خروج کا لفظ کافی عجیب معلوم ہوتا ہے، اسے بدل دیا جائے۔۔۔

سید عاطف علی

لائبریرین
اول تو لفظ خروج میں کسی قسم کا کوئی مضائقہ ،ثقل یا ناگواری کا احساس نہیں اور دوسرے یہ کہ یہ لفظ دخو ل کا بہترین اور متضاد ہے اس لیے دخول کے مقابلے میں بہترین انتخاب ہے چنانچہ متبادل تلاش یا تجویز کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ۔ اگر مزاج کا ذوق بدلنے کا دل چاہ رہا ہے تو اور بات ہے۔۔۔فارسی کا خوش آمدید اور عربی کا الوداع بھی ممکن ہے۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
login کے لیے ورود کا لفظ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس خوبصورت متبادل پر آپ کی خدمت میں ورود پیش ہیں :laughing:
roses_Camellias_2013.jpg
 

فاتح

لائبریرین
فرہنگ آصفیہ کے مطابق رخصت کے دیگر معانی کے ساتھ ایک "جنازہ اٹھنے کا وقت" بھی ہے :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دخول و خروج بھی کافی ناگفتہ بہ معانی کیلئے استعمال ہوتے ہیں:p
یہ دو الفاظ انپے انٹرنزک ۔intrinsic ۔ معانی کے اعتبار سے مکمل طور پر معتدل ہیں یہ ہر گز کسی قسم کے مستقل معنوی زاویوں سے وابستہ نہیں۔۔۔۔۔ اس کا استعمال محض آپ کے محلّ ِ استعمال پر ہے اور آپ کے فکر کی کیفیت کی ترجمانی کی احتیاج پر ہے جو انہیں سراسر عارضی پہلو عطا کردیتی ہے۔:p
رخصت کے معنی دراصل اجازت کے ہوتے ہیں ۔ عربی میں لائسنس کو رخصۃ کہا جاتا ہے۔تا ہم ہم چھٹی کے معنی میں استعمال کرتے ہیں ۔۔۔۔ میرے رائے میں یہاں زیر بحث موضوع میں دخول و خروج سے بہتر بر محل الفاظ ممکن ہی نہیں۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
لغات سے استفادہ کرنا اچھی عادت ہے لیکن بعض اوقات لغات کی دنیا میں رہنے سے ذہن بند بھی ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اردو محفل کے حساب سے "آمد" اور "رخصت" مناسب الفاظ معلوم ہوتے ہیں بہرحال جو یار دوستوں کی صلاح!!!
 

عین عین

لائبریرین
شکریہ ابن سعید اور قیصرانی۔۔۔۔۔۔۔مگر یہ آپ کو درست اور مفہوم و ضرورت پورا کرتے معلوم ہوتے ہیں ؟
ابھی گھنٹے بھر پہلے میرا ایک عدد برسوں پرانا خستہ حال موبائل فون بس میں جیب سے نکال لیا گیا۔:cry: ساتھیوں سے افسوس کی درخواست ہے :biggrin:
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ ابن سعید اور قیصرانی۔۔۔ ۔۔۔ ۔مگر یہ آپ کو درست اور مفہوم و ضرورت پورا کرتے معلوم ہوتے ہیں ؟
ابھی گھنٹے بھر پہلے میرا ایک عدد برسوں پرانا خستہ حال موبائل فون بس میں جیب سے نکال لیا گیا۔:cry: ساتھیوں سے افسوس کی درخواست ہے :biggrin:

موبائل کے اِس خروج یا رخصت کا سُن کر افسوس ہوا۔ اللہ آپ کو اس سے کہیں بہتر نعم البدل دے۔ (آمین)
 
Top