میلوڈی نامہ (محفلین کی افطار ملن باتصویر)

السلام علیکم،

محفلین کی میلوڈی میں افطار پارٹی کا قصہ تو آپ پڑھ چکے، دونوں لکھاری بھائیوں نے کوشش کر کے کافی شائستہ الفاظ چنے، ماشاءاللہ

پہلی تصویر تھی اس لیے شئیر کرنی ضروری ہے
993932_10200924423064383_1632038814_n.jpg
 
کتنا بولا بیٹا منہ سے ہاتھ ہٹا لو، سسرال والوں کو تھوڑئ نا بھیج رہے ہیں فوٹوا، پر ناں جی ناں، ہمرے ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات، مکھڑے کے عکس بندی پر نشانے تو چُوک چُوک جاتے رہے

اور ساتھ دیکھو تلاوت کے لیے تیار شرافت کی سب سے بڑی ہنڈیا (ماشاءاللہ، ماشاءاللہ)
1014148_10200924422864378_2116213506_n.jpg
 
یہ اسٹائلو بھائی منگنی شدہ، علی ہاشمی صاحب، اپنی منگیتر کو اپنی ہر ہر مومنٹ کے فوٹو بھیجنے کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ مخاطب بھی کرو تو مڑ کر ایسے دیکھیں گے جیسے فوٹو گرافر نے ون، ٹو، تھری، ریڈی کا نعرہ لگایا ہو۔

1000221_10200924438504769_1786308020_n.jpg
 
ہمارے پیارے، مہرباں، محترم، شفیق دوست بزرگ جناب سید زبیر صاحب اپنی دھیمی دھیمی مسکراہٹ کے ساتھ۔

اور سب لوگ دیکھ لو ذرا یہ نین بھیا کے کارنامے، ہر دو منٹ کے بعد بھابی کا میسج آ جاتا "اب کہاں ہو؟؟۔ اب کیا کہا رہے ہو؟؟ ساتھ کون ہے؟؟ کوئی لڑکی تو نہیں؟؟ اور یہ حواس باختہ ہو کر ساری محفل کے دوران میسجز کے جواب ہی دیتے رہے ہم نے ٹوکا بھی پر کہتے ہیں بھائیوں آپ نے تو تھوڑی دیر بعد چھوڑ جانا ہے گھومڑ سینکنے بھی کسی نے نہیں آنا۔

999023_10200924438544770_534364522_n.jpg
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
Top