’ہمیں آئی ایس آئی سے پیار ہے‘

arifkarim

معطل
بلا شبہ ہمیں پاک فوج اور ائی ایس آئی سے پیار ہے کیونکہ یہ ہماری حفاظت کے ادارے ہیں، لیکن یہ ادارے انسانوں پر مبنی ہیں اور گناہ اور غلطیوں سے پاک نہیں ہیں۔ غلطیاں اور اختلاف رائے ان سے بھی ہو سکتا ہے ۔ ان سے اختلاف رائے رکھنا کوئی جرم نہیں اور نا ہی غداری ہے۔

کیسی حفاظت؟ یہ جو شہروں میں روز بم دھماکے، گولہ بارود، اسلحے کے استعمال سے بے گناہ مر رہے ہیں انکا کیا؟ پچھلے 10 سالوں میں 50000 سے زائد پاکستانی ان افواج اور خفیہ ایجنسیوں کی نااہلی کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ انکی نااہلی تو اسقدر ہے کہ یہ اپنی ہی پولیس، فوج کے جوانوں کی حفاظت دہشتگردوں سے نہیں کر سکتے۔ عوام کو کیا خاک تحفظ فراہم کریں گے!
 
فاتح

لائبریرین
مختلف ممالک کے خفیہ ادارے اگر آپس میں اپنے اپنے مفاد کی خاطر انٹلیجنس شیئر کرتے ہیں تو اسمیں کیا برائی ہے؟ خفیہ طور پر تو آئی ایس آئی اور اسرائیلی موساد کے بھی آپس میں تعلقات رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب یہ خفیہ ادارے اپنے مینڈیٹ سے ہٹ کر جگہ جگہ اپنی ٹانگ اڑائیں جیسا کہ آئی ایس آئی تخلیق پاکستان سے لیکر اب تک پاکستانی سیاست میں اپنا لُچ تل رہی ہے۔ کیا باقی ترقی یافتہ ممالک کی خفیہ ایجنسیاں بھی اس قسم کے ڈرامے کرتی ہیں؟
The Mehran bank scandal also known as Mehrangate, was a major political scandal in the history of Pakistan between 1990-1994 in which senior politicians and political parties were found to have been bribed by Pakistan Army and intelligence officers, from ISI, to prevent the re-election and to destabilize the government of the Pakistan Peoples Party (PPP).[1]
http://en.wikipedia.org/wiki/Mehran_Bank_scandal
جی ہاں! اتفاق کرتا ہوں کہ یہی انفارمیشن شیئرنگ آئی ایس آئی بھی کر رہی ہے دنیا کی باقی تمام ایجنسیز کی طرح۔۔۔
1990 تا 1994 میں مہران گیٹ میں فوج کا کردار درست نہیں تھا اور میں ذاتی طور پر اسے پسند نہیں کرتا۔۔۔ لیکن یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ اسلم بیگ ضیا کا دست راست رہا ہے اور تب ضیا کو مرے ہوئے بمشکل تمام 2 سال ہی ہوئے تھے۔۔۔ اس کی پھیلائی ہوئی گندگی اتنی جلدی ختم ہونے کی توقع رکھنا بے وقوفی تھی۔
 
فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہاہا اب آپ کے دیے ہوئے لنک کو آسمانی صحیفے سے کم تر سمجھیں تو آپ ناراض ہوتے ہیں اور جس نے نہیں ماننا اس نے نہیں ماننا پر اتر آتے ہیں ہاہاہاہاہا
 
کیسی حفاظت؟ یہ جو شہروں میں روز بم دھماکے، گولہ بارود، اسلحے کے استعمال سے بے گناہ مر رہے ہیں انکا کیا؟ پچھلے 10 سالوں میں 50000 سے زائد پاکستانی ان افواج اور خفیہ ایجنسیوں کی نااہلی کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ انکی نااہلی تو اسقدر ہے کہ یہ اپنی ہی پولیس، فوج کے جوانوں کی حفاظت دہشتگردوں سے نہیں کر سکتے۔ عوام کو کیا خاک تحفظ فراہم کریں گے!
دہشت گردوں سے لڑ بھی تو یہی رہے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ہاہاہاہاہا اب آپ کے دیے ہوئے لنک کو آسمانی صحیفے سے کم تر سمجھیں تو آپ ناراض ہوتے ہیں اور جس نے نہیں ماننا اس نے نہیں ماننا پر اتر آتے ہیں ہاہاہاہاہا
آپکی مرضی ہے جناب۔ جیسے چاہیں اپنے عشق حقیقی کو نبھائیں۔ ہمیں اس سے کیا:)
 
فاتح

لائبریرین
نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کا ڈھکوسلا گھڑنے یعنی سے بنانے والوں تک کو خود بھی نہیں معلوم کہ کیا چیز بن رہی ہے اور اس کے اغراض و مقاصد کیا ہیں اور یہ کون سا ایسا تیر چلانے جا رہی ہے جو اس سے پہلے موجود ایجنسیاں نہیں چلا رہیں تو اس بے چارے پاکستانی جس نے مضمون لکھا ہے کو کیا علم ہو گا
 
صرف علی

محفلین
بھائی اس میں اتنا شور مچانے کی کیا بات ہے دنیا میں کوئی ایسا ملک ہے جو ایسا کام نہیں کرتی سب ممالک میں یہ ہوتا ہے مگر کسی ملک کی میڈیا میں اپنے ملک کے خفیہ اداروں کی اس طرح تذلیل نہیں کی جاتی ہے یہاں تو خود نواز حکومت اس کام میں جیو کے ساتھ شامل ہے
 
زیک

مسافر

مثلا کن ممالک میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے؟

http://www.theguardian.com/world/2013/nov/30/iran-new-press-freedoms
 
نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کا ڈھکوسلا گھڑنے یعنی سے بنانے والوں تک کو خود بھی نہیں معلوم کہ کیا چیز بن رہی ہے اور اس کے اغراض و مقاصد کیا ہیں اور یہ کون سا ایسا تیر چلانے جا رہی ہے جو اس سے پہلے موجود ایجنسیاں نہیں چلا رہیں تو اس بے چارے پاکستانی جس نے مضمون لکھا ہے کو کیا علم ہو گا
درست، لیکن غیر متعلق جواب! :) :)
 
زیک

مسافر
کوئی یہ بتائے گا کہ کرائم نیوز نیویارک کیا شے ہے جس نے یہ مضحکہ خیز رینکنگ دی؟
 
فاتح

لائبریرین
درست، لیکن غیر متعلق جواب! :) :)
واؤ۔۔۔ آپ واقعی اتنے معصوم اور بھولے ہیں یا۔۔۔۔ کہ آپ کو اپنی بات کا جواب ہی نہیں ملا۔۔۔ بھائی، آپ نے پوچھا کہ
یعنی آپ کی مراد تھی کہ یہ مضمون (ایک لائن کا مضمون ) تو کسی پاکستانی کا لکھا ہوا ہے لہٰذا اس کی حماقتیں امریکیوں کے سر نہیں منڈھی جا سکتیں۔۔۔ جس پر میں نے یہ لکھا تھا:
نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کا ڈھکوسلا گھڑنے یعنی سے بنانے والوں تک کو خود بھی نہیں معلوم کہ کیا چیز بن رہی ہے اور اس کے اغراض و مقاصد کیا ہیں اور یہ کون سا ایسا تیر چلانے جا رہی ہے جو اس سے پہلے موجود ایجنسیاں نہیں چلا رہیں تو اس بے چارے پاکستانی جس نے مضمون لکھا ہے کو کیا علم ہو گا
یعنی اس ایک سطر پر مبنی مضمون لکھنے والے پاکستانی نے کیا خاک لکھنا تھا این آئی ڈی کے بارے کہ یہ تو اسے بنانے والوں کو بھی معلوم نہیں کہ یہ کیا چیز ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
کوئی یہ بتائے گا کہ کرائم نیوز نیویارک کیا شے ہے جس نے یہ مضحکہ خیز رینکنگ دی؟
آپ امریکہ میں رہتے ہیں سو کرائمز نیوز "نیو یارک" کی بابت آپ ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ :)
لیکن چونکہ یہ واضح نہیں کہ یہ رینکنگز کن بنیادوں پر کی گئیں لہٰذا اس رینکنگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔
 
سید ذیشان

محفلین
کوئی یہ بتائے گا کہ کرائم نیوز نیویارک کیا شے ہے جس نے یہ مضحکہ خیز رینکنگ دی؟
اففف یہ بابے کی باتیں تو اب سنی ہیں میں نے۔ یہ خبطی بابا ڈی جی تھا آئی بی کا؟
سوچیس ذرا اگر ڈی جی کا یہ حال ہے تو باقی کیسے ہونگے؟
 
آخری تدوین:
واؤ۔۔۔ آپ واقعی اتنے معصوم اور بھولے ہیں یا۔۔۔ ۔ کہ آپ کو اپنی بات کا جواب ہی نہیں ملا۔۔۔ بھائی، آپ نے پوچھا کہ

یعنی آپ کی مراد تھی کہ یہ مضمون (ایک لائن کا مضمون ) تو کسی پاکستانی کا لکھا ہوا ہے لہٰذا اس کی حماقتیں امریکیوں کے سر نہیں منڈھی جا سکتیں۔۔۔ جس پر میں نے یہ لکھا تھا:

یعنی اس ایک سطر پر مبنی مضمون لکھنے والے پاکستانی نے کیا خاک لکھنا تھا این آئی ڈی کے بارے کہ یہ تو اسے بنانے والوں کو بھی معلوم نہیں کہ یہ کیا چیز ہے۔
ہمارا مطلب صرف اتنا تھا کہ ویکیپیڈیا میں اندرون خانہ حقائق کبھی بیان نہیں کیے جاتے، وہاں بس عمومی باتیں ہی شیئر کی جاتی ہیں :) :)
 
فاتح

لائبریرین
ہمارا مطلب صرف اتنا تھا کہ ویکیپیڈیا میں اندرون خانہ حقائق کبھی بیان نہیں کیے جاتے، وہاں بس عمومی باتیں ہی شیئر کی جاتی ہیں :) :)
کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔۔۔
کبھی آپ کہتے ہیں کہ کیا اسے بھی امریکی ایجنسیوں نے مختص کیا ہوا ہے (امریکی ایجنسیاں اتنی بھی گئی گزری نہیں ہیں کہ بارہ چودہ الفاظ کی ایک سطر کا "مضمون" لکھنے لگیں)
اور کبھی آپ کہتے ہیں کہ آپ کا مقصد یہ تھا کہ وکی پیڈیا پر صرف عمومی باتیں شیئر کی جاتی ہیں۔
اور آپ کو جو جواب دیا جائے اسے آپ غیر متعلقہ قرار دے دیتے ہیں۔
کبھی کھل ہی نہیں پاتا ہے منشا ان حسینوں کا
قمیضیں سبز رکھتے ہیں، دوپٹے لال رکھتے ہیں​
 
Top