آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

آجکل سید عبدالغنی العمری (جو دورِ حاضر کے صوفیہ میں سے ہیں) کی کتان "العبر الاخوانیہ" اور "دروس المصریہ" کا مطالعہ جاری ہے۔۔۔۔۔مصر میں چلنے والی کشمکش جس نے وہاں کے معاشرے کو واضح طور پر تقسیم کردیا ہے (اور شائد یہی حلات پاکستان مین بھی ہے) کے تناظر میں بہت معرکۃ الآراء آرٹیکلز ہیں۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
محاضراتِ فقہ
از ڈاکٹر محمود احمد غازی​
زیرِ نظر کتاب فقہ اسلامی کے ایک عمومی تعارف پر مشتمل ہے جس میں فقہ اسلامی کے چند اہم پہلووں کو بارہ عنوانات کے تحت سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔ فقہ اسلامی ایک بحر نا پیدکنار ہے جس کی وسعتوں کا کسی ایک جلد تو کیا درجنوں جلدوں میں سمیٹنا بھی مشکل ہے تا ہم یہ کوشش کی گئی ہے کہ فقہ اسلامی کے اہم مضامین ، بنیادی مباحث ، اساسی تصورات اور ضروری پہلووں کو آسان اور سلیس زبان میں جدید تعلیم یافتہ حضرات کی خدمت میں پیش کیا جائے۔
اجمالی فہرست:
  • فقہ اسلامی: علوم اسلامیہ کا گلِ سر سبد
  • علمِ اصولِ فقہ : عقل و نقل کے امتزاج کا ایک منفرد نمونہ
  • فقہ اسلامی کے امتیازی خصائص
  • اہم فقہی علوم اور مضامین: ایک تعارفی
  • تدوینِ فقہ اور مناہج فقہاء
  • اسلامی قانون کے بنیادی تصورات
  • مقاصدِ شریعت اور اجتہاد
  • اسلام کا دستوری اور انتظامی قانون
  • اسلام کا قانون جرم و سزا
  • اسلام کا قانونِ تجارت و مالیات
  • مسلمانوں کا بے مثال فقہی ذخیرہ : ایک جائزہ
  • فقہ اسلامی دورِ جدید میں
 
آخری تدوین:

عبدالحسیب

محفلین
گریگ مورٹینسن کی تصنیف 'تھری کپس آف ٹی' پڑھ رہا ہوں۔
2n6ewxe.jpg

2n6ewxe.jpg
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
غبار خاطر،
کامیابی حاضر ہے(ترجمہ)
کامیابی اور خوشحالی آپکا مقدر
امتحان میں کامیابی :)
اور کورس کی چند کتابیں سائیڈ ٹیبل پر پڑی ہیں جو ہاتھ میں آ جائے اسی کے چند صفحات پڑھ لیتا ہوں
 
Top