تعارف السلام علیکم

ام اریبہ

محفلین
سیکھنے تو زندگی کے ہر موڑ پر بہت کچھ ہوتا ہے لیکن آپ بہت اچھا کر رہی ہیں جو سیکھنے پر آمادہ بھی ہیں ورنہ لوگ تو آدھا پونا سیکھ کر سیکھے سکھائے بن جاتے ہیں اور فل سٹاپ لگا دیتے ہیں :)
میں آپ کو کیا کہہ کر پکاروں؟ آنٹی یا خالہ کہنے پر آپ میری وہ درگت تو نہیں بنائیں گی جو میری والدہ نے دادی جی کہہ دینے پر موٹر ٹھیک کرنےکے لیے آنے والے لڑکے کی بنائی تھی؟
اگر آپ اپنے آپ کو زیادہ چھوٹا محسوس کرتے ہیں تو آپ بھی مجھے آنٹی یا خالہ کہہ کر اپنے دل کی تسلی کر سکتےہیں۔۔۔۔:)
 
ام اریبہ

محفلین
اچھااااا۔ تو یہ ہیں وہ امی جان جو احمد کے سندیسے سعودی وزیر داخلہ کے ذریعے منگواتی ہیں۔۔۔ :jutt:

اھلاً وسھلاً جی اھلاً وسھلاً ۔۔۔ :notworthy:
آپ کو میرے امًی ہونے پہ اعتراض ھے یا سعودی وزیر داخلہ کے ہاتھوں سندیسے بھیجنے پہ :thinking:
 
ابن رضا

لائبریرین
میں نے از راہِ علم کی بابت بات کی تھی آپ نے شاید از راہِ تفنن سمجھ لیا :cautious:
شکر ہے آپ نے پرمزاح کی درجہ بندی کو متفق سے تبدیل کر دیا ۔ ماہی احمد بھی ایسا ہی کرتی ہیں۔ جب بھی میرے کسی مراسلے کو متفق کی درجہ بندی دینا چاہتی ہیں تو بقول ان کے غلطی سے ہاتھ غیر متفق کی طرف بڑھ جاتا ہے۔ :)
 
متفق اور غیر متفق کا نشان بھی تو آس پاس ہی ہے،ہاتھ پھسل بھی تو سکتا ھے ۔۔:)
 
ابن رضا

لائبریرین
متفق اور غیر متفق کا نشان بھی تو آس پاس ہی ہے،ہاتھ پھسل بھی تو سکتا ھے ۔۔:)
آپ تو از راہِ کرم جانبداری کا مظاہرہ نہ کریں ناں:love-over:(n) ۔۔ کہ ہاتھ پھسلنےوالی بات اگر درست مان بھی لی جائے تو جب واقعی ہی میرا مراسلہ ان کےلیے غیر متفق ہوتا ہے تو تب بھی تو ہاتھ پھسل کر متفق کی طرف جانا چاہیے ناں:?::arrow:؟؟؟؟ :(
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
آپ کو میرے امًی ہونے پہ اعتراض ھے یا سعودی وزیر داخلہ کے ہاتھوں سندیسے بھیجنے پہ :thinking:

ماں پر بھلا اعتراض کر سکتے ہیں ہم۔۔۔ اور پھر ماں بھی ایسی :jutt: کہ جو سعودی وزیر داخلہ سے ڈاکیے کا کام کروائے۔۔۔:rolleyes: نہ جی نہ۔۔۔ ہم تو اھلاً وسھلاً کہتے ہیں۔۔۔:)
 
Top