مبارکباد یک ہزاری حاتم بھائی

نیرنگ خیال

لائبریرین
عرصہ بیتا ہمیں محفل سے ہزاری ہزاری کی آواز آنا بند ہوگئی تھی۔۔۔ لیکن ایسے میں ہمیں ایک اعتراف سنائی دیا۔۔۔ ہاں میں ہزاری ہوں۔۔۔ میں بقلم خود ہزاری ہوں۔۔۔ ہم نے سوچا ہوگا کوئی رہرو۔۔۔ چلا جائے گا۔۔۔ یا بعد میں پتا چلے گا۔۔۔ کہ پانچسوی ہے۔۔۔ لیکن جناب یہ تو واقعتاً ہزاری نکلے۔۔۔۔ مبارکبادی دھاگے پھرولنے کے بعد معلوم ہوا کہ حضور کے نام کا اعلان ادھر ابھی تک نہیں ہوا۔۔۔ سو ہم نے فوراً دھاگہ شروع کرنے کا سوچا۔۔۔۔
حاتم بھائی کے مراسلات سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان کو ہزار مراسلے مکمل کرنے پر میری طرف سے بہت بہت مبارکباد۔۔۔۔
ہزاروی پوسٹ کا سکرین شاٹ نہیں لیا جا سکا۔۔۔۔ :p
161012,xcitefun-congratulations-7.jpg

حاتم بھائی سوچ رہے ہوں گے کہ شاید ہزار مراسلے کرنے سے رکن ایسا لگنے لگتا ہے۔۔۔ :D
1000posts.gif

ہم سب اہلیان محفل کی طرف سے آپ کو ہزار مراسلوں کی بہت بہت مبارک۔۔۔۔
79724,xcitefun-congrats.gif
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
بہت بہت شکریہ نین بھیا ۔ ۔ :)
آپ کی محبتوں اور عنایتوں کا جتنا بھی مشکور ہوں کم ہے ۔ ۔ :):)
جہاں تک مراسلوں سے سیکھنے کی بات ہے تو احقر کے مراسلہ جات دیکھ کر کوئی بھی صرف یہی سیکھ سکتا ہے کہ بندہ کے قلم پر نیرنگ کا رعب طاری ہے۔ یا یوں کہہ لیجئے کہ کالم تمام حلقہ نیرنگ خیال ہے :):):)
بہت مشکور ہوں کہ جناب کے مراسلات سے بہت بلکہ بہت ہی کچھ سیکھا اور یہی چاہ آگے بھی اس سے بھی زیادہ رہے گی۔ بہت دعائیں۔ جیتے رہیے اور سدا شاد آباد رہیے ۔ ۔ :)
 
حاتم بھائی جو بات درست تھی وہ میں نے کی۔ جو آپ نے کہا سب شاپریت ہے۔۔۔۔ :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
حاتم بھائی جو بات درست تھی وہ میں نے کی۔ جو آپ نے کہا سب شاپریت ہے۔۔۔ ۔ :)
ہاہاہاہا ۔ ۔ ۔ شاپریت سے تو وہ واقف ہوں جو اس کوچہ میں رہے ہوں ، ہم تو نام ہی دیکھ کر دوسری طرف رخ کر لیتے تھے ۔ ۔ :):):)
جیہڑے پِنڈ نئیں جانا اوہدا راہ کیہ پُچھنا ۔ ۔ ;)
پس نوشت: شاپریت کا ذکر کرتا اگر کوئی بندہ مل جائے تو سمجھ لیں کہ وہ کوچہ شاپراں کا ساکن ہے اور باقی لڑیوں کا امن تباہ کرنے اور شاپریت پھیلانے کی غرض سے آیا ہے ۔:):):)
 
باہر بیٹھ کر اتنا علم۔۔۔۔۔ ساحل سے بیٹھ کر طوفاں کا اندازہ۔۔۔ اللہ اللہ
 
فلک شیر

محفلین
اللہ تعالیٰ علم و عمل میں برکت دیں اور حق کو حق جان کر اس کی اتباع کی توفیق دیں اور باطل کو باطل جان کر اس سے احتراز کا سودا ارزاں فرمائیں۔
 
Top