زیک

مسافر
آپ کے معیار کے مطابق میڈیم ڈرائیو کیا ہوتی ہے بھلا :)
ویسے اس ویک اینڈ پر سوچ رہا ہوں کہ Kuopio کا چکر لگا لوں، میرے گھر سے 330 کلومیٹر کی ون سائیڈڈ ڈرائیو ہے :)
یہاں تو اتنی گرمی ہے کہ لانگ ڈرائیو کا مزا کرکرا ہو جاتا ہے۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آپ کو عمرے کی سعادت بہت مبارک ہو! :)
گھر کب لوٹ رہے ہیں؟
خیر مبارک بھائی ،،، بھائی میں ریاض میں موجود ہوں تو یہاں سے تین دن میں سفر اور عمرہ مکمل ہوتا ہے ! اب تو گھر پہنچ بھی گئے ،،، انشا اللہ سفرِ عمرہ کی روداد جلد سب کے لیئے حاضر کر دوں گا :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کے معیار کے مطابق میڈیم ڈرائیو کیا ہوتی ہے بھلا :)
ویسے اس ویک اینڈ پر سوچ رہا ہوں کہ Kuopio کا چکر لگا لوں، میرے گھر سے 330 کلومیٹر کی ون سائیڈڈ ڈرائیو ہے :)
میں ہفتے کو بریدہ گیا تھا۔ دن کو سخت گرمی میں ایک بجے نکلا تھا، 4 بجے وہاں پہنچا۔ پھر رات کو 12 بجے چل کر صبح 3 بجے واپس پہنچا تھا۔ کوئی 770 کیلو میٹر بنا تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں ہفتے کو بریدہ گیا تھا۔ دن کو سخت گرمی میں ایک بجے نکلا تھا، 4 بجے وہاں پہنچا۔ پھر رات کو 12 بجے چل کر صبح 3 بجے واپس پہنچا تھا۔ کوئی 770 کیلو میٹر بنا تھا۔
مناسب ہوئی نا یہ ڈرائیو، واپسی کی حد تک، جاتے ہوئے گرمی سے واقعی مسئلہ ہوا ہوگا؟
 
شمشاد

لائبریرین
مناسب ہوئی نا یہ ڈرائیو، واپسی کی حد تک، جاتے ہوئے گرمی سے واقعی مسئلہ ہوا ہوگا؟
گرمی فُل جوبن پر تھی لیکن سعودی عرب میں سب سے اچھی اور مزیدار کھجوریں بریدہ میں ہی ملتی ہیں۔ اور رمضان شروع ہونے میں صرف تن دن رہ گئے ہیں۔
 
Top