انٹرویو نبیل صاحب

اسلامُ علیکم جناب نبیل صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔ دیکھ رہا ہوں کہ تعارف کا سلسلہ کچھ ٹھنڈا پڑ گیا ہے تو سوچا کہ اگر ساتھی اپنا تعارف نہیں کروا رہے تو انکا تعارف حاصل کرلیا جائے۔ اس سلسلہ میں منتظمین کا نمبر پہلاہے
اور ان میں سے قرعہ آپ کے نام۔۔۔۔۔ لہذا ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں اور حاصل کریں پاس مارکس۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ نمبر تو آپکے ہی کٹنے ہیں: امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔ اور باقی کےلوگ بھی دل تھام لیں کہ ہماری باری آئی کہ ہماری۔ :dosti:
 

نبیل

تکنیکی معاون
1۔ آپکا پورا نام؟
محمد نبیل حسن نقوی
2- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
یہ آپ نے کیا پوچھ لیا۔ میرا ایک زنانہ سا نک نیم ہے، وہ بھی ہندی میں۔ دراصل میری پھپھو جان نے مجھے بچپن میں کہیں پونم کہہ دیا، بس یہی میرا نام پڑ گیا۔
3۔ عمر کتنی ہے؟
اس سال جولائی میں عمر عزیز 36 سال ہو گئی۔
4۔جائے پیدائیش ؟
لاہور، پاکستان
5- حاضر مقام؟
ارلینگن (Erlangen)، جرمنی
6۔مصروفیت کیا ہے؟
بس جی ایک کمپنی میں آئی ٹی سپیشلیسٹ کے طور پر کام کرتا ہوں۔
7۔تعلیمی قابلیت؟
انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ
یونیورسٹی آف ارلنگن، جرمنی سے ماسٹرز ان کمپیوٹیشنل انجینیرنگ (Masters in Computational Engineering)
8۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
ایک شادی شدہ آدمی کے فیملی کے علاوہ کیا مشاغل ہو سکتے ہیں۔ مجھے مطالعہ کتب کا بے حد شوق ہے اور عزیز دوستوں سے ملنا اور ان گپ لگانا میری زندگی کا حاصل ہے۔
9۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اردو، انگریزی اور جرمن۔ اس کے علاوہ فرانسیسی اور فارسی میں کچھ شد بد رکھتا ہوں۔ وہ اس طرح کہ میں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈپارٹمنٹ آف فرنچ سے کافی عرصہ تک فرانسیسی سیکھی جبکہ میرے والد صاحب جو کہ فارسی کے استاد رہے ہیں نے مجھے گلستان فارسی کے چند ابواب پڑھائے تھے۔ اس کے علاوہ عربی سیکھنے کی حد درجہ خواہش رکھتا ہوں۔
10۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
بلحاظ عمر تو میں ابھی بھی بڑا ہی ہوں، یہ اور بات ہے کہ زندگی کی سمجھ اور اس میں کامیابیوں کی تعداد کچھ کم ہی ہے۔ جو کچھ بھی ہے اللہ کا فضل و کرم ہے، اتنا کہ شکر ادا نہیں کرپاؤں گا۔
 

اجنبی

محفلین
ہائے پونم :lol: کیا نک نیم ہے ، بس اب نبیل نام کو بھول جائیں :D

تو پونم ، آپ ہمیشہ عمر بتاتے ہوئے عمرِ عزیز کیوں ساتھ لگاتی/لگاتے ہیں ، عزیز بھی آپ کا نک نیم ہے ؟ :wink:
 

زیک

مسافر
میں ٹیکسلا میں ‎89‎-Electrical میں تھا۔ میرا ایک دوست زبیر اکرام آپ کے ساتھ تھا۔ اس کے والد شائد وائس چانسلر بھی رہے تھے۔ کیا آپ اسے جانتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ہاں وہ میرا سیشن فیلو تھا، زبیر اکرام نے بھی نیسپاک میں اسی زمانے میں جاب کی تھی جب میں وہاں تھا۔ اس کے بعد وہ غالباً آسٹریلیا چلا گیا۔ اس کے بعد کسی نے بتایا تھا کہ وہ LUMS میں پڑھا رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، کبھی زبیر سے رابطہ ہو تو میرا سلام کہیے گا۔ بلکہ اسے بھی اس فورم کا بتائیں۔ کیا کر رہے تھے یہ صاحب جارجیاٹیک میں؟ کیا انہوں نے بھی پی ایچ ڈی وغیرہ کی ہے؟
 

زیک

مسافر
یہاں سے ذبیر نے پی‌ایچ‌ڈی کی ہے۔ جب اس سے فون یا ای‌میل پر بات ہوئی تو آپ کا سلام پہنچ جائے گا۔
 

زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
جی ہاں وہ میرا سیشن فیلو تھا، زبیر اکرام نے بھی نیسپاک میں اسی زمانے میں جاب کی تھی جب میں وہاں تھا۔ اس کے بعد وہ غالباً آسٹریلیا چلا گیا۔ اس کے بعد کسی نے بتایا تھا کہ وہ LUMS میں پڑھا رہا ہے۔

نیسپاک میں لگتا ہے اس زمانے میں UET کے بہت لوگ جاتے تھے۔ کیا آپ کے سیشن کا سعید اقبال بھی کچھ عرصہ نیسپاک میں نہیں تھا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سعید اقبال میرا بہت اچھا دوست ہے۔ وہ آج سے غالبا سات سال قبل پی ایچ ڈی کرنے ٹیکساس گیا تھا۔ کیا کر رہیں ہے یہ صاحب آج کل، انہیں بھی میرا سلام دیں اگر ان سے رابطہ ہو تو۔
 

زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
سعید اقبال میرا بہت اچھا دوست ہے۔ وہ آج سے غالبا سات سال قبل پی ایچ ڈی کرنے ٹیکساس گیا تھا۔ کیا کر رہیں ہے یہ صاحب آج کل، انہیں بھی میرا سلام دیں اگر ان سے رابطہ ہو تو۔

میری سعید سے پاکستان میں واقفیت تھی۔ امریکہ آنے کے بعد رابطہ نہیں رہا۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج عتیق الرحمن صاحب کی پوسٹ پڑھ کر یاد آیا کہ ڈاکٹر صاحب نے یہ سوال مجھ سے بھی کیے ہوئے تھے۔ میں باقی دوستوں کی طرح حاضر جواب تو نہیں ہوں اور یہ بات ان جوابات کو ارسال کرنے میں تاخیر سے بھی عیاں ہوتی ہے۔۔ پھر بھی کچھ نہ کچھ پیش کیے دیتا ہوں۔


11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
میری کیا مرضی ہے جناب یہ تو بس عناصر میں ظہور ترتیب ہے
12-اور کب تک؟
بس جناب جب بھی یہ اجزا پریشاں ہو جائیں گے ہمارا وقت بھی پورا ہو جائے گا
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
جنون والے علی عظمت کی دستار بندی کے لیے۔۔ کلام اقبال کی اس سے اچھی درگت کسی نے نہیں بنائی
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
وہی جو کچھوے اور مینڈک میں فرق ہے
15-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
فلوریڈا میں، میامی کی طرح
16 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
کیونکہ گینڈے کو فال نکالنی نہیں آتی
17- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
بیل مجھ جیسے جاہلوں کو لفٹ نہیں کراتے
18- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
میرا بھی دوستوں والا جواب ہے۔۔کوئی آخری کتاب ہو تو بتاؤں
19۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
میں اس کے جواب سے لاعلم ہوں
20۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
ٹرانسفر کرا کر واپس آئی ایم ایف میں چلا جاؤں گا
21۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
مجھے کتاب کی ورق گردانی کرکے کچھ اندازہ ہو جاتا ہے کہ میں یہ پڑھ سکوں گا یا نہیں، اسی لیے ناپسندیدہ کتاب نہیں پڑھتا
22۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
آپ ہزار لیرا کو روپوں میں کنورٹ کر کے دیکھیں، بس اتنی ہی رقم
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے بھئی واہ یہ سوال تو بہت کمال کہ ہیں ۔چلے نیبل بھائی آپ بھی تو کوئی کم نہیں ہیں نہ :p آخر اچھے جوابات دیے ہیں آپ نے بھی اور یہ اس کا کیا مطلب ہیں
طوطا چشم اور یک چشمِ گل میں کیا فرق ؟ اس کا کیا مطلب ہیں ۔بھئی ہمارے لیے آسان اردو استعمال کیا کرے :cry: ہمیں نہیں سمجھ آتی ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی نے کہا:
نبیل نے کہا:
16 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
کیونکہ گینڈے کو فال نکالنی نہیں آتی
:eek: :eek:

لگتا ہے آپ نے گینڈے سے فال نکلوانے کی کوشش کی تھی ۔۔۔:lol:۔پھر کیا کیا اس نے آپ کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ :cry:

پھر مجھے گینڈے کی فال نکالنی پڑی۔ میں نے کہہ دیا کہ تمہاری‌ زندگی ‌میں جلد ایک ہپوپوٹیمس آنے والی ہے۔ اس بات پر گینڈے نے خوش ہو کر میری جان بخشی کر دی۔
 
Top