ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

حسان خان

لائبریرین
آج بھی کوئی پٹھان یا بلوچ لیاقت آباد اطمینان سے آ جا سکتا ہے۔۔

جس دن متحدہ والوں کا کوئی بڑا لیڈر مر جائے اور متحدہ کے لونڈوں کو کھلا ہاتھ مل جائے تو اُس دن کسی دوسرے لسانی گروہ کا بندہ بھی مہاجر علاقوں میں اطمینان سے نہیں جا سکتا۔
 
ایک برائی دوسری برائی کا جواز نہیں بنتی بڑے بھائی :)
تو پھر صرف متحدہ پر الزام کیوں؟؟؟؟
یہ کہیں کہیں بھی کوئی فساد ہو برائی کراچی پر آتی ہے۔۔۔
متحدہ کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں آپ۔۔۔
آپ متحدہ سے اختلاف ضرور رکھیں لیکن سچ بھی بیان کریں۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
آج ایم کیو ایم ایک سائڈ ہوجائے۔۔ اس کے بعد مہاجروں کا حشر دیکھیے گا کہ کیا ہوتا ہے کراچی میں۔ گھر سے بھی نہیں نکل سکیں گے۔

یہی تصور کردہ خوف ہی متحدہ کی سیاسی قوت کا سبب ہے۔
اور میری نظر میں تو یہ بالکل بے بنیاد بات ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
سب سے پہلے تو میں جاؤں گا ہاتھ جوڑنے کے بھائی خدا کے لیے یہ بکرے کی طرح ڈکارنا بند کر دیں۔ باتھ روم کا دروازہ بند کر کے گایا کریں۔ آپ کی طرز کے ٹھمکوں اور اس ڈیل ڈول کی ہیروئنوں والی فلمیں اب فلاپ ہو چکیں ہمیں نہ بیزار کریں۔ رو رو کر سب کو ہنسانے کے بجائے ویسے ہی ایک لطیفہ جڑ دیا کریں۔
وہ بکرے کی طرح نہیں ڈکارتا بلکہ کٹے کی " ڑینگتا " ہے جتنا " بے رویا " ہے اتنا ہی بد اطوار ہے لا حول ولا قوۃ الا باللہ کتنی بے ہودگی اک مظاہرہ کیا اس نے پاکستان اور کراچی کیا اس کے باپ کی جاگیر ہے جو اس کو توڑنے کی بات کی
 
حسان خان

لائبریرین
تو پھر صرف متحدہ پر الزام کیوں؟؟؟؟
یہ کہیں کہیں بھی کوئی فساد ہو برائی کراچی پر آتی ہے۔۔۔
متحدہ کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں آپ۔۔۔
آپ متحدہ سے اختلاف ضرور رکھیں لیکن سچ بھی بیان کریں۔۔

یہ خوب رہی کہ جب بھی متحدہ پر تنقید کی جائے تو فوراً یہ کہنا شروع کر دیا جاتا ہے کہ باقیوں پر کیوں تنقید نہیں ہوتی۔ اُنہیں اسلحے سے پاک ہونے کا کہا جائے تو کہتے ہیں پہلے بقیہ ملک اسلحے سے پاک کرو۔ بہت خوب جناب۔

اس وقت چونکہ متحدہ موردِ بحث ہے اس لیے متحدہ پر ہی بات ہو گی۔ بقیہ جماعتیں فرشتہ نہیں ہیں، لیکن کراچی کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہونے کی وجہ سے متحدہ ہی پر سب سے زیادہ دہشت گردی کی ذمے داری عائد ہوتی ہے اور وہی جوابدہ ہے نہ کہ ن لیگ۔
 
یہی تصور کردہ خوف ہی متحدہ کی سیاسی قوت کا سبب ہے۔
اور میری نظر میں تو یہ بالکل بے بنیاد بات ہے۔
یہ واضح حقیقت ہے۔۔۔
جب آپ کا واسطہ پڑے گا تو آپ کا نظریہ بھی بدل جائے گا۔۔:)
ویسے آپ کو مبارک ہو پہلی بار کسی جماعت نے مقابلہ کیا کراچی میں ایم کیو ایم سے۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
یہ واضح حقیقت ہے۔۔۔
جب آپ کا واسطہ پڑے گا تو آپ کا نظریہ بھی بدل جائے گا۔۔:)

جناب میں بھی اپنی پیدائش سے لے کر اب تک کراچی میں ہی مقیم رہا ہوں۔ :) آپ مجھے یہ نہیں کہہ سکتے کہ چونکہ میں کراچی کے سماجی حالات سے واقف نہیں ہوں اور میرا یہاں روزمرہ کی زندگی سے واسطہ نہیں پڑا ہے اس لیے صرف ہوائی باتیں کر رہا ہوں۔
 
تو کیا غلط کہا ہے۔۔۔ ؟ بالکل صحیح کہا ہے۔
بکرے نے لندن میں گھر بنا تو رکھا ہے، ساتھ کچھ اور بن جائیں، عوام کو سکون سے سانس لینے دیں۔ مزدور کا کوئی نہیں مزدور کا بھائی اس کی دیہاڑی ہے اور اسے ایم کیو ایم سے اپنے بھائی کا خطرہ ہے بس۔ سارا فساد ایم کیو ایم سے ہے آج اس کا شر ختم ہو جائے تو دیکھو کیسے ہوتا ہے امن۔ باقیوں میں اتنا دم ہے کہ جب چاہیں اپنی نمائندہ جماعتوں کی دہشتگردی کو مسترد کر سکیں یقین نہیں تو اے این پی کیا مثال دیکھ لیں پٹھانوں نے دیکھا کہ اے این پی نے بھی کراچی میں وہی وطیرہ اپنایا جو ایم کیو ایم کا تھا تو مٹا دیا اس کو تختے سے جب تک اب وہ سبق نہیں سیکھتے اپنی حرکتوں سے انہیں عوام کا ووٹ نہیں ملے گا۔ اور اے این پی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیوں کہ عوام میں ہمت ہے ڈٹنے کی۔
 
یہی تصور کردہ خوف ہی متحدہ کی سیاسی قوت کا سبب ہے۔
اور میری نظر میں تو یہ بالکل بے بنیاد بات ہے۔
پہلے ایسا ہی تھا حسان کہ گوٹھ سے کوئی بھی سندھی اٹھ کر آجاتا لڑنے پر اب عوام خاصی باشعور ہو چکی ہے اور وہ آئیسولیشن کے فیز سے نکل آئی ہے جب تک آئیسولیشن تھی تب تک حالات مختلف تھے اب اتنا فرق نہیں رہا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
تلواروں والی بات کو تو چھوڑیے، اُس کی زیادہ اہمیت نہیں۔ میں مہوش علی صاحبہ سے کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے کی دبی دبی دھمکی کی وضاحت جاننا چاہوں گا۔ اور اس بات کا مطلب بھی کیا تھا کہ کراچی کی عوام دادا گیری کے لیے تیار ہو جائے؟
خدارا کراچی کی عوام پر رحم کیجئے، یہ لوگ بہت قتل و غارت کا سلسلہ دیکھ چکے ہیں، دوبارہ سیاست کے نام پر ان کو نفرت اور تشدد کی آگ میں مت جھونکیے۔

میں اسکا جواب پہلے اوپر دے چکی ہوں جہاں میڈیاکی تبدیل شدہ بیان کے متعلق امیج پوسٹ کیا گیا تھا۔

قائد الطاف حسین نے اور کوئی بات نہیں کہی ہے سوائے اسکے جو علی ابن ابی طالب نے فرمایا تھا: ۔۔۔۔ معاشرہ کفر پر تو زندہ رہ سکتا ہے، مگر ناانصافی (ظلم ) پر نہیں

969201_531178126923263_1158593223_n.png
 
حسان خان

لائبریرین
پہلے ایسا ہی تھا حسان کہ گوٹھ سے کوئی بھی سندھی اٹھ کر آجاتا لڑنے پر اب عوام خاصی باشعور ہو چکی ہے اور وہ آئیسولیشن کے فیز سے نکل آئی ہے جب تک آئیسولیشن تھی تب تک حالات مختلف تھے اب اتنا فرق نہیں رہا۔

کراچی میں مہاجر اور پنجابی کا فرق تو بالکل ختم ہو چکا ہے۔ باہمی شادیاں ہوتی ہیں، اور ایک ہی محلے میں دونوں آباد ہیں۔ اسی طرح امید ہے کہ مہاجروں اور سندھیوں اور مہاجروں اور پختونوں کے بیچ کی غلط فہمیاں بھی بہت جلد دور ہو جائیں گی۔

لیکن جب تک متحدہ جیسی جماعتیں موجود ہیں، اس میں رکاوٹ قائم رہے گی۔ اُن کی تو سیاست ہی اس پر قائم ہے کہ مجھ مہاجر کے ذہن میں ہر وقت دوسروں کے خلاف نفرت کے بلبلے ابلتے رہیں تاکہ میں دوسروں سے بغض رکھنے کی وجہ سے متحدہ کو ووٹ دیتا رہوں۔
 
آخری نتیجہ کیا نکلا؟
آخری نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آپ کی اس غلطی سے متحدہ کے خلاف کڑوڑوں لوگوں کے دلوں میں زہر بھر گیا۔
اب ہم لاکھ اپنی صفائیاں پیش کرتے ہیں، مگر اسکا خمیازہ ہمیں ہی بھگتنا ہو گا۔
متحدہ کے خلاف زہر بھرنے کی بات سے قطعِ نظر، اے آر وائی نے کل واقعی ایک فاشی صحافتی غلطی کی تھی۔ تلواروں کو اصل شکل دینے اور مظاہرین کو تلواروں سے چھلنی کرنے کی بات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
ذرا کنکلوژن کی طرف جائیں تلواروں کو اصل شکل میں لا کر کرنا کیا تھا؟؟؟ میڈیا نے صرف کان دوسری طرف سے پکڑا ہے بس۔
 
حسان خان

لائبریرین
قائد الطاف حسین نے اور کوئی بات نہیں کہی ہے سوائے اسکے جو علی ابن ابی طالب نے فرمایا تھا: ۔۔۔ ۔ معاشرہ کفر پر تو زندہ رہ سکتا ہے، مگر ناانصافی (ظلم ) پر نہیں

باقی باتوں کا جواب بعد میں، لیکن خدارا الطاف جیسی چیز کا حضرت علی (ع) کے برابر میں تو ذکر نہ کیجئے۔

ویسے، اس سے دیوار پر لکھا وہ نعرہ یاد آ گیا جس میں الطاف حسین کو حیدرِ کرار کہا گیا تھا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ خوب رہی کہ جب بھی متحدہ پر تنقید کی جائے تو فوراً یہ کہنا شروع کر دیا جاتا ہے کہ باقیوں پر کیوں تنقید نہیں ہوتی۔ اُنہیں اسلحے سے پاک ہونے کا کہا جائے تو کہتے ہیں پہلے بقیہ ملک اسلحے سے پاک کرو۔ بہت خوب جناب۔
۔
یہ بات ڈاکٹر علوی نے کی تھی، اور انتہائی بے تکی بات کی ہے۔
اسلحہ کبھی کراچی میں نہیں بنتا، بلکہ ہمیشہ باہر سے آتا ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ متحدہ اپنا "قانونی" اسلحہ جمع کروا دے۔ مگر ایسا کرنے سے کراچی اسلحہ سے پاک نہیں ہو سکتا۔ سہراب گوٹھ میں اسلحہ ختم کرنے سے بھی یہ ختم نہیں ہو سکتا کیونکہ بقیہ ملک میں اسلحہ کی فراوانی ویسے کی ویسے قائم ہے۔
یہ چھوٹی سی بات پی ٹی آئی والوں کو سمجھ نہیں آ سکتی جو کہ متحدہ انہیں سال ہا سال سے سمجھائے جا رہی ہے۔
کاش کہ یہ پی ٹی آئی والے حضرات "خوابوں کی دنیا" میں رہنا چھوڑ دیں، اور عملی زندگی میں آ کر مسائل کو سمجھیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
پاکستان پر دو لعنتیں مسلط ہیں ایک کی بنیاد لسانی ہے جبکہ دوسری مذہبی ایک ہے تحریک طالبان پاکستان جبکہ دوسری ہے ایم کیو ایم یہ دونوں دہشت گرد گروپ ہیں باہر سے بظاہر ایک دوسرے کہ مخالف (جیسے ٹی ٹی پی والے امریکہ مخالف ہیں) اور اندر سے بالکل یک جان دو قالب ۔ خدا ان دونوں سے پاکستان کو نجات دے۔آمین
کے پی کے میں مذہب کا لبادہ اوڑھنے والے اس گروپ سے وہاں کی غیور عوام کی اللہ جان چھڑوائے اور سندھ کی اردو سپکینگ عوام کو لسانی بنیاد پر تفرقہ بازی والی اس جماعت سے اللہ نجات عطا فرمائے آمین ۔
 
میں اسکا جواب پہلے اوپر دے چکی ہوں جہاں میڈیاکی تبدیل شدہ بیان کے متعلق امیج پوسٹ کیا گیا تھا۔

قائد الطاف حسین نے اور کوئی بات نہیں کہی ہے سوائے اسکے جو علی ابن ابی طالب نے فرمایا تھا: ۔۔۔ ۔ معاشرہ کفر پر تو زندہ رہ سکتا ہے، مگر ناانصافی (ظلم ) پر نہیں

969201_531178126923263_1158593223_n.png

ماشاءللہ آفرین ہے آپ کی متحدہ پرستی پر۔

تحریک انصاف کے دھرنے آپ کو "منی دھرنی" نظر آتے ہیں اور باقی سب جماعتیں بھی جو مل کر احتجاج کر رہی ہیں وہ بھی غلط ۔ سچ ہے تو صرف یہ ہے کہ الطاف حسین چاہے کراچی کو پاکستان سے علیحدہ بھی کرے تو ٹھیک ہے ۔

اگر متحدہ عوام کر سر پر ہی جیتی ہے تو پھر الیکشن کروانے سے خوف کیوں۔
 
یہ بات ڈاکٹر علوی نے کی تھی، اور انتہائی بے تکی بات کی ہے۔
اسلحہ کبھی کراچی میں نہیں بنتا، بلکہ ہمیشہ باہر سے آتا ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ متحدہ اپنا "قانونی" اسلحہ جمع کروا دے۔ مگر ایسا کرنے سے کراچی اسلحہ سے پاک نہیں ہو سکتا۔ سہراب گوٹھ میں اسلحہ ختم کرنے سے بھی یہ ختم نہیں ہو سکتا کیونکہ بقیہ ملک میں اسلحہ کی فراوانی ویسے کی ویسے قائم ہے۔
یہ چھوٹی سی بات پی ٹی آئی والوں کو سمجھ نہیں آ سکتی جو کہ متحدہ انہیں سال ہا سال سے سمجھائے جا رہی ہے۔
کاش کہ یہ پی ٹی آئی والے حضرات "خوابوں کی دنیا" میں رہنا چھوڑ دیں، اور عملی زندگی میں آ کر مسائل کو سمجھیں۔

جی بالکل چھوٹی سی بات تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی سمجھ نہیں آ سکتی کیونکہ متحدہ جس دن اسلحہ چھوڑ دے گی اس دن اس کا مینڈیٹ ہاتھ سے پھسلنا شروع ہو جائے گا۔

عملی زندگی کے مسائل اگر مسلح دہشت گردی اور دھونس سے جڑے ہیں تو وہ تحریک انصاف سمیت سب اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اس وجہ سے ہی احتجاج کر رہے ہیں۔
 
Top