آج کی آیت

یہ سلسلہ کیوں رک گیا دوستو ؟؟؟
اب ہمارے گھروں میں بھی قران پاک ریشمی غلافوں میں لپٹا کسی اونچی جگہ پر اپنے پڑھنے والوں کا منتظر رہتا ہے اور محفل میں بھی کوئی ایسا ہی حال لگ رہا ہے۔ یہ عظیم کتاب ہم انسانوں کی اونرز مینول بک ہے، اسے جانے اور سمجھے بغیر ہم کیسے چلا سکتے ہیں نظام حیات۔ میں سب دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آئیں اس لڑی کو مل جل کر زندہ رکھیں۔ کہ شاید ہماری کوئی کاوش اپنے نہیں تو کسی اور کے کام آجائے۔ جزاک اللہ
 
اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰی وَ نَکْتُبُ مَا قَدَّمُوۡا وَ اٰثَارَہُمْ ؕ؎ وَکُلَّ شَیۡءٍ اَحْصَیۡنٰہُ فِیۡۤ اِمَامٍ مُّبِیۡنٍ
سورہ یس آیت 12
بیشک ہم مُردوں کو جِلائیں گے( دوبارہ زندہ کرنا) اور ہم لکھ رہے ہیں جو انہوں نے آ گے بھیجا اور جو نشانیاں پیچھے چھوڑ گئے اور ہر چیز ہم نے گن رکھی ہے ایک بتانے والی کتاب میں
 
1383945_611117032260203_638975886_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
عبد القیوم صاحب، بہت شکریہ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کا۔

اردو محفل تصویری مراسلوں کی بجائے تحریری مراسلے کو ترجیح دیتی ہے۔
 
عبد القیوم صاحب، بہت شکریہ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کا۔

اردو محفل تصویری مراسلوں کی بجائے تحریری مراسلے کو ترجیح دیتی ہے۔

محترم شمشاد صاحب۔ اردومحفل کی ترجیہات بتانے کا شکریہ۔ مستقبل میں انھیں ملحوظ خاطر رکھوں گا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فیْ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَمَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الکَافِرِیْنَ

اے ہمارے رب!ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما۔ ہمارے کام میں تیری حدود سے جو تجاوز ہوگیا ہواُسے معاف فرما اور ہمارے قدم جمادے اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما
 
الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرْضَ فِرٰشًا وَّالسَّمَآءَ بِنَآءً ۪ وَّاَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّکُمْ ۚ فَلَا تَجْعَلُوۡا لِلہِ اَنۡدَادًا وَّ اَنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ
﴿۲۲﴾ البقرہ
جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا تو اس سے کچھ پھل نکالے تمہارے کھانے کو تو اللّٰہ کے لئے جان بوجھ کر برابر والے نہ ٹھہراؤ
 
فَمَن يُرِدِ اللَّهُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللَّهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ(١٢٥)
الأنعام
پس یہ حقیقت ہے کہ جسے اللہ ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے اُس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہی میں ڈالنے کا ارادہ کرتا ہے اُس کے سینے کو تنگ کر دیتا ہے اور ایسا بھینچتا ہے کہ (اسلام کا تصور کرتے ہی) اُسے یوں معلوم ہونے لگتا ہے کہ گویا اس کی روح آسمان کی طرف پرواز کر رہی ہے اِس طرح اللہ (حق سے فرار اور نفرت کی) ناپاکی اُن لوگوں پر مسلط کر دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے ..
 

x boy

محفلین
مفہوم حدیث:-
ایک بیمار شخص جسے کوئی جن ستارہا تھا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اپنا مرض بتایا، عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ مندرجہ ذیل آیت اس کے کان میں پڑھا، وہ بیمار شخص بالکل ٹھیک ہوگیا، جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اس کے کان میں کیا دم کیا ہے کہ وہ مرض سے بے فکر ہوگیا تو عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے سورۃ مومنوں کی آخری چار آیتیں پڑھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اس کے کان میں یہ آیتیں پڑھ کر اسے جلادیا، اللہ کی قسم ان آیتوں کو کوئی با ایمان شخص بالیقین کسی پہاڑ پر پڑھے تو وہ بھی اپنی جگہہ سے ٹل جائے،
ابو نعیم نے روایت نقل کی ہے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر میں بھیجا اور ھدایت دی کہ صبح وشام ان آیتوں کی تلاوت کیا کرو، تو ہم صبح شام اس کی برابر تلاوت کرتے رہے الحمدللہ ہم باخفاظت واپس لوٹے، تفسیر ابن کثیر ۔

سُوۡرَةُ المؤمنون
أَفَحَسِبۡتُمۡ أَنَّمَا خَلَقۡنَ۔ٰكُمۡ عَبَثً۬ا وَأَنَّكُمۡ إِلَيۡنَا لَا تُرۡجَعُونَ (١١٥) فَتَعَ۔ٰلَى ٱللَّهُ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡحَقُّ‌ۖ لَآ إِلَ۔ٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡڪَرِيمِ (١١٦) وَمَن يَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَ۔ٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرۡهَ۔ٰنَ لَهُ ۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ ۥ عِندَ رَبِّهِۦۤ‌ۚ إِنَّهُ ۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلۡكَ۔ٰفِرُونَ (١١٧) وَقُل رَّبِّ ٱغۡفِرۡ وَٱرۡحَمۡ وَأَنتَ خَيۡرُ ٱلرَّٲحِمِينَ (١١٨)

کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بےفائدہ پیدا کیا ہے اور یہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟ (۱۱۵) تو خدا جو سچا بادشاہ ہے (اس کی شان) اس سے اونچی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی عرش بزرگ کا مالک ہے (۱۱۶) اور جو شخص خدا کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کچھ بھی سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی کے ہاں ہوگا۔ کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے (۱۱۷) اور خدا سے دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے (۱۱۸)
 

جاسمن

لائبریرین
23 اکتوبر 2009 سے لیکر آج 8 اپریل 2014 تک (4 سال 5 ماہ اور 16 دن) کم و بیش 233 ہفتے گزرنے کے بعد بھی اس لڑی میں صرف 4 صفحات کا اضافہ ہو سکا۔ اب اس کا تقابل محفل پر موجود اور لڑیوں سے کریں تو شاید ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کیا کہوں ؟ ہم کہاں جا رہے ہیں ؟
وقت کی قسم بے شک انسان ضرور خسارے میں ہے ۔۔۔ اور کم فہمی ہماری کہ ہم یہ خسارہ اپنے ہاتھوں مول لے رہے ۔ :(
اِلَّاالَّذِ یْنَ اٰمَنُوْاوَ عَمِلُوا اصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْابِالْحَقُِ لا وَتَوَصَوْا بِالصَّبْر ( 103:3 )( سوائے اُن لوگوں کےجو ایمان لائےاورنیک عمل کرتے رہے اور ایک دُوسرے کو حق بات کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے) اللہ ہمارا شمار اِن لوگوں میں کر دے ۔آمین!
 
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ(22)
القمر
اور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لئے تو ہے کوئی یاد کرنے والا
 

جاسمن

لائبریرین
الرَّحْمَ۔ٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣﴾الرَّحْمَ۔ٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣شمشاد بھائ۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ آیت کٹ ،کاپی ،پیسٹ کر رہی ہوں تو ایسا لکھا ہؤا آ جاتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
الرَّحْمَ۔ٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣﴾الرَّحْمَ۔ٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣شمشاد بھائ۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ آیت کٹ ،کاپی ،پیسٹ کر رہی ہوں تو ایسا لکھا ہؤا آ جاتا ہے۔
جہاں سے متن لے رہی ہیں، وہاں تطویل استعمال کی گئی ہے۔ اس وجہ سے یہاں مسئلہ ہو رہا ہے :)
 
ذٰلِکَ بِاَنَّ اللہَ نَزَّلَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّؕ وَ اِنَّ الَّذِیۡنَ اخْتَلَفُوۡا فِی الْکِتٰبِ لَفِیۡ شِقَاقٍۭ بَعِیۡدٍ
یہ اس لئے ہوگا کہ اللہ نے کتاب کو حق کے ساتھ اتارا ہے۔ اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کتاب کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بہت دُور کی مخالفت میں (مبتلا) ہیں۔
۔سورۃ البقرہ آیت نمبر 176​
 
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّعْجِبُکَ قَوْلُہٗ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ یُشْہِدُ اللہَ عَلٰی مَا فِیۡ قَلْبِہٖۙ وَہُوَ اَلَدُّ الْخِصَامِ ﴿۲۰۴﴾
اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جس کی دنیوی زندگی کے متعلق بات تجھے پسند آتی ہے جبکہ وہ اس پر اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہے جو اس کے دل میں ہے، حالانکہ وہ سخت جھگڑالو ہوتا ہے۔
۔سورۃ البقرہ آیت نمبر 204​
 

جاسمن

لائبریرین
آپ پہلے ورڈ پراسیسر میں پیسٹ کر کے فارمیٹ درست کر لیں

جہاں سے متن لے رہی ہیں، وہاں تطویل استعمال کی گئی ہے۔ اس وجہ سے یہاں مسئلہ ہو رہا ہے :)

جہاں سے نقل کر رہی ہیں، اس کا فونٹ کا مسئلہ ہو گا۔
جزاک اللہ۔ اللہ آپ سب کو بے شمار آسانیاں عطا کرے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
میری پوسٹ اِس لئے حذف کر دی گئی ہیں کہ اُ ن میں اپنی تشریح کی گئی تھی اور نتائج نِکالے گئے تھے؟ یہ تو سمجھ آ گئی ہے کہ اِس طرح بُہت سی قباحتیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ لیکن کیا یہ تشریح اور نتائج کہیں اور پوسٹ کئے جا سکتے ہیں؟
 
Top