کل شام ہم تنہا سائیکل لیے دریا کی جانب نکل گئے تھے۔ وہاں سے یہ تصویر لے آئے۔ :) :) :)

13+-+1
 
فاتح

لائبریرین
واہ انتہائی خوبصورت تصویر ہے سعود بھائی۔۔۔ ہمارے ساتھ رہ کر آپ کی فوٹوگرافی کی صلاحیت صیقل ہو گئی ہے
 
پوائنٹ اینڈ شوٹ قسم کی فوٹو گرافی کو صیقل شدہ ہونے کا الزام دے کر کس منافقت کی معراج کو چھونا چاہتے ہیں قبلہ؟ ابھی تو کیمروں میں فوکل لینتھ اور اپرچر وغیرہ کی ترتیبات دیکھ کر ہمارے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ :) :) :)
 
ہم آپ کے عجز و انکسار کا پتیلا بننے کے عمل سے غیر متفق ہیں
 
رسوائی کی بات ضرور ہے مگر سچ ہے، اب کیا کیجے! :) :) :)
ویسے ہم نے ایک روز باقاعدہ ویمیو پر نصف گھنٹے سے زیادہ کی ویڈیو دیکھی جس میں فوکل لینتھ، اپرچر، ڈیپتھ آف فوکس وغیرہ کو سمجھایا گیا تھا لیکن اس کی تفصیلات ویڈیو کے تمام ہونے کے ساتھ ہی ذہن سے محو ہو گئیں۔ :) :) :)
 
Top