آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

شہزاد وحید

محفلین
Epic دیکھی۔ ایک سنکی سائنسدان کی تھیوری ہے کہ جنگل میں چھوٹی دنیا بستی ہے۔ اُس کی اِس تھیوری پر ریسرچ کی وجہ سے سب اسے پاگل سمجھتے ہیں، اس کے اپنے بھی۔ مدت بعد اس کی بیٹی اس سے ملنے آتی ہے اور پھر وہی بنتی ہے اس تھیوری کو سچ کرنے کا ذریعہ۔ اچھی مووی ہے۔ اینمیٹڈ مووی میں سب سے زیادہ پسند مجھے کامیڈی پنچز آتے ہیں۔

Epic_%282013_film%29_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Ghanchakkar دیکھی۔ چھوٹے بجٹ کی ایک اچھی فلم کہا جا سکتا ہے اسے۔ چوری کر کے بھول جانے کی کہانی ہے۔ مگر بھولنا مہنگا بھی پڑتا ہے جیسے سنجے یعنی مسٹر گھن چکر کو پڑا ہے۔

Ghanchakkar-poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Iron Man 3 دیکھی۔ جتنا آپ نے اس مووی کی بد تعریفی سنی ہے، یقین کریں وہ بلکل سچ ہے۔ بڑے بجٹ، اور اچھے ادکاروں کے سوا کچھ اچھا نہیں ہے۔ پچھلے دو حصوں کی بے عزتی ہے یہ۔ ثابت ہوا کہ سب سے اہم چیز معیاری سکرپٹ ہے، اس کے بغیر فلم پیسے تو بنا لیں گی مگر لوگوں ک جیبوں کو ناحق خالی کر کے۔ لوگ غیر معیاری سکرپٹ والی فلم کی ہمیشہ بد گوئی ہی کرتے ہیں۔ لیکن خیر اتنی برائی کے باوجود ایک عام فلم بین کے لیئے یہ ایک اچھی ماڑ دھاڑ والی فلم ہے۔

Iron_Man_3_theatrical_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Oblivion دیکھی۔ سائی فائی فلمیں مجھے پسند نہیں آتی، اس لیئے یہ بھی نہیں آئی۔ بس اچھے ایفیکٹس کی تعریف کرنا چاہوں گا۔

Oblivion2013Poster.jpg


Pain & Gain دیکھی۔ پیسے کی لالچ میں اپنے جِم کے کسٹمرز کو اغواہ کرنے اور پھر ان کی دولت ہتھیانے کا قصہ ہے۔ مگر پہلا ہی اغواہ وبال جان ٹھہرتا ہے۔ نان پروفیشنل ازم کی سزا۔

Pain_%26_Gain_film_poster.jpg


The Great Gatsby دیکھی۔ شاندار ایفیکٹس والی ایک رومانوی فلم ہے۔ مھنجے ہوئے نامور اداکاروں کو لیکر بنائی گئی اس فلم کی کہانی ایک امریکی ناول پر مبنی ہے۔ یوں اس ناول پر پہلے بھی فلمی کوششیں کی جاچکی ہے ہیں مگر اس بار بہت سے میدانوں میں کمال کیا ہے۔ دیکھنے میں مزہ آئے گا۔

TheGreatGatsby2012Poster.jpg
 

اوشو

لائبریرین
PlayingForKeeps_iTunes_Poster.jpg


Playing For Keeps

ایک سابق فٹ بال پلیر کی اپنے بچے سے محبت اور اپنی فیملی کو پھر سے جوڑنے کی کوشش پر مبنی کہانی۔کاسٹ اچھی ہونے کے باوجود۔ اداکاری اور کہانی کے لحاظ سے ایک اوسط درجے کی فلم۔
7/10
 
چونکہ میں نے کافی عرصے سے یہاں کچھ شئیر نہیں کیا اس لیے پچھلے کچھ ہفتوں سے دیکھی ہوئی یاد رہ گئی فلمیں شئیر کرتا ہوں۔

چنائے ایکسپریس،

پتہ نہیں اس فلم نے دو سو کروڑ کا بزنس کیسے کر لیا۔

chennai-express7_zps04cfa352.jpg


------

اکشے کی اداکاری کو نظر انداز کر دیں تو بہت زبردست فلم ہے۔

Once_Upon_ay_Time_in_Mumbai_Dobaara%21.jpg


--------------

نجمہ 1943 اچھی لگی۔ اس دور کو دیکھنا بہت اچھا لگا۔
Najma_poster.jpg


------------
2000 کی انگریزی فلم میمنٹو

شاید آپ کو تصویریں دیکھ کر کچھ پہلے کی ایک بلاک بسٹر انڈین یاد آ جائے۔

Memento_poster.jpg


memento.jpg



Memento.jpg


تو آپ کو پتہ چل گیا کہ ہم کبھی کبھی چربہ بھی ہٹ کر دیتے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کہانی شروع ہوتی ہے پاکستانی صدر کے قتل اور ایٹمی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے، اور پھر جی آئی جوز کی ٹیم پاکستان آتی ہے اور پستولوں کے زور پہ ایٹمی ہتھیار ہتھیا کر لے جاتی ہے۔
لیکن دنیا تو ایٹمی تباہی کے خطرے پر پہنچ ہی چکی ہے اور دشمن امریکہ ہی میں ہے امریکی صدر کا بھیس بدل کر ایک دشمن۔

TheRock.jpg



02_GI_JOE_Retaliation_zpsec4c26c9.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔
 
امجد میانداد آپ GI Joe میں وہ سین غور سے دیکھیں جس میں پاکستان میں آپریشن کرتے ہیں۔مختلف جگہ پر جو اردو لکھی ہوئی ہے وہ ایسے لگتا ہے جیسے کسی فقرے کا گوگل ٹرانسلیٹ میں ترجمہ کرکے لکھا ہو۔
مزید برآں جو "پاکستانی" کام کررہے ہوتے ہیں وہ پاکستانی کم طالبان زیادہ لگتے ہیں
 
چونکہ میں نے کافی عرصے سے یہاں کچھ شئیر نہیں کیا اس لیے پچھلے کچھ ہفتوں سے دیکھی ہوئی یاد رہ گئی فلمیں شئیر کرتا ہوں۔

چنائے ایکسپریس،

پتہ نہیں اس فلم نے دو سو کروڑ کا بزنس کیسے کر لیا۔
چنائے ایکسپریس پرنٹ اچھا آنے پر دیکھوں گا۔بہر حال جو بھی ہے خان ساتھ میں لگ گیا اور فلم ہٹ

اکشے کی اداکاری کو نظر انداز کر دیں تو بہت زبردست فلم ہے۔

Once_Upon_ay_Time_in_Mumbai_Dobaara%21.jpg
اسکے بھی اچھے پرنٹ کا انتظار ہے۔ویسے ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ توقعات کے مطابق پیسے اکٹھے نہیں کرپائی۔اس فلم میں اداکاروں کی اداکاری کا تو نہیں پتہ لیکن پچھلی فلم میں اجے کی اداکاری کمال تھی
 
D-DAY دیکھی۔صرف ایک بندے نے انڈین فلم انڈسٹری کو نتھ پائی ہوئی ہے ہر دوسری فلم اسی موضوع پر بنتی ہے اور ہلکا پھلکا پاکستان کا نام بھی آ جاتا ہے لیکن یہ ساری کی ساری فلم پاکستان پر مبنی ہے۔
داؤد ابراہیم صاحب کراچی میں چھپے ہوتے ہیں اور کچھ انڈین ایجنٹس انہیں پکڑنے کیلیے آتے ہیں اور آخر کار آئی ایس آئی کو چکمہ دیکر لے جاتے ہیں
فلم میں اعلیٰ درجے کی چولیں ماری گئی ہیں۔اگر آپ نے پاکستان کے بارے میں فلم بنانی ہی ہے تو کم از کم تھوڑی بہت تحقیق ہی کرلیں۔
فلم میں" پاکستانی نیوز کاسٹر" انڈین سرکار کا لفظ استعمال کرتی نظر آتی ہیں حالانکہ میں نے آج تک انڈین سرکار کا لفظ کسی نیوز چینل پہ نہیں سنا۔انڈین گورنمنٹ یا بھارتی حکومت وغیر ضرور کہا جاتا ہے
دوسری بات فلم میں جہاں بھی اردو کے بورڈز وغیرہ نظر آتے ہیں انکا رسم الخط انتہائی گھٹیا ہے۔بندہ نوری نستعلیق ہی استعمال کر لیتا ہے
اس کے علاوہ بھی بے شمار غلطیاں پائی جاتی ہیں
بہرحال ٹائم پاس ہے
LNUB9HFAYX78WGDE6Z211372597529.jpg
 
چنائے ایکسپریس پرنٹ اچھا آنے پر دیکھوں گا۔بہر حال جو بھی ہے خان ساتھ میں لگ گیا اور فلم ہٹ


اسکے بھی اچھے پرنٹ کا انتظار ہے۔ویسے ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ توقعات کے مطابق پیسے اکٹھے نہیں کرپائی۔اس فلم میں اداکاروں کی اداکاری کا تو نہیں پتہ لیکن پچھلی فلم میں اجے کی اداکاری کمال تھی
اگر یہ پرنٹ ٹھیک لگے تو یہ لنکس ہیں

2.jpg

1.jpg


3.jpg


چنائے ایکسپریس

اور یہ رزلٹ اس کا یہ لنک

9.jpg


10.jpg


11.jpg
 
Top