ناعمہ عزیز
لائبریرین
عجب معاملہ آن پڑا ہے عجب آگہی نے گھیرا ہے
کہ خود ہی وہ تماشا ہے اور خود ہی ہے تماشائی !!
ناعمہ عزیز
کہ خود ہی وہ تماشا ہے اور خود ہی ہے تماشائی !!
ناعمہ عزیز
مطلب؟چٹی چادر لاہ سٹ کڑیے ، پہن فقیراں لوئی
چٹی چادر داغ لگے سی ، لوئی داغ نا کوئی
بابا بھلے شاہ
گیروا یا خاکستری شاید؟سفید چادر اتار دو کہ اس پر داغ لگ جائے تو دھویا نہیں جاسکتا ، پہن فقیراں لوئی سو مراد، شاید فقیروں کا لباس ، یا شاید کالا لباس ۔ !!!
کیپ اپ دی کریج سسٹر۔۔۔کبھی کبھار آپ اس مقام ، اس موڑ پر آکر کھڑے ہوجاتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتا ، واپس جانا ہے، آگے بڑھنا ہے یا پھر رک جانا ہے ، واپسی کا سفر بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ، ناکام ہو کر لوٹ جانا کسی کو بھی پسند نہیں ، ہر شخص کامیاب ہونا چاہتا ہے ، اپنے خوابوں کو پورا کرنا اور اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے ہر شخص کوشاں رہتا ہے ، لیکن وہ موڑ ایسا ہو تا ہے کہ اگر آپ رک جاتے ہیں تو ناکامیوں کے ساتھ زندگی گزارنا آپ کا مقدر ٹھہرا دیا جاتا ہے ، اور جو شخص یہاں ناکام ہے ، اپنی چھوٹی چھوٹی خواہشوں کو پورا کرنے کا اہل ہی نہیں وہ ساری زندگی اسی اندھیرے میں کچوکے کھاتا اور پچھتا تا رہتا ہے کہ کاش وہ کچھ بن گیا ہوتا !اور آگے بڑھنے کے لئے لگن کی ضرورت ہوتی ہے ، ڈٹے رہنے کی طاقت چاہئے ہوتی ہے !
کبھی کبھار آپ قصور وار نہیں ہوتے لیکن آپ کو قصور وار ٹھہرا دیا جاتا ہے ، جب بنا ثبوت کے جرم کو آپ کا مقدر کر دیا جائے ، جب آپ کی کوششوں کے باوجود آپ ناکام ہو جائیں اور آپ کو ہر کسی کو صفائی دینا پڑ جائے تو دل یہی کرتا ہے کہ جاکر کے کسی ٹرین کے نیچے سر دے دیا جائے ! مگر زندگی امتحان ہی تو ہے ، ہر طرح سے امتحان ہے ، اللہ سائیں نے آزمائشوں کے لئے ہی تو بھیجا ہے شاید ! اور جو ان آزمائشوں میں کامیاب ٹھہرا تو بس وہی نوازا گیا اور جس نے صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑا تو بس وہی ناکام ہوا ، اس کی نظروں میں بھی اور دنیا کی نظروں میں بھی ، اور یونہی وہ کسی نواز کر امتحان لیتا ہے ، جس نے یاد رکھا وہ پا گیا ہے جو بھول گیا وہ گنوا گیا !!!
بٹیا رانی خوب سیانیکمزوریاں کسی تازہ زخم کی طرح ہوتی ہیں ، جب وہ زخم ہم دکھانے لگ جائیں تو لوگ ان کو چھیڑ چھیڑ کر دیکھتے ہیں کہ ہمیں کتنی تکلیف ہوتی ہے ۔
ذاتی تحقیق ۔
ہی ہی ہی زندگی بھی کیا کیا تجربے کرواتی ہے انسان کو کہ انسان فلسفہ بولنے لگتا ہے ۔۔۔بٹیا رانی خوب سیانی
سیانی کیا اب تو کچھ کچھ فلاسفر سی محسوس ہونے لگی ہے ۔۔
بہت دعائیں