آٹھویں سالگرہ چلیں سالگرہ مناتے ہیں

گوگل کو زحمت دینے والے اس قدر ہیں کہ ترس آتا ہے بے چارے پر۔۔۔ ۔! :)

پھر گوگل نہ تو معاملہ فہم ہے نا خوش ذوق، ایسے میں مہدی نقوی حجاز کیا بُرے ہیں۔ :D:p

یعنی آپ کی فراست کی داد دیے بغیر ہم رہ نہیں سکتے۔ بھائی اتنی چابکی سے یہ دو بدعتیں ہم سے جناب نے منصوب کر دیں کہ ہمیں خود بھی سمجھنے میں 7، 8 ثانیے لگ گئے!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا موبائل گر گیا اس لیے رابطہ ممکن نہیں۔۔۔ :(
ویسے بندہ حاضر ہے۔۔۔
اور تمام محفلین کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ :birthdaycake:
اور "ہم" کو بھی محفل کی سالگرہ مبارک ہو۔۔۔

آپ کا موبائل گرگیا تھا۔۔۔۔ آپ موبائل کے ساتھ تھے اس وقت جب وہ گرا تھا۔۔۔۔ ;)
یا یہ بھابھی کی ڈانٹ سے بچنے کا بہانہ ہے۔ اور موبائل اپنے نئے والے عشق کو تحفہ دے آئے ہیں۔۔۔۔ :devil:
 
یعنی آپ کی فراست کی داد دیے بغیر ہم رہ نہیں سکتے۔ بھائی اتنی چابکی سے یہ دو بدعتیں ہم سے جناب نے منصوب کر دیں کہ ہمیں خود بھی سمجھنے میں 7، 8 ثانیے لگ گئے!

اگر سات آٹھ ثانیوں میں معاملہ سمجھ گئے پھر تو "معاملہ فہم" والی بدعت کی ثبات کو ثبوت بھی مل گیا۔ :) :) :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
اردو محفل کی سالگرہ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ دعا ہے کہ محفل کی رونقیں قائم رہیں اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لئے اسی جوش و جذبے سے کام ہوتا رہے جو محفلین کا خاصہ ہے۔
یونہی دائم رہیں رونقیں یہ سدا!
 

عمراعظم

محفلین
بھیا سُقراطی کا نام نہ لیجے۔

بقول شاعر:

ہر شخص اپنے وقت کا سقراط ہے یہاں
پیتا نہیں ہے زہر کا پیالہ مگر کوئی

اسی لیے ہم نے بقراطی پر ہی قناعت کی۔ :)

اس لیئے بھی کہ:

سُقراط نے زہر پی لیا تھا
ہم نے جینے کے دُکھ اُٹھائے ہیں
 

سید ذیشان

محفلین
بھائیو اور بہنو!

میرا بھی سالگرہ منانے کا بہت دل کر رہا ہے لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے اس سے محروم رہوں گا۔ :(
 
اگر سات آٹھ ثانیوں میں معاملہ سمجھ گئے پھر تو "معاملہ فہم" والی بدعت کی ثبات کو ثبوت بھی مل گیا۔ :) :) :)

اس کا جواب دینے کے لیے ہمیں جتنی کھکھیڑ اٹھانی پڑ رہی ہے وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ معاملہ فہمی کی تو ایک ہی رہی! اب خود ہی دیکھیے ناں دو دن لگ رہے ہیں اس مراسلے کو سمجھنے میں۔ پھر برائی ہم پر یہ بھی ہے کہ رنگے ہاتھوں دھر، اور آڑے ہاتھوں لیے جاتے ہیں۔ خدا کا غضب!
 
Top