مکتوب مجھ پراردو محفل کے اثرات۔ اردو محفل کی نویں سالگرہ

مجھ پراردو محفل کے اثرات۔

اردو محفل میری زندگی میں کتنی سرایت کر چکی ہے اس کا اندازہ مجھے اس وقت ہوا جب میری گھریلو انتظامیہ کے اہم ترین ستون نے اسے اپنی سوکن قرار دیا۔ (سمجھ تو آپ گئے ہونگے)۔ دراصل فیس بک کی بدنام زمانہ متصب اور جانبدار انتظامیہ بہت پہلے ہی نظروں سے گر چکی تھی (کارٹون کا مقابلہ کرا کے ) اور اپنے ارد گرد طرح طرح کے انداز میں کائیں کائیں کرتے دوست نما لوگوں نے میرے زہن کو ایسے جکڑ لیا تھا کہ مجھے یوں لگتا تھا کہ جیسے میں تہذیب اور علم سے عاری ایک ایسے صحراء میں پھنس گیا ہوں جہاں مجھے حالات سے سمجھوتا کرنا ہی ہوگا اور اسی صحراء کے رسم و رواج کو اپنا کر صحرائی بن کر جینا سیکھنا ہوگا۔

لیکن ایک دن اتفاق سے گوگل کے راستے میرا "اردو محفل" میں دخول ہوا۔ تو یوں محسوس ہوا کہ میں ایک نخلستان میں آگیا ہوں۔ جہاں میری بچھڑی محبوبہ اردو زبان اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ موجود رہتی ہے۔ یہاں کے مکین نا صرف پڑھے لکھے ہیں بلکہ سمجھدار اور مہذب بھی ہیں۔ (کم از کم محفل میں تو ایسے ہی رہتے ہیں ؛) )

یہاں میں ایسا گم ہوگیا کہ کسی کو اپنا تعارف بھی نا کراسکا مجھے یوں سارے اپنے لگے کہ اس کی ضرورت ہی محسوس نا کی۔ (میرا محفل میں تعارف کا دھاگہ نہیں ہے)

بس پھر محفل میں میرا دل ایسے لگ گیا کہ کہیں اور جانے کو جی ہی نہیں چاہا۔ فیس بک پر لعنت ملامت تو میں کرتا ہی رہتا تھا مگر اب اس پر تین حرف بھیجنے کے لئے بھی وقت ضایع کرنا چھوڑ دیا۔

محفل میں بات کرتے ہوئے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ مقابل کو فوراً جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ آپ اطمنان سے سوچ سمجھ کر اور گوگل کرکے مناسب جواب دے سکتے ہیں۔ اگر کسی بات پر غصہ آجائے تو بھی غصہ ٹھنڈا کرکے بات آگے بڑھا سکتے ہیں۔ (غصے میں اکثر بات مدلل نہیں رہتی J ) ۔

انہیں اثرات نے مجھے ایک خوش حال (زہنی اعتبار سے) اور پر اعتماد (اچھے دوستوں کی وجہ سے) انسان بننے میں مدد دی۔

میری دعا ہے کہ میری محبوبہ اردو زبان کے حسن میں اضافہ ہوتا رہے۔ اور اسکے مسکن میں چودھویں کے چار چاند لگے رہیں۔
 
زبردست۔
سوکن :ROFLMAO:
کائیں کائیں تو یہاں بھی کافی ہے بس انداز جدا ہے:cool:
بچھڑی محبوبہ کے ناز نخرے اٹھائے رکھیے گا، کیونکہ اب سوکن بھی ہے۔ یہ نہ ہو کہ نہ گھر کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p
تین حرف ضرور بھیج دی جیے گا، ظلم نہ کریں:biggrin:
اپنے تعارف کی لڑی کھول لی جیے۔ دیر گئے گھر آئے ہو والا سلسلہ نہیں ہے یہاں، کوئی کچھ نہیں کہے گا:sneaky:
دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو مزید اچھا انسان بننے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین:)
خوش رہیں
 
جو مزاجِ یار میں آئے.

(ہر چیز بتانے والی تھوڑی ہوتی ہے. جیسے سالن کبھی گلاس میں ڈال کر نہیں کھایا جاتا:p)
مجھے باقاعدہ یہاں کا لنک دیا گیا تھا :)۔ میں نے نقابت کا احترام کیا :) حکم ملے تو گلاس میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ ;)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
جو مزاجِ یار میں آئے.

(ہر چیز بتانے والی تھوڑی ہوتی ہے. جیسے سالن کبھی گلاس میں ڈال کر نہیں کھایا جاتا:p)

یا رب :eek: ،،، پی تو سکتے ہیں نا !! :sneaky: ( پینڈواں تے کوئی بھروسہ نئی بھا جی !! تے اسی ٹھرے پکّے پینڈو :biggrin: )

مجھے باقاعدہ یہاں کا لنک دیا گیا تھا :)۔ میں نے نقابت کا احترام کیا :) حکم ملے تو گلاس میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ ;)

یہ ہم نقیب کب سے ہو گئے لئیق بھائی ؟؟ o_O o_O o_O ۔۔۔۔ خیر! جو ہو گیا سو ہو گیا بالکل آپ کی اپنی تحریریں میں ہی لگانا تھا ، مگر ابن رضا بھائی در اصل خط کے اصل مسودے کی ساخت کا کہہ رہے تھے ، کہ یہ ایک پیاری تحریر تو ہے لیکن خط کے ڈھانچے کے کچھ حصے غائب ہیں :) :) :) ۔۔۔ ( محض ایک رائے :) )
 
یا رب :eek: ،،، پی تو سکتے ہیں نا !! :sneaky: ( پینڈواں تے کوئی بھروسہ نئی بھا جی !! تے اسی ٹھرے پکّے پینڈو :biggrin: )

یہ ہم نقیب کب سے ہو گئے لئیق بھائی ؟؟ o_O o_O o_O ۔۔۔۔ خیر! جو ہو گیا سو ہو گیا بالکل آپ کی اپنی تحریریں میں ہی لگانا تھا ، مگر ابن رضا بھائی در اصل خط کے اصل مسودے کی ساخت کا کہہ رہے تھے ، کہ یہ ایک پیاری تحریر تو ہے لیکن خط کے ڈھانچے کے کچھ حصے غائب ہیں :) :) :) ۔۔۔ ( محض ایک رائے :) )
مجھے علم ہے اس بات کا کہ تحریر کی ساخت کے اعتبار سے اسے آپ کی اپنی تحریریں میں ہونا چاہئے تھا :)۔ اور میں آپ سے اس بارے میں وضاحت لے سکتا تھا لیکن قلت وقت کے باعث میں نے بحث میں پڑے بغیر اس کو یہاں پیش کر دیا۔
نقیب تو آپ تب سے ہوگئے جب سے آپ کو نثری تحریروں کی ذمہ داری دی گئی سالگرہ کے اعتبار سے :)
 
نور وجدان

لائبریرین
مجھے نہیں لگتا فیس بک اتنی بری ہے۔ مجھے بہت سلجھے ہوئے اور ادبی انسان فیس بک سے ملے جنہوں نے میرے اندر بھی ادیبانہ روح پھونک دی ۔ میں نے فیس بک پہ دنیا دیکھ ڈالی ۔ انسان روتا ہے تو اظہار کا طریقہ جدا پایا، مذاق کرنا ہو تو اتنا دلنشیں کہ بندہ بات کے گرد ذہن کو گھماتا رہے اگر فیس بک کو دیکھیں تو ٹوئیٹر بہت ہی سافسٹوکیٹڈ طبقہ استعمال کرتا ہے ، بلاگرز ، اینکرز ، سیاست دان ، ایکٹرز ، شاعر، اور مشہور سخصیات نے یہاں سے بہت کچھ لیا ہے ۔ یہ میری ذاتی رائے ہے ، انسان مردم شناس ہو دھوکہ آپ سائٹ سے کھا لیں یا پڑوس سے بات برابر ہے ، لڑائی کا بھی وہی حال ہے۔۔اردو محفل بھی وہی سوشل سائیٹ ہے جس میں ادبا ء زیادہ ہیں ، اکثر لوگ شفیق اور نرم ہے ۔ ہم کسی کو اچھا کہیں دوسرے کو برا کہ کر بات سیاست دانوں والی ہوجاتی ہے۔
 
آخری تدوین:

معلوم نہیں کیوں اب یہ رواج ہو گیا ہے کہ محفل کی تعریف کے ساتھ فیس بک کی برائی لازم ٹھہری ہے۔
مجھے فیس بک کی انتظامیہ سے تب شکایت پیدا ہوئی جب سے اس پر ڈرا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور بہت سی حکومتوں کی اپیل کے باوجود اس گستاخانہ پیج کو ہٹانے سے انکار کر دیا۔
فیس بک بہت جدید ٹیکنالوجی پر چلتی ہے اور اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں مگر جو انتظامیہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا اہتمام کرے ہم اس پر یقینی لعنت بھیجتے ہیں۔
فیس بک کی برائی کا اردو محفل کی تعریف کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب لئیق بھائی ۔۔۔۔!

خوب تحریر ہے اور آپ کی محفل سے دلی وابستگی کی علمبردار بھی ہے۔

یہاں کے مکین نا صرف پڑھے لکھے ہیں بلکہ سمجھدار اور مہذب بھی ہیں۔ (کم از کم محفل میں تو ایسے ہی رہتے ہیں ؛) )

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
معلوم نہیں کیوں اب یہ رواج ہو گیا ہے کہ محفل کی تعریف کے ساتھ فیس بک کی برائی لازم ٹھہری ہے۔
ہمارے ہاں رواج ہے کہ ایک کی تعریف دوسرے کی برائی سمجھی جاتی ہے۔ شریکے میں تو یہ چیز بےحد زیادہ ہوتی ہے۔ لہذا یہاں بھی یہی سمجھا جائے۔۔۔ :p
 
Top