ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

مہوش علی

لائبریرین
مہوش علی ، ویسے حیرت ہے کہ اتنے کھلے عام ریاست سے بغاوت کے بیان کا دفاع کرنے پر بھی آپ نے غور و فکر نہیں کیا۔

جس طرح کھلے عام بدمعاشی اور دھونس سے کراچی میں الیکشن اس دفعہ منظر عام پر آئے ہیں ، اس کے بعد بھی آپ کی حمایت ثابت کرتی ہے کہ جب آپ کی آنکھوں پر تقلید کی اندھی پٹی بندھ جائے تو بڑے سے بڑا ثبوت بھی آپ کو نظر نہیں آتا۔

سلام
آپ نے براہ راست میرے مراسلے کا جواب نہیں دیا ہے، بلکہ میڈیا کی بددیانتی کو نظر انداز کر گئے ہیں۔ ایک آپ ہی کیا، پورا کا پورا پاکستان اس کھلی بددیانتی کو نظرانداز کیے ہوئے ہے۔
کیا آپ کو جامعہ حفصہ میں 1500 طالبات کے قتل کا جھوٹا الزام یاد ہے جسے پوری قوم نے چوم کر آنکھوں پر رکھا ہوا تھا؟ میں اس کو کبھی نہیں بھولوں گی۔
ہماری قوم مجرم پہلے بنا دیتی ہے، صفائی کا موقع نہیں دیتی ہے۔

اگر آپکے پاس کوئی ثبوت ہیں، تو پہلے وہ الیکشن کمیشن اور عدالت میں پیش کیجئے۔

"پلانٹڈ" ویڈیوز اور تصاویر
یہ پورا سلسلہ چلے گا انشاء اللہ۔ مگر سب سے پہلے دو باتیں۔
پہلی تو طلعت حسین کی گواہی کہ ایک گروہ (اس کیس میں پی ٹی آئی) سرگرم ہے جو ایسے جھوٹے ثبوت پلانٹ کر رہا ہے۔

دوسری گواہی یہ ہے کہ کالعدم تنظیموں نے متحدہ کے برطرف اور نکالے جانے والے کارکنوں کو اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے اور متحدہ پر بم دھماکے کر رہے ہیں اور متحدہ کو بدنام کر رہے ہیں۔
940976_528756867165389_212748535_n.jpg

یہ دو باتیں آپ ذہن میں رکھیں۔ اب اس تصویر کو دیکھیں۔

یہ شکل سے ہی آپ کو کالعدم تنظیم کے نظر آ جائیں گے۔ ۔۔۔۔ کیا یہ لوگ کبھی "علی رضا عابدی" کو ووٹ ڈال سکتے ہیں؟

یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انشاء اللہ۔ (کچھ اور تصاویر ہیں، مگر ان میں ٹیکسٹ بہت بیہودہ ہے، اس لیے یہاں شیئر نہیں کیا جا سکتا)۔

نتیجہ یہ ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی پر بہتان تراشی کرنا، کسی کی کردار کشی کرنا، کسی کے بیان کو بددیانتی کے ساتھ تبدیل کر کے اسے قابل نفرت بنانا۔۔۔ یہ سب باتیں غلط ہیں۔
جبتک کوئی بات حتمی طور پر ثابت نہیں ہو جاتی، اس وقت تک الزام الیکشن کمیشن تک ہی محدود رکھیے۔
 
تو آخر ایم کیو ایم کھل کر سامنے آ ہی گئی ہے۔ ایم کیو ایم نے بڑا شور مچایا تھا کہ دیکھا ہم تو کبھی جناح پور بنانے کے حامی نہیں تھے اور ہمارے خلاف یہ بہت غلط پروپیگنڈا تھا۔ ہم تو ہمیشہ سے ملک کے وفادار ہیں بس ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

اب بدترین دھاندلی اور کھلی ہوئی بدمعاشی 2013 میں جاری رکھنے پر ان کی حقیقت پوری دنیا میں عیاں ہو رہی ہے تو کراچی کو ملک سے علیحدہ ہی کرنے کی صاف صاف دھمکیاں دے رہا ہے یہ بھائی۔

جماعت اسلامی تو ایک بڑا کانٹا تھی ہی ، اب تحریک انصاف نے اس کی راہوں میں مزید کانٹے بچھا دیے ہیں تو اب توپوں کا رخ تحریک انصاف کی طرف بھی ہے زور و شور سے مگر یاد رکھے کہ تحریک انصاف کی حمایت ملک بھر میں کافی ہے اور اس کے حمایتیوں کا جوش و ولولہ بھی بہت ہے۔ انشاءللہ ایم کیو ایم کی بدمعاشی سے یہ لوگ جھکنے والے نہیں۔

ویسے اب مسلم لیگ ن والے اپنی رائے سے رجوع کرنے پر مائل ہوں گے جو کہتےتھے کہ عمران اور الطاف کا اتحاد ہو چکا ہے خاموش قسم کا۔

ہر صوبے کی مافیا کی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی ہی طرف ہے ۔
دھمکیاں ان کی کھلی بوکھلاہٹ کا واضع ثبوت ہیں کہ اتنی بدمعاشی اور دھاندلی کے باوجود اس بار کچھ نہیں ملا۔ اب دیکھتے ہیں پی پی پی مرکز میں اسٹرانگ اپوزیشن کے لیے کہیں ان کو پھر سے سندھ میں کوئی وزارت نہ دے دے۔

ان کے تیور دیکھ کر مجھے لگتا ہے وہ پورٹس سے افغانستان جانے والے امریکہ کے 5000 اسلحے والے گمشدہ کنٹینرز کا معاملہ اب مزید معمہ نہیں رہے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
دیکھتے ہیں کہ کتنے طرّم خان نائن زیرو آئیں گے بھائی کے آگے ہاتھ جوڑنے۔۔۔
اور اگر اگر اسٹیبلشمنٹ اور حکومتوں کو کراچی کے لوگوں سے اتنی ہی تکلیف ہے تو ہماری جان چھوڑدیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔

مظاہرے لاہور میں بھی ہو رہے ہیں لیکن نوازشریف نے تو ابھی تک کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیا۔ اور کیا اپنے ووٹ کا حق مانگنا اتنا ہی بڑا جرم ہے کہ تلواروں سے چھلنی کیا جائے؟
 
دیکھتے ہیں کہ کتنے طرّم خان نائن زیرو آئیں گے بھائی کے آگے ہاتھ جوڑنے۔۔۔
اور اگر اگر اسٹیبلشمنٹ اور حکومتوں کو کراچی کے لوگوں سے اتنی ہی تکلیف ہے تو ہماری جان چھوڑدیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔
سب سے پہلے تو میں جاؤں گا ہاتھ جوڑنے کے بھائی خدا کے لیے یہ بکرے کی طرح ڈکارنا بند کر دیں۔ باتھ روم کا دروازہ بند کر کے گایا کریں۔ آپ کی طرز کے ٹھمکوں اور اس ڈیل ڈول کی ہیروئنوں والی فلمیں اب فلاپ ہو چکیں ہمیں نہ بیزار کریں۔ رو رو کر سب کو ہنسانے کے بجائے ویسے ہی ایک لطیفہ جڑ دیا کریں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش علی ، سوشل میڈیا کی فیک تصاویر کی بنیاد پر بحث شروع نہ کریں۔ صرف مستند خبری ذرائع پر اکتفا کریں۔

مجھے حیرت ہوئی کہ آپ نے سوشل میڈیا کے نام پر ان تصاویر کو مٹا دیا۔ حالانکہ یہ حقائق تھے اور انہیں پاکستان کا الیکٹرانک میڈیا پیش کر رہا ہے۔ آپ اس الیکڑانک میڈیا سے یہ کیسے ہٹائیں گے؟
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ بات درست ہے، میں نے کل رات اصل تقریر سنی تو اُس میں تلواروں سے چھلنی کرنے کی بات نہیں تھی۔ لیکن اے آر وائی نے شاید سننے میں غلطی کی وجہ سے اس کو سلائیڈ میں چلا دیا تھا۔
لیکن یہ لنک میں نے نوائے وقت کا پیش کیا ہے۔ دیگر جگہ بھی یہی بددیانتی نظر آ رہی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ یہ سب کے سب غلطی کریں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
لیکن یہ لنک میں نے نوائے وقت کا پیش کیا ہے۔ دیگر جگہ بھی یہی بددیانتی نظر آ رہی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ یہ سب کے سب غلطی کریں؟

مہوش بہن، آپ نے نوائے وقت کی خبر تو پیش کر دی، یہ بتائیے کہ ذرا قائد تحریک کے الفاظ کا سلیس ترجمہ کیا بنے گا؟
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش بہن، آپ نے نوائے وقت کی خبر تو پیش کر دی، یہ بتائیے کہ ذرا قائد تحریک کے الفاظ کا سلیس ترجمہ کیا بنے گا؟

سلیس ترجمہ یہ ہے کہ میڈیا اور پی ٹی آئی قائدین متحدہ کو مجرم بنا کر انکی کردار کشی نہ کریں۔ اگر انکے پاس ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ جائیں اور وہاں اپنا کیس پیش کریں۔ وہاں ثابت کریں کہ یہ ویڈیوز اور تصاویر اصلی ہیں۔ ان مجرموں کو پکڑیں کیونکہ انکی بنائی ہوئی ویڈیوز اور فوٹوز میں انکے چہرے صاف ظاہر ہیں۔
 
سلیس ترجمہ اس بات کا کہ

تین تلوار پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دے دیں گے
 
مہوش علی

لائبریرین
سلیس ترجمہ اس بات کا کہ
تین تلوار پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دے دیں گے
پی ٹی آئی کی اس "منی دھرنی" کے مقابلے میں متحدہ کی اس علاقے کی ریلی میں 20 گنا زیادہ افراد تھے جنہیں متحدہ قیادت نے ریلی کے لیے باہر نہیں نکلنے دیا کہ کہیں کوئی ٹکراؤ نہ ہو جائے۔
اور میڈیا تھا کہ ہر چند منٹ بعد اس "دھرنی" کو نیشنل سطح کا کرائسز بنا کر پیش کیے جا رہا تھا۔
mqm-rally280910-1.jpg
 
مہوش بہن، تین تلواروں پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دینے سے کیا مراد ہے، یہ بتائیے۔ باقی بات کو جتنا گھمانا چاہیں گھما لیں، میرا سوال وہیں ہی رہے گا :)
 
حسان خان

لائبریرین
لیکن یہ لنک میں نے نوائے وقت کا پیش کیا ہے۔ دیگر جگہ بھی یہی بددیانتی نظر آ رہی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ یہ سب کے سب غلطی کریں؟

اس کی یہ توجیہ کی جا سکتی ہے:
اے آر وائی نے کل غلطی سے ایک سلائیڈ چلائی تھی جو جنگل میں آگ کی طرح فوراً سماجی ذرائع ابلاغ پر پھیل گئی۔ پھر جو اخبارات متحدہ مخالف ہیں، اُنہوں نے تصدیق کیے بغیر ہی اسے سرخیوں میں جگہ دے دی۔
 
آخری نتیجہ کیا نکلا؟
آخری نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آپ کی اس غلطی سے متحدہ کے خلاف کڑوڑوں لوگوں کے دلوں میں زہر بھر گیا۔
اب ہم لاکھ اپنی صفائیاں پیش کرتے ہیں، مگر اسکا خمیازہ ہمیں ہی بھگتنا ہو گا۔
 
حسان خان

لائبریرین
آخری نتیجہ کیا نکلا؟
آخری نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آپ کی اس غلطی سے متحدہ کے خلاف کڑوڑوں لوگوں کے دلوں میں زہر بھر گیا۔

متحدہ کے خلاف زہر بھرنے کی بات سے قطعِ نظر، اے آر وائی نے کل واقعی ایک فاشی صحافتی غلطی کی تھی۔ تلواروں کو اصل شکل دینے اور مظاہرین کو تلواروں سے چھلنی کرنے کی بات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 
ملائکہ

محفلین
الطاف حسین اور ایم کیو ایم کراچی کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور یہاں کےلوگ اتنے جاہل ہیں کہ انھیں آنکھوں دیکھا دیکھائی نہیں دیتا اور کانوں سنا سنائی نہیں دیتا۔۔۔۔ اللہ ہم سب پر رحم کرے اور ہمیں ہدایت دے۔۔۔۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش بہن، تین تلواروں پر پہنچ کر تلواروں کو اصل شکل دینے سے کیا مراد ہے، یہ بتائیے۔ باقی بات کو جتنا گھمانا چاہیں گھما لیں، میرا سوال وہیں ہی رہے گا :)
بہت خوب! میرے خیال میں الطاف بھائی نے بات ہی ایسی کی ہے کہ جو چاہے اسے جیسے مرضی گھما لے۔
اگر اسے کوئی ڈھکی چھپی دھمکی کہتا ہے تو ٹھیک ہے۔ عین ممکن ہے کہ الطاف بھائی نے باتوں باتوں میں انہیں ہلکی پھلکی چپت لگانے کی کوشش کی ہو۔
 
Top