر پوری گفتگو دیکھ سکیں۔
متفق ہوں سعد بھائی۔ آپ ایک مین پیج بنا لیں اور منتخب تحاریر کو پروموٹ کریں۔ یہ کام بھی شروع کر دیتے ہیں۔ بھرپور امید ہے کہ افرادی قوت کی اس بار کمی نہیں ہو گی۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ میں میرے بہت سے فیلوز ہیں کہ جو یہ کام بخوشی کریں گے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
آپ کا پسندیدہ طریقہ جو بھی ہو، ان کے متعلق جاننے کے لیے ایک ذریعہ دستیاب ہونا چاہیے۔ اور جو ڈیزائن میں نے سوچا ہے، اس میں اردو اور انگریزی اصطلاح دونوں لکھ کر تشریح اردو میں کی جائے گی۔ یعنی کسی انگریزی اصطلاح کو بھی اگر کوئی سمجھنا چاہے تو بجائے وکیپیڈیا پر جا کر ثقیل انگریزی میں اس کا تعارف سمجھنے کے اردو میں ہی سمجھ لے۔ اس کا فائدہ وہی ہوگا جو سائنسی تحریر انگریزی کے بجائے اردو میں لکھنے کا ہوگا۔ چنانچہ اس حد تک تو ہم اس کی افادیت پر اتفاق کر ہی سکتے ہیں۔ :)
ہاں یہ بات پھر بھی مفید رہے گی۔ ایک دفعہ ویبسائٹ ورکنگ میں آ جائے تو یہ کام بھی کر لیتے ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

محمد سعد

محفلین
متفق ہوں سعد بھائی۔ آپ ایک مین پیج بنا لیں اور منتخب تحاریر کو پروموٹ کریں۔ یہ کام بھی شروع کر دیتے ہیں۔ بھرپور امید ہے کہ افرادی قوت کی اس بار کمی نہیں ہو گی۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ میں میرے بہت سے فیلوز ہیں کہ جو یہ کام بخوشی کریں گے۔
یہ کون سی یونیورسٹی کا ڈیپارٹمنٹ ہے جہاں کے لوگ اتنی خوشی سے یہ کام کر لیں گے؟ :bulgy-eyes:
 
Top