آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

شہزاد وحید

محفلین
لو جی تین فلمیں اکٹھی دیکھی اور تینوں کا مرکزی کردار فلم کے آخر میں مر جاتا ہے۔ عجیب اتفاق ہے۔

پہلی B.A. Pass دیکھی۔ حالات سے تنگ ، ایک معصوم نوجوان غلط راہیں اپنا لیتا ہے مگر اگر ضمیر زندہ ہو تو ان راہوں کے اختتام پر صرف موت ہے۔

ba_pass_xxlg.jpg

دوسری Lootera دیکھی۔ انوکھے انداز میں نوادرات چرانے والا گروہ۔ مگر اس گروہ کا ایک رکن ایک پری کی محبت کا شکار ہو گیا اور بلا آخر جان دے دی اس کے لیئے۔ کچھ آہستہ مگر دلچسپ فلم ہے۔ اداکاری کا معیاربہت بلند تو نہیں مگر میعاری ضرور ہے۔

lootera-poster.jpg

تیسری Raanjhanaa دیکھی۔ بنارس میں فلمائی گئی ایک رومانوی کہانی۔ انسانی جذبات اعتماد اور محبت کے لیے جان بھی دینے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ ہلکا پھلکا مزاح لیئے ہلکی پھلکی رومانوی فلم۔

B_Id_379305_raanjhana.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Fukrey دیکھی۔ اچھی خاصی کامیڈی فلم ہے۔ ڈائیلاگ بھی پرمزاح ہیں ہیں اور کہانی بھی معیاری ہے۔ مزے کی فلم ہے۔

Fukrey-Poster-1.jpg

Now You See Me دیکھی۔ اچھی فلم ہے مگر اوور ریٹڈ ہیں اور بہت زیادہ معیاری بھی نہیں۔ کچھ شعبدہ باز ایک پبلک شو کے دواران ایک بینک لوٹ کر لوگوں کی اور اپنی جیبیں بھرتے ہیں مگر FBIکو اس سارے ڈرامے پر شک ہے۔

Now_You_See_Me_Poster.jpg

The Croods دیکھی۔ Animatedفلمیں اور وہ بھی کامیڈی ، ہمیشہ سے میری پسندیدہ۔ دا کروڈز پتھروں کے زمانہ کے ایک خاندان کی کہانی ہے جو بڑی تباہی کو دور میں کسی نہ کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اور یہ خاندان بچا کیسے یہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے جو کہ فلم دیکھنے پر ہی پتہ چل سکتی ہے۔

The_Croods_poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
The Hangover Part III دیکھی۔ پچھلے دو پارٹس کی اچھی خاصی بے عزتی ہے یہ۔ ایک مکمل بے کار فلم۔

The_Hangover_Part_3.JPG

This Is the End دیکھی۔ دس میں سے ایک نمبر ۔ اس فلم کا آئیڈیا سوچنے والے کا دو فٹے منہ۔

This-is-the-End-Film-Poster.jpg

World War Z دیکھی۔ ایک فارمولا زومبی فلم ہے جس میں پلیگ پوری دنیا میں پھیل رہا ہوتا اور سب کو اپنی جان پچا کر بھاگنا ہوتا۔ مگر اس فلم میں جو الگ ہے وہ ہے بڑا بجٹ، بریڈ پِٹ کا مرکزی کردار۔

World_War_Z_poster.jpg

Yeh Jawaani Hai Deewani دیکھی۔ اپنی خواہشوں کے تعاقب میں روایتوں کو توڑنے کی کہانی۔محبتوں کی خاطر خواہشیں چھوڑنے کی کہانی۔ اگر بالی وڈ کمرشل فلموں والی بونگیاں نکال دی جائے تو اچھی فلم ہے۔

Yeh_jawani_hai_deewani.jpg
 
x boy

محفلین
فلم تو نہیں لیکن ڈرامہ دیکھ رہا ہوں
اے ار وائی ڈٰیجیٹل پر " قرض"
اس سے قبل " میرا سائیں 2"
 
عمر سیف

محفلین
تھوڑا سا خلاصہ بھی لکھ دیں :)
حقیقی واقعات پہ مبنی ایک فلم ہے۔ایک فائٹر پائلیٹ جس کا طیارہ ویتنام جنگ میں لاؤس میں گرِ کر تباہ ہوجاتا ہے اور پھر اسے جنگی قیدی بنا لیا جاتا ہے وہ کس طرح اس کے شکنجے سے فرار ہوتا ہے، اداکار کریسٹین بیل کی ایک ایپک مووی کہ سکتے ہیں۔ فلم دیکھنے لائق ہے ۔۔ مزید تفصیلات اس ربط پہ ۔۔۔
فلم کے شروع میں ایک ہٹا کٹا فوجی اور آخری میں ڈھیڑ پسلی
فرق چیک کریں۔
Rescue_Dawn-7.jpg

500full.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین

پہلی تصویر میں تو ہٹا کٹا کم اور الو کا پٹھا زیادہ لگ رہا ہے۔ جوک کر رہا ہوں۔ ڈیڑھ پسلی بھی چھپی ہوئی ہے بے چار ےکی :(
 
لو جی تین فلمیں اکٹھی دیکھی اور تینوں کا مرکزی کردار فلم کے آخر میں مر جاتا ہے۔ عجیب اتفاق ہے۔

پہلی B.A. Pass دیکھی۔ حالات سے تنگ ، ایک معصوم نوجوان غلط راہیں اپنا لیتا ہے مگر اگر ضمیر زندہ ہو تو ان راہوں کے اختتام پر صرف موت ہے۔

ba_pass_xxlg.jpg

دوسری Lootera دیکھی۔ انوکھے انداز میں نوادرات چرانے والا گروہ۔ مگر اس گروہ کا ایک رکن ایک پری کی محبت کا شکار ہو گیا اور بلا آخر جان دے دی اس کے لیئے۔ کچھ آہستہ مگر دلچسپ فلم ہے۔ اداکاری کا معیاربہت بلند تو نہیں مگر میعاری ضرور ہے۔

lootera-poster.jpg

تیسری Raanjhanaa دیکھی۔ بنارس میں فلمائی گئی ایک رومانوی کہانی۔ انسانی جذبات اعتماد اور محبت کے لیے جان بھی دینے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ ہلکا پھلکا مزاح لیئے ہلکی پھلکی رومانوی فلم۔

B_Id_379305_raanjhana.jpg
لوٹیرا تو بالکل بکواس لگی تاہم باقی دونون اچھی تھیں خصوصاً رانجھنا بہت اچھی لگی
 
پرنٹ اچھا نہیں تھا کہ ابھی بلو رے نہیں آیا ۔۔۔ ۔ مووی اوکے تھی ۔۔ 6 نمبر دونگا ۔۔
سائبر کرائم پہ شاید انڈیا کی پہلی فلم ہے۔۔۔ منیش نے کام اچھا کیا ہے ۔۔ ایک گانا بھی اچھا تھا ۔۔
ابھی دن ہی کتنے ہوئے ہیں ریلیز ہوئے کو تو اتنی جلدی اچھا پرنٹ کیسے آجائے؟
میڈ ان چائنہ والے گانے کی بات تو نہیں کررہے ؟
 
Top