زبیر مرزا

محفلین
ڈھونڈنا کیا ہے، کس کو بھی مسکہ مار کے پھنسا لیتے ہیں۔

موٹا تازہ بکرا ہوتاکہ مال زیادہ ملیں کھانے کو - ارے شمشاد بھائی سنا ہے لوگ افطار پہ بُلا کے تحفے تحائف بھی دینے لگے ہیں
آج کل یہ اچھا رواج ہے ایسا کوئی میزبان مل جائے ہمیں بھی- کاشف اکرم وارثی تو ایسے فرارہوئے ہیں کہ پلٹے ہیں ورنہ کویتی دینار
والی پارٹی ہے :)
 
مجھے پاکستان میں کھانے کے ذائقے، کوالٹی اور ورائٹی میں سب سے اچھا یہی لال قلعہ لگا۔ کھانے کی بہت ورائٹی ہے ان کے بُوفے میں، یہاں تک کہ سرسوں کا ساگ اور مکھن مکئی بھی۔

بہت خوب امجد میانداد بھائی
ہمیں تو خاص طور پریہاں کے تلے ہوئے بڑے سائز کے جھینگے اور شہزادہ سلیم بہت پسند ہیں
کیا لذیذ ہیں دونوں۔ مزہ آجاتا ہے کھانے کا۔ کھانا بے شک کم کھائیں لیکن تین چار جھینگے کھالیں بہت ہے۔
 
بہت خوب امجد میانداد بھائی
ہمیں تو خاص طور پریہاں کے تلے ہوئے بڑے سائز کے جھینگے اور شہزادہ سلیم بہت پسند ہیں
کیا لذیذ ہیں دونوں۔ مزہ آجاتا ہے کھانے کا۔ کھانا بے شک کم کھائیں لیکن تین چار جھینگے کھالیں بہت ہے۔
بالکل جناب،
میں تو بس ایک پلیٹ میں چٹنیاں، اچار وغیرہ جیسی کھٹائیاں اور دوسرے پلیٹ میں جھینگوں کا ڈھیر، لیکن میں ہوٹل والوں کی چالاکی ذرا بھی نہیں چلنے دیتا اوپر سے کارن فلار اور میدے کی ساری کُوٹنگ اتار کر صرف جھینگے کھاتا ہوں تاکہ جلدی پیٹ نہ بھرے:twisted:
اب تو گھر والوں نے اور دوست احباب نے بھی میری دیکھا دیکھی جھینگے اور تندوری فش تِکوں پہ ہاتھ صاف کرنے شروع کیے ورنہ تو سب بار بی کیو کی طرف بھاگتے تھے۔
 

ملائکہ

محفلین
یہ بیماری تو آج کل ہر خاتون کو لاحق ہے :p
اور خواتین کی ورچوئل خوراک زیادہ ہوتی ہے، (بھیجا وغیرہ):p
خواتین مردوں کو کھاتی ہیں اور مرد کھانے کو۔:laughing:
دو دو کراس والی بات کردی ہے بھائی:cautious: میں کسی کا دماغ نہیں کھاتی سوائے امی کے:p
 
Top