خروج کا لفظ کافی عجیب معلوم ہوتا ہے، اسے بدل دیا جائے۔۔۔

فرقان احمد

محفلین
محفل سے نکلنے پر "خروج" جیسا بھاری لفظ دیکھ کر عجیب سا احساس ہوتا ہے، کیا ہی بہتر ہو کہ اسے لفظ "رخصت" سے بدل دیا جائے؟
 
ہمارا خیال ہے کہ رخصت نعم البدل ثابت ہو سکتا ہے۔ دیگر احباب بھی اس بابت اپنی آرا سے نوازیں۔ بلکہ لاگ ان اور لاگ آؤٹ یا ایگزٹ دونوں کے لیے ہم معنی اردو متبادل بتائیں۔ کوشش کریں کہ الفاظ چھوٹے اور عام فہم ہوں۔ :) :) :)
 
متفق۔ ایک اور مشورہ یہ کہ دھاگہ کو لڑی سے بدل دیا جاےٰ۔

اس پر بھی کام کرنا ہے۔ مغزل بھائی بہت عرصہ سے اس کی ترغیب دیتے آئے ہیں۔ لیکن یہ لفظ اتنے مقامات پر مستعمل ہے کہ تبدیلی سے قبل بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ :) :) :)
 
Top