لڑکی کے جہیز کا حصہ سانپ کا منکا

منصور مکرم

محفلین
کہتے ہیں کہ سانپ پکڑنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اسکو دم کی طرف سے پکڑا جائے۔
اب اگر اسکو مارنا ہے تو اسکو گھوما گھوما کر کسی درخت یا دیوار ہر اس کا سر دے مارو۔تو کاٹ بھی نہیں سکے گا ،اور مر بھی جائے گا۔
اللہ بہتر جانے حقیقت کیا ہے؟
 
زیک

مسافر

تجربہ کریں اور پھر نتائج سے آگاہ کریں
 
قیصرانی

لائبریرین
کہتے ہیں کہ سانپ پکڑنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اسکو دم کی طرف سے پکڑا جائے۔
اب اگر اسکو مارنا ہے تو اسکو گھوما گھوما کر کسی درخت یا دیوار ہر اس کا سر دے مارو۔تو کاٹ بھی نہیں سکے گا ،اور مر بھی جائے گا۔
اللہ بہتر جانے حقیقت کیا ہے؟
سانپ بہت تیز یا پھرتیلا ہوتا ہے۔ اس لئے آپ کو اس سے بھی تیز ہونا پڑے گا۔ دوسرا یہ کہ کوبرا ٹائپ کے سانپ بہت تیزی سے رخ بدلتے ہیں، ان کی دم ہاتھ مشکل سے ہی آتی ہے۔ اکثر کاٹ بھی لیتے ہیں۔ پکڑنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ لچکدار لکڑی یا لاٹھی ان کی گردن پر یا سر کے پاس رکھ کر سر نیچے دبا دیں، پھر پکڑنا آسان ہو جاتا ہے :)
 
منصور مکرم

محفلین
ایک جاننے والا ہے۔اسکے پاس کئی قسم کے سانپ ہوتے ہیں۔جیب میں،آستین میں،گردن کے پاس۔
اور وہ پکڑتا ہے اور دم کرکے اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔

لیکن ظالم طریقہ نہیں بتاتا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سانپ پکڑنے کے لئے کیننتھ اینڈرسن نے یہ فارمولا بتایا ہے کہ:
سانپ کے سامنے اس سے اتنی دور رہ کر کہ اس کا حملہ آپ تک نہ پہنچ سکے، اس کے سامنے کوئی چیز زمین پر ماریں، جونہی سانپ اس پر حملہ کرے، فوراً اس کے سر کو اوپر سے پکڑ لیں کہ سر نیچے زمین کو جھکا ہوا ہوگا۔ تاہم اس سلسلے میں یاد رہے کہ زمین ریتلی نہ ہو، کیچڑ نہ ہو اور پکڑنے والے کے اعصاب سرے سے ہی نہ ہوں۔ زمین ریتلی یا کیچڑ ہوا تو سانپ نیچے سے پھسل کر آپ پر حملہ کر سکتا ہے۔ اگر اعصاب ہوئے تو کسی بھی وقت جواب دے سکتے ہیں
دوسری اہم بات یہ کہ سانپوں میں کنگ کوبرا کو کافی پھرتیلا سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا حملہ اس سے کم رفتار ہوتا ہے جتنی رفتار سے باکسر کا مکا آتا ہے۔ یعنی آپ اگر اپنے ہوش و حواس بحال رکھیں تو حملہ سے بچنا آسان ہے :)
 
کہتے ہیں کہ سانپ پکڑنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اسکو دم کی طرف سے پکڑا جائے۔
اب اگر اسکو مارنا ہے تو اسکو گھوما گھوما کر کسی درخت یا دیوار ہر اس کا سر دے مارو۔تو کاٹ بھی نہیں سکے گا ،اور مر بھی جائے گا۔
اللہ بہتر جانے حقیقت کیا ہے؟
یہ کافی لوگوں کا آزمودہ طریقہ ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ جب آپ سانپ کو دم سے پکڑ کر زور کسی دیوار پر دو تین دفعہ دے مارتے ہیں تو اسکی پسلیاں ٹوٹ جاتی ہیں چنانچہ اب وہ رینگ نہیں سکتا۔۔۔بس اب آپنے اسکے بعد یہ کرنا ہے کہ اسکے پیٹ پر گدگدی کریں ۔۔جب وہ ہنسنے لگے تو اسکے منہ میں نسوار ڈال دیں۔۔۔۔:p
 
قیصرانی

لائبریرین
سانپ نے صرف سر سوراخ سے باہر نکالا تھا۔اس نے فورا پلاس لے کر خاموشی سے سر کے قریب پکڑ لیا۔اور لے آیا اسکو اپنے دوکان ۔وہاں سوئی دھاگہ لے کر اسکا منہ سی لیا اور بس پھر لوگوں کیلئے سانپ تماشہ بن گیا۔
اس کا منہ نہیں سیا، محض دھاگے کو گرہ لگائی تو اسے بھی گرہ لگ گئی :)
 
باباجی

محفلین
سنا ہے کہ سانپ کو اگر دم کرکے پکڑیں تو اسے نہ ماریں کیونکہ وہ اس وقت کچھ نہیں کرسکتا ۔۔ مطلب آپ اس پہ ظلم کریں گے ۔۔ بلکہ کسی بھی جاندار کو دم کے زیر اثر نہ ماریں ۔۔
سانپ کو دم سے پکڑ کر اگر آپ زور دار جھٹکا دیدیں تو اس کے مہرہ الگ ہوجاتے ہیں اور وہ حرکت نہیں کرسکتا ۔ لیکن زہریلے سانپ کو پکڑنے کے لیئے مضبوط اعصاب اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ذرا سی چوک ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے ۔۔ لیکن بہرحال سانپ پالتو جانور نہیں ہے ۔۔ جس شخص سے میں سانپ خرید تا تھا وہ ہمیشہ کہتا تھا کہ اگر کسی کے ساتھ مذاق کرنا ہو تو بتا کر کرنا ورنہ اس کی جان بھی جا سکتی ہے یا کوئی مسئلہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ لوگ سانپ سے بہت خوف کھاتے ہیں ۔۔
لیکن ایک بات ہے سانپ بہت خوبصورت مخلوق ہے ۔
 
یہ کافی لوگوں کا آزمودہ طریقہ ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ جب آپ سانپ کو دم سے پکڑ کر زور کسی دیوار پر دو تین دفعہ دے مارتے ہیں تو اسکی پسلیاں ٹوٹ جاتی ہیں چنانچہ اب وہ رینگ نہیں سکتا۔۔۔ بس اب آپنے اسکے بعد یہ کرنا ہے کہ اسکے پیٹ پر گدگدی کریں ۔۔جب وہ ہنسنے لگے تو اسکے منہ میں نسوار ڈال دیں۔۔۔ ۔:p
پھر تو وہ مرجائے گا ایسے بہت سارے تجربات ہم نے کیئے ہوئے ہیں۔
 
x boy

محفلین
دنیا کا زہریلا ترین سانپ
01 مئی 2014 (00:09)

news-1398883467-2516.jpg

برزبین(بیورو رپوٹ)آپ نے اکثر مختلف اقسام کے زہریلے سانپوں کے بارے میں توسن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا زہریلاترین سانپ کو نسا ہے؟دنیا کا زہریلا ترین سانپ”انلینڈتائپان“کومانا جاتا ہے۔اسے”مغربی تائپان‘‘ کے نام سے بھی جانا جا تا ہے اور عموماً یہ آسٹریلیا کے مشرقی و سطی علاقے میں پایا جا تا ہے۔اس کاذکر پرانی کتابوں میں ملتا ہے لیکن حالیہ تاریخ میں اسے 1972ء میں دریافت کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سانپ اگر ایک دفعہ کسی شخص کو کاٹ لے تو اس کے منہ سے نکلنے والازہر 100انسانوں کو مارنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔اس کے ڈسنے کے بعد اگر زخم کا فوری علاج نہ کیا جائے تو 30منٹ سے 45منٹ میں انسان کی موت ہو سکتی ہے۔یہ انتہائی پھرتیلا اور نشانے کا انتہائی پکا ہوتاہے۔عموماً یہ حملہ نہیں کرتا لیکن اگر خطرہ محسوس کرے تو چوکتا بھی نہیں۔لہذا کہا جا سکتا ہے کہ یہ خطرناک ترین سانپ تو نہیں لیکن زہریلا ترین ضرور ہے۔
 
arifkarim

معطل

آپکی اطلاعات درست ہیں لیکن افریقی بلیک مامبا کا زہر جسم میں تیز ترین رفتار سے کام کرتا ہے۔ اس سانپ کا ڈسا محض بیس منٹ میں زندگی کی بازی ہار جاتا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Black_mamba
 
ایم اے راجا

محفلین
شہزاد صاحب بہت عمدہ، یہ جوگی عمرکوٹ میں میرے محلہ دار ہیں میرا بسیرا عمرکوٹ جوگی کالونی کے بالکل ساتھ ہے، تصویر والے اکثر جوگیوں کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں
 
Top