آج کی آیت - تبصرے

قیصرانی

لائبریرین
ایک ادنٰی سا مشورہ، اگر ترتیب سے یہ سلسلہ جاری ہو تو بہت بہتر رہے گا۔ بے شک پہلی سورہ کی پہلی آیت سے نہ ہو، لیکن ایک وقت میں صرف ایک سورہ کی جائے تو یہ سلسلہ زیادہ مفید ہو جائے گا
 
23 اکتوبر 2009 سے لیکر آج 8 اپریل 2014 تک (4 سال 5 ماہ اور 16 دن) کم و بیش 233 ہفتے گزرنے کے بعد بھی اس لڑی میں صرف 4 صفحات کا اضافہ ہو سکا۔ اب اس کا تقابل محفل پر موجود اور لڑیوں سے کریں تو شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کہوں ؟ ہم کہاں جا رہے ہیں ؟
وقت کی قسم بے شک انسان ضرور خسارے میں ہے ۔۔۔اور کم فہمی ہماری کہ ہم یہ خسارہ اپنے ہاتھوں مول لے رہے ۔ :(
 
جاسمن

لائبریرین
جزاک اللہ ۔ بہت اچھا کام شروع کیا ہے۔ لیکن مُجھے عربی لِکھنی نہیں آرہی۔ کئی آیات میری اِنتہائی پسندیدہ ہیں اور شئیر کرنا چاہتی ہوں۔۔اُردُو لِکھنے کے لئے بھی کمپیوٹر سائنس میں ایم اے سے مدد لی تو اُس نے پُورے 3 گھنٹے لگائے اور ناکام۔۔۔
 
آپ ایسا کیجئے کہ سورہ اور آیت کا نمبر لکھ دیں، ہم میں سے کوئی نہ کوئی کہیں اس کا متن لکھ دے گا۔ ورنہ سورہ اور آیت کا نمبر لکھ کر گوگل سے بھی متن تلاش کر کے کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے
 
عربی متن کاپی کر لی جیے، بے شمار سائیٹس پر مکمل قران مجید مختلف تراجم کے ساتھ موجود ہے۔ ایک لنک دے رہا ہوں جو مجھے سب سے بہتر لگا کہ اس میں مختلف مسالک کے اردو تراجم موجود ہیں
http://tanzil.net
 
قیصرانی بھائی اور عبدالقیوم بھائی۔ جزاک اللہ۔ دیکھیے ۔ اُوپر والی آیت۔یہ خُود لِکھا ہے۔۔۔ٹھیک ہے؟؟ دُوسری کوشش بھی اِنشاءاللہ کروں گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
﷽ شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
قرآنِ پاک کو سمجھنے کے لئے جب ماڈل ٹاؤن (لاہور) میڈم رضیہ کے ہاں جاتے تھے تو اُنھوں نے رَحیم کا مطلب سمجھایا " بار بار رحم کرنے والا" ۔ یہ بات بہت خوبصورت لگی۔۔واقعی وُہ ایک بار رحم کر کے بس نہیں کر دیتا۔۔ پھر رحم کرتا ہے، پھر رحم کرتا ہے، پھر رحم کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کبھی بس نہیں کرتا۔
اور یہ آیت تو اللہ کی خاص عنایت ہے۔۔۔شیطان سے ، برائیوں سے بچاؤ، اللہ کی خاص مدد، صحیح نقطہ سے کام کا آغاز، بہترین انجام، برکت کہ جس کا مفہوم بہت وسیع ( مادی اور غیر مادی سب ذرائع میں)۔
دِل چاہتا ہے یہ آیت پڑھتے رہیں۔۔دِل کو کِتنا اِطمینان نصیب ہوتا ہے کہ ہمارے پاس اللہ ہے اور وُہ بھی اِس قدر رحیم کہ جِس کی حد نہیں۔ واہ ۔ یہ سوچ اندر دُور تک ٹھنڈ ڈال دیتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
الْحَمْدُ لِلَّ۔هِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٢﴾(1:2) تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔
یہ آیت ہم پڑھیں تو رفتہ رفتہ ہماری "میں" مر جاتی ہے۔ دُنیا میں جس بھی شے کی خوبصورتی ، حُسن،اچھائی وغیرہ کی تعریف کی جاتی ہے تو اصل میں یہ تعریف اُس کےمالک(فی الوقت) کی نہیں ہے، اُس کے خالِق کی ہے۔
اِس لئے ہم کِس بات پر اِترائیں! نہ ذہانت ہماری، نہ دولت، نہ حسن ہمارا، نہ طاقت۔۔۔۔
اِس آیت کو پڑھنے سے ہمارے اندر اِنکساری و عجز پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ۔۔شُکر گُذاری کا ایک بُہت خوبصورت وصف پیدا ہوتا ہے۔ کہیں اندر دِل کے cellsمیں شُکر گذاری رچ بس جاتی ہے۔پھر صرف زبان ہی شکر ادا نہیں کرتی، دِل سے بھی یہی صدا نکلتی رہتی ہے۔۔اللہ تیرا شکر ہے،اللہ تیرا شکر ہے،اللہ تیرا شکر ہے،اللہ تیرا شکر ہے، اللہ تیرا شکر ہے
پھر جب بھی کوئی ہماری تعریف کرتا ہے،یا تو ہمیں یہ لگتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے، یا پھر تعریف تو سچی لگتی ہے لیکن ہم اِس تعریف کو شکریہ کہہ کر اپنی نہیں سمجھ لیتے بلکہ اَلحمد اللہ کہہ کر اُسی مالک کو اِس کا سزاوار سمجھتے ہیں۔
 
Top