zaryab sheikh
محفلین
پاکستان میں تھری جی اور فور جی سروس جلد ہی شروع ہو نے والی ہےجس کے بعد سنا ہے انقلاب کا سونامی آجائے گا، مہنگائی کا جن روتا ہوا واپس بوتل میں چلا جائے گا، روٹی ایک ایس ایم ایس سے بھی زیادہ سستی ہو جائے گی ، غریب کے گھر کا چولہا کبھی ٹھنڈا نہیں ہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ گیس آتی ہو، انصاف گھر کے دروازے پر ملے گا، چاہے آپ گھر پر موجود نہ بھی ہوں، ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی، جہیز میں دلہنیں فور جی موبائل بھی اب ساتھ لائیں گی، کاشتکاروں کو تو بڑا فائدہ ہوگا کیونکہ تھری جی اور فور جی کی کھاد ڈالنے کے بعد ان کی فصل پہلے سے بھی زیادہ ہری بھری ہوگی اور پھرگھر میں پیسوں کی ریل پیل شروع ہوجائے گی، سکولوں میں خواندگی کی شرح بنگلہ دیشن سے بھی بڑھ جائے گی، وزیراعلیٰ طلبا کو لیپ ٹاپ کی بجائے تھری جی اور فور جی موبائل دیں گے تاکہ وہ اپنی تعلیم پر کم اور رات کو جانو پر زیادہ توجہ دیں، کیونکہ آواز کے ساتھ اب محبوب کا حسین چہرہ بھی دیکھنے کو ملے گا، امریکہ بھی پاکستان کی عزت کرے گا اور جی جی کرکے بات کیا کرے گا ، بھارت اور افغانستان تو کبھی پاکستان کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کریں گے، ڈالر کانپتا ہوا تیزی کے ساتھ نیچے چلا جائے گا ، تھری جی اور فور جی موبائل رکھنے والوں کو پیٹرول بہت ہی سستا ملے گا، بجلی کا بل بھی کم آئے گا کیوں کہ ان کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی چھوٹ دی جائے گی، میری طرف سے آپ سب کو تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے آنے پر بہت بہت بہت بہت مبارکباد ہو